Local Government & RDD Kohistan Lower

Local Government & RDD Kohistan Lower Local Government &RDD Kohistan lower

🌿 پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا 🌿📍 تحصیل ہیڈکوارٹر پٹن اور تحصیل بنکڈ/رانولیاء میں صفائی مہم کامیابی سے جاریحکومتِ خیبر پ...
06/08/2026

🌿 پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا 🌿

📍 تحصیل ہیڈکوارٹر پٹن اور تحصیل بنکڈ/رانولیاء میں صفائی مہم کامیابی سے جاری

حکومتِ خیبر پختونخوا کے وژن "پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے تحت، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا، جناب کامران خان کی خصوصی ہدایات، ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان، جناب زوہیب حیات کی سرپرستی، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ، ضلع لوئر کوہستان کی نگرانی میں تحصیل ہیڈکوارٹر پٹن اور تحصیل بنکڈ/رانولیاء کے مختلف عوامی مقامات، سڑکوں، بازاروں، نالوں اور گلیوں میں صفائی کی خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے۔

اس مہم کے دوران صفائی عملے نے کوڑا کرکٹ، پلاسٹک اور دیگر آلائشوں کو بروقت اٹھا کر محفوظ طریقے سے تلف کیا، نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا بنایا، تاکہ شہریوں کو ایک صحت مند، صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

آئیں! ہم سب مل کر اپنے شہر، گاؤں، بازاروں اور عوامی مقامات کو صاف رکھیں اور ایک صحت مند، سرسبز اور خوشحال خیبر پختونخوا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Directorate General Local Government & Rural Development

"Pak Saaf Shafaf Khyber Pakhtunkhwa" 05 August 2026On the directions of the Provincial Government, the Deputy Commission...
05/08/2026

"Pak Saaf Shafaf Khyber Pakhtunkhwa"
05 August 2026
On the directions of the Provincial Government, the Deputy Commissioner Lower Kohistan, and the Assistant Director (Senior) Local Government & RDD Lower Kohistan, cleanliness and janitorial activities were carried out today across all Village Councils of District Lower Kohistan.

The campaign reflects our commitment to maintaining a clean, healthy, and beautiful environment through the collective efforts of Local Government staff and Village Councils.

Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Directorate General Local Government & Rural Development

اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ کوہستان لوئر نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر پٹن میں ویلج کونسل سیری پٹن کا دورہ کیا۔دورے کے ...
05/08/2026

اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ کوہستان لوئر نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر پٹن میں ویلج کونسل سیری پٹن کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے حکومتِ خیبر پختونخوا کے "پاک صاف و شفاف خیبرپختونخوا" پروگرام کے تحت جاری صفائی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے، عوام کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی، اور روزانہ کی بنیاد پر مؤثر صفائی یقینی بنانے پر زور دیا۔

Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Directorate General Local Government & Rural Development
Local Government Elections & Rural Development Department KP

کوہستان لوئر: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پٹن میں یکجہتی ریلی اور شہدائے کشمیر کے لیے ایک منٹ کی خاموشی،صوبائی حکومت ...
05/08/2026

کوہستان لوئر:

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پٹن میں یکجہتی ریلی اور شہدائے کشمیر کے لیے ایک منٹ کی خاموشی،

صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب ذوہیب حیات صاحب کی زیرِ قیادت یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں تقریب کے بعد ایک عظیم الشان یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) کوہستان لوئر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کوہستان لوئر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (مردانہ و زنانہ) اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے کی۔ ریلی میں علاقائی عمائدین، سرکاری افسران، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت
ریلی کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ تمام سرگرمیاں اس دوران معطل رہیں۔

شرکاء نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے پرچموں کے ساتھ بھارتی مظالم اور 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کے خلاف کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت اور بھارتی غاصبانہ اقدامات کے خلاف پُرامن انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوہستان لوئر کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔

Directorate General Local Government & Rural Development
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Local Government Elections & Rural Development Department KP
Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Directorate General Information & PRs, KP

"Pak Saaf Shafaf Khyber Pakhtunkhwa"04 August 2026Under the directions of the Provincial Government, the district-wide S...
04/08/2026

"Pak Saaf Shafaf Khyber Pakhtunkhwa"
04 August 2026
Under the directions of the Provincial Government, the district-wide Saaf Shafaf Khyber Pakhtunkhwa cleanliness campaign was successfully carried out today across all Village Councils of District Lower Kohistan under the supervision of Deputy Commissioner Lower Kohistan, Mr. Zohaib Hayat, and Assistant Director (Senior) Local Government & RDD Lower Kohistan, Mr. Amjad Islam.
Dedicated janitors, under the guidance of Village Council Secretaries and supervisory staff, carried out sweeping, waste collection, and cleaning of public places to improve environmental sanitation and public health throughout the district.
The Local Government & RDD Lower Kohistan acknowledges the dedication and hard work of all janitors, Secretaries, supervisors, and field staff whose collective efforts made this campaign a success.
Together, we remain committed to building a cleaner, healthier, and greener Lower Kohistan.

Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Directorate General Local Government & Rural Development

"🧹🇵🇰 پاک صاف و شفاف خیبر پختونخواہ"🏛️ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا گڈ گورننس اقدام (عوامی ایجنڈا) 03 August 2026حکومتِ خیب...
03/08/2026

"🧹🇵🇰 پاک صاف و شفاف خیبر پختونخواہ"

🏛️ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا گڈ گورننس اقدام (عوامی ایجنڈا)
03 August 2026

حکومتِ خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا، ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر پٹن اور تحصیل بنکڈ رانولیاء کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کوہستان لوئر کی تمام ویلج کونسلوں کے سیکرٹریز نے تعینات شدہ جینیٹرز کے ذریعے ضلع کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، گلیوں، نالیوں، بازاروں، مساجد، مدارس، عوامی مقامات اور سرکاری اداروں کے گردونواح میں بھرپور صفائی مہم کامیابی سے مکمل کی۔

اس صفائی مہم کا بنیادی مقصد عوام کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی، ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ، نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانا اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے "پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا" وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ محکمہ عوامی خدمت، صفائی اور ماحول دوست اقدامات کے ذریعے ایک صاف، سرسبز اور خوشحال خیبر پختونخوا کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔
🌿 صاف ماحول، صحت مند معاشرہ — ہماری مشترکہ ذمہ داری

Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Directorate General Local Government & Rural Development
Local Government Elections & Rural Development Department KP
Directorate General Information & PRs, KP

"🧹🇵🇰 پاک صاف و شفاف خیبر پختونخواہ"🏛️ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا گڈ گورننس اقدام (عوامی ایجنڈا) 01 August 2026حکومتِ خیب...
01/08/2026

"🧹🇵🇰 پاک صاف و شفاف خیبر پختونخواہ"

🏛️ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا گڈ گورننس اقدام (عوامی ایجنڈا)
01 August 2026

حکومتِ خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا، ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر پٹن اور تحصیل بنکڈ رانولیاء کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کوہستان لوئر کی تمام ویلج کونسلوں کے سیکرٹریز نے تعینات شدہ جینیٹرز کے ذریعے ضلع کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، گلیوں، نالیوں، بازاروں، مساجد، مدارس، عوامی مقامات اور سرکاری اداروں کے گردونواح میں بھرپور صفائی مہم کامیابی سے مکمل کی۔
اس صفائی مہم کا بنیادی مقصد عوام کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی، ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ، نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانا اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے "پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا" وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ محکمہ عوامی خدمت، صفائی اور ماحول دوست اقدامات کے ذریعے ایک صاف، سرسبز اور خوشحال خیبر پختونخوا کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔
🌿 صاف ماحول، صحت مند معاشرہ — ہماری مشترکہ ذمہ داری

Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Directorate General Local Government & Rural Development

خصوصی صفائی و جراثیم کشی مہم – جِیجال، ضلع کوہستان لوئر -حکومتِ خیبر پختونخوا، ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کی ہدایات اور اسس...
01/08/2026

خصوصی صفائی و جراثیم کشی مہم – جِیجال، ضلع کوہستان لوئر -

حکومتِ خیبر پختونخوا، ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کی ہدایات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ، ضلع لوئر کوہستان، امجد اسلام کی نگرانی میں مشتبہ حاد آبی اسہال/ہیضہ (Acute Watery Diarrhea/Cholera) کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مدرسہ مولانا مفتی شبیر، جِیجال اور بنیادی مرکز صحت (BHU) جِیجال میں خصوصی صفائی، دھلائی اور جراثیم کشی کی مہم کامیابی سے مکمل کی گئی۔
اس موقع پر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کے جینیٹوریل عملے نے مدرسہ البت بازار جیجال، بی ایچ یو جیجال اور اس کے اطراف کی مکمل صفائی، دھلائی اور ماحول کو جراثیم سے پاک بنانے کے اقدامات کیے تاکہ بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
عوام سے گزارش ہے کہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کریں، صاف اور محفوظ پانی استعمال کریں، صابن سے بار بار ہاتھ دھوئیں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں، اور اسہال یا قے کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی صحت مرکز سے رجوع کریں۔
لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ضلع لوئر کوہستان ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے عوام کی صحت کے تحفظ اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیتا رہے گا۔
صاف ماحول، محفوظ صحت — ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری۔

Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Directorate General Local Government & Rural Development

پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا 🌿📍 تحصیل ہیڈکوارٹر پٹن اور تحصیل بنکڈ/رانولیاء میں صفائی مہم کامیابی سے جاریحکومتِ خیبر پخت...
31/07/2026

پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا 🌿

📍 تحصیل ہیڈکوارٹر پٹن اور تحصیل بنکڈ/رانولیاء میں صفائی مہم کامیابی سے جاری

حکومتِ خیبر پختونخوا کے وژن "پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے تحت، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا، جناب کامران خان صاحب کی خصوصی ہدایات، ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان، جناب زوہیب حیات صاحب کی سرپرستی، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ضلع لوئر کوہستان جناب امجد اسلام صاحب کی نگرانی میں تحصیل ہیڈکوارٹر پٹن اور تحصیل بنکڈ/رانولیاء کے مختلف عوامی مقامات، سڑکوں، بازاروں، نالوں اور گلیوں میں صفائی کی خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے۔

اس مہم کے دوران صفائی عملے نے کوڑا کرکٹ، پلاسٹک اور دیگر آلائشوں کو بروقت اٹھا کر محفوظ طریقے سے تلف کیا، نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا بنایا، تاکہ شہریوں کو ایک صحت مند، صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

آئیں! ہم سب مل کر اپنے شہر، گاؤں، بازاروں اور عوامی مقامات کو صاف رکھیں اور ایک صحت مند، سرسبز اور خوشحال خیبر پختونخوا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Directorate General Local Government & Rural Development

30/07/2026

Address

Pattan
Pattan

Telephone

+923469396292

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Local Government & RDD Kohistan Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Local Government & RDD Kohistan Lower:

Shortcuts

Share