Insaf Student Federation University Of Peshawar Official

Insaf Student Federation University Of Peshawar Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insaf Student Federation University Of Peshawar Official, Political organisation, University of Peshawar, Peshawar.

Official Account Of Insaf Student Federation University of Peshawar 🇧🇫❤️

• President Mujtaba Anwaar Ahmad
• General Secretary Abbas Wazir
• Chairman Zeeshan Qayyum

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا پختونخواہ کے جنرل سیکریٹری اظہر خان غزنوی کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی کیمپس پشاو...
14/11/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا پختونخواہ کے جنرل سیکریٹری اظہر خان غزنوی کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی کیمپس پشاور کے سینئر نائب صدر ولی خان کی سربراہی میں تاریخی پرل لان، یونیورسٹی آف پشاور میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے 19 ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سینیئر نائب صدر یونیورسٹی کیمپس ولی خان نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف پشاور مجتبیٰ انوار احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اظہر خان غزنوی، سابقہ مرکزی ڈپٹی جی ایس یوتھ ونگ دلیر خٹک، ترجمان آئی ایس ایف خیبرپختونخوا مراد خان، سابقہ کیمپس صدر سیلاب داوڑ، ترجمان یونیورسٹی کیمپس حذیفہ احسان، سابقہ جنرل سیکریٹری ضلع ٹانک کلیم، صدر زرعی یونیورسٹی حذیفہ مہمند، صدر اسلامیہ کالج فیصل آفریدی، صدر پشاور یونیورسٹی مجتبٰی انوار احمد اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے سابقہ جنرل سیکریٹری مزمل خٹک نے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی۔

پروگرام کے آخر میں باقاعدہ طور پر کیک کاٹا گیا اور فلک شگاف نعرے بازی سے کارکنان کا لہو گرمایا۔

میڈیا سیل
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن
یونیورسٹی آف پشاور 🇧🇫❤️


انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری اظہر خان غزنوی کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی کیمپس پشاور کے سینئر...
13/11/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری اظہر خان غزنوی کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی کیمپس پشاور کے سینئر نائب صدر ولی خان کی جانب سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی 19 ویں یوم تاسیس کے موقع پر عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کا اعلان۔

مقام: پرل لان، یونیورسٹی آف پشاور
بتاریخ: 14 نومبر 2026
بروقت: 3:30 بجے

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی کیمپس پشاور کے تمام جامعات کے ذمہ داران وکارکنان کو بھرپور کیمپین اور شرکت کی ہدایات بھی جاری۔

حذیفہ احسان
ترجمان
آئی ایس ایف یونیورسٹی کیمپس پشاور


02/11/2026

پشاور یونیورسٹی کیمپس کے صدر عامر خان مروت، جنرل سیکرٹری باسط خان، سینئر رہنما امان اللہ مروت اور جنید زادہ کی جبری گمشدگی کو 25 دن مکمل ہو چکے ہیں۔ طلباء پر جاری مظالم اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف آئیے سب مل کر آواز اٹھائیں۔

01/11/2026

ائی ایس ایف پشاور یونیورسٹی ❤️✊

31/10/2026

𝗦𝘁𝗶𝗹𝗹 𝗠𝗶𝘀𝘀𝗶𝗻𝗴 🚨

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی کیمپس پشاور کے سینیئر نائب صدر ولی خان کی ہدایت پر "آئین بچاؤ، صوبائی اسمبلی کی جود مختا...
27/10/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی کیمپس پشاور کے سینیئر نائب صدر ولی خان کی ہدایت پر "آئین بچاؤ، صوبائی اسمبلی کی جود مختاری بحال کرو؛ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج پر قومی ڈائیلاگ" کے عنوان پر سیمنار کا اعلان۔

اس پروگرام کے مہمان گرامی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی اور پشتو زبان کے سکالر اور چئیرمین شعبہ پشتو گورنمنٹ سپیرئر سائنس کالج پشاور ڈاکٹر انور اورکزئی ہونگے۔ جو شرکاء کے ساتھ مذکورہ عنوان پر اپنا علمی تجربہ بانٹیں گے اور دور حاضر میں جمہور اور جمہوریت پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

اس سیمینار میں تمام امن پسند اور جمہوریت پسند دوستوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہیں۔

یاسر سکندری
ترجمان وانفارمیشن سیکریٹری
آئی ایس ایف یونیورسٹی آف پشاور

24/10/2026

Insaf Student Federation Will Never Bow Down ✊🏼❤️‍🔥


16/10/2026

📢 *پشاور یونیورسٹی کی طلبہ تنظیموں اور سوسائٹیز کا مشترکہ اجلاس*

پشاور یونیورسٹی کے پرل لان میں طلبہ تنظیموں کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا،
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی کیمپس کے سینئر نائب صدر ولی خان اور پشاور یونیورسٹی کے صدر مجتبی انوار احمد کی دعوت پر اسلامی جمعیت طلبہ، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی، خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پختونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اورکزئ سٹوڈنٹس سوسائٹی، بیٹنی سٹوڈنٹس سوسائٹی، ڈومیل وزیر سٹوڈنٹس سوسائٹی اور جمعیت طلباء اسلام کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی ۔

جس میں حال ہی میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے پانچ ذمہ داران کے مبینہ جبری اغوا اور بعد ازاں ایگریکلچر یونیورسٹی میں نقاب پوش افراد کی جانب سے چھاپے کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں طلبہ تنظیموں نے ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ طلبہ کے حقوق، تحفظ اور تعلیمی اداروں کے پُرامن ماحول کے لیے آواز اٹھانا ناگزیر ہے۔ طلبہ تنظیمیں ماضی میں بھی ایسے اقدامات کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرتی رہی ہیں۔

📍 مشترکہ احتجاج کا اعلان

تمام طلبہ تنظیموں اور سوسائٹیز کے باہمی اتفاق سے بروز پیر صبح **10 بجے** پشاور یونیورسٹی میں مشترکہ احتجاج منعقد کیا جائے گا۔

تمام طلبہ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے حقوق، تحفظ اور تعلیمی اداروں میں پُرامن ماحول کے قیام کے لیے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

مقام: اکیڈمک بلاک
وقت: بروز پیر 10بجے

یاسر خان سکندری
ترجمان انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف پشاور 🇧🇫 ❤️

15/10/2026

صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف پشاور مجتبیٰ انوار احمد کا مشترکہ تنظیمی اجلاس سے خطاب ۔
صدر مجتبیٰ انوار احمد نے کیمپس صدر عامر خان مروت، سیکرٹری جنرل باسط خان، امان اللہ مروت، جنید زادہ اتمان خیل اور شفقت اللہ کی جبری گمشدگی کو نامعلوم افراد کی نااہلی اور طلباء سے خوف قرار دیا ۔
کسی قسم کی جبری گمشدگیاں اور چھاپے طلباء کے عزائم کو پست نہیں کرسکتے ۔
انشاء اللہ بروز پیر 10بجے نیو اکیڈمک بلاک میں تمام طلباء تنظیموں کا مشترکہ احتجاج ہوگا، تمام طلباء سے بھرپور شرکت کی درخواست ہے ۔



Address

University Of Peshawar
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Student Federation University Of Peshawar Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share