AJK Police

AJK Police Police Official Page

06/08/2026

کشمیر میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کشمیر پولیس ہر ممکن اقدام کے لیے پُرعزم ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور خطے کے امن کی خاطر ہم اپنی جانوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

06/08/2026

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی آئی جی آفس میرپور کے سبزہ زار میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہداء کے اہلِ خانہ، کمشنر میرپور ڈویژن، ڈی آئی جی میرپور ریجن، ڈپٹی کمشنر میرپور، ایس ایس پی میرپور، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، صحافی برادری، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پولیس افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

06/08/2026

آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ کشمیری قوم ہمیشہ امن، رواداری، احترام اور بھائی چارے کی علمبردار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ باہمی احترام اور ایک دوسرے کے حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتا ہے، اور کسی بھی فرد یا طبقے کو نفرت، تقسیم یا بدامنی پھیلانے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔

آزادکشمیر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور معاشرے میں باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری عزم کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔

05/08/2026

آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات

الفاظ کبھی اس درد کا احاطہ نہیں کر سکتے جو ایک ماں، ایک بہن، ایک بیوی نے اپنے پیارے کو کھو کر سہا ہے۔ آج آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک خود شہداء کے ورثاء سے ملنے پہنچے، ان کا دکھ بانٹا اور خود بھی آبدیدہ ہو گئے۔

انہوں نے ورثاء کی ہمت اور حوصلے کو سراہا اور یقین دلایا کہ ادارہ ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ شہداء کے خاندانوں کو اعزازی اسناد بھی پیش کی گئیں۔

شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا — اور ان کے پیارے کبھی اکیلے نہیں چھوڑے جاتے۔

05/08/2026

یومِ شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے شہداء کی لازوال قربانیوں کا ذکر انتہائی درد، جذبے اور ولولے کے ساتھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید کے خون کی قیمت دنیا کی کوئی دولت ادا نہیں کر سکتی، اس کا اجر صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ شہادت تنخواہ کا نہیں، جذبے، ایمان، فرض شناسی اور وطن سے بے لوث محبت کا نام ہے۔

سلام ہے اُن عظیم شہداء کو جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمارے آج کو محفوظ بنایا۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے عزم، وفا اور حب الوطنی کی روشن مثال بنی رہیں گی۔ 🇵🇰🕊️

05/08/2026

مظفرآباد پولیس ہیڈکوارٹر میں یادگارِ شہداء پر عقیدت کے پھول

آج آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ یادگارِ شہداء پہنچے، جہاں انہوں نے ان جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرضِ منصبی نبھاتے ہوئے اپنی جانیں وطن پر قربان کر دیں۔

پولیس کے مستعد دستے نے فوجی اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی، اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی — ان کا مشن جاری رہے گا۔

آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی پولیس ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں یادگارِ شہداء پر حاضریوہ جو ہمارے چین سے سونے کے لیے خ...
05/08/2026

آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی پولیس ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں یادگارِ شہداء پر حاضری

وہ جو ہمارے چین سے سونے کے لیے خود جاگتے رہے، وہ جو دوسروں کی حفاظت کرتے کرتے اپنی جان دے گئے — آج انہی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا:

"یہ شہداء ہمارے فخر ہیں۔ ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ ہم اپنے شہیدوں کے خون کا قرض کبھی نہیں چکا سکتے، مگر ان کے مشن کو جاری رکھنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہی ان کے لیے حقیقی خراجِ عقیدت ہے۔"

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پُروقار سلامی پیش کی۔

یہ قوم ہمیشہ اپنے شہیدوں کی مقروض رہے گی۔

#یادگارشہدا

یومِ استحصالِ کشمیر | 5 اگست5 اگست 2019 وہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے کشمیری ع...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر | 5 اگست
5 اگست 2019 وہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق، شناخت اور آزادی پر کاری ضرب لگائی۔
آج یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

04/08/2026

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے امام بارگاہ مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آئی جی پی نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ عزاداران کو مکمل تحفظ اور پُرامن ماحول کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ شہدائے کربلا کی یاد ہمیں صبر، قربانی اور حق کے ساتھ کھڑے رہنے کا درس دیتی ہے۔ اس مقدس موقع پر عوام کی جان و مال کا تحفظ اور مجالس و جلوسوں کا پُرامن انعقاد آزادکشمیر پولیس کی اہم ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

امن، احترام اور تحفظ کے ساتھ خدمت — آزادکشمیر پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

انتخابی ڈیوٹی کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز کے دورے کے موقع پر آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو راستے میں موجود بچوں ...
04/08/2026

انتخابی ڈیوٹی کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز کے دورے کے موقع پر آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو راستے میں موجود بچوں نے دیکھا تو محبت اور احترام سے سلیوٹ کیا۔ بچوں کے اس بے ساختہ اور خوبصورت انداز پر آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک مسکرا دیے، ان کے پاس گئے اور شفقت سے انہیں گلے لگایا۔

آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل، ہمارا قیمتی سرمایہ اور اس دھرتی کے خوبصورت پھول ہیں۔ ان کی معصوم مسکراہٹیں، محبت اور احترام ہمیں اس ذمہ داری کا احساس دلاتے ہیں کہ ہم انہیں ایک محفوظ، پُرامن اور روشن مستقبل دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ یہ بچے خوف سے آزاد ماحول میں بڑے ہوں، اچھی تعلیم حاصل کریں، اپنے خواب پورے کریں اور اپنے وطن کا نام روشن کریں۔

بچوں کی محبت اور اعتماد، پولیس کے لیے سب سے خوبصورت اعزاز ہے۔

Address

CPO
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to AJK Police:

Shortcuts

Share