05/08/2026
خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (KP-TEVTA) کے منیجنگ ڈائریکٹر میاں عبدالقادر شاہ کی زیرِ صدارت یومِ استحصال کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے آغاز میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بعد ازاں شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے واک میں بھی شرکت کی۔