02/08/2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا دورہ خیبر، جمرود میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب
▪️ تمام قبائلی اضلاع میں سب سے زیادہ ووٹ میرے حلقے کے لوگوں نے مجھے دیا۔
▪️ ملک کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی اضلاع سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوا۔
▪️ اپنے حلقے کے لوگوں کے مجھ پر بہت احسانات ہیں، کوشش ہے ترقیاتی منصوبے پورے صوبے میں انصاف کے ساتھ تقسیم کریں۔
▪️ آج اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، یہ منصوبے عوام کا حق ہیں۔
▪️ پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر سخت وقت ہے، ہمارا لیڈر جیل میں بے گناہ قید ہے۔
▪️ تمام آئینی و جمہوری راستے اپنائے، عدالت گیا مگر کسی کی جرات نہیں ہوئی کہ عمران خان سے میری ملاقات کرالے۔
▪️ عمران خان کی بہنوں پر الزام لگاتے تھے کہ وہ ملاقات کے بعد سیاسی باتیں کرتی ہیں۔
▪️ ہم نے مفاہمت کے تمام راستے اپنائے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
▪️ تحریک انصاف اس مرحلے میں ہے کہ مزاحمت کے بغیر مفاہمت نہیں ہوگی۔
▪️ 5 اگست کو پشاور میں فیصلہ کن جلسہ منعقد ہوگا۔
▪️ ایک وفاقی وزیر کہتا ہے کہ سسٹم کولیپس کر چکا ہے، سوال یہ ہے کہ حکمرانوں کو لایا کون ہے؟
▪️ سسٹم ان لوگوں کی وجہ سے کولیپس ہوا جو 78 سالوں سے ملک کے فیصلے کر رہے ہیں۔
▪️ سسٹم ان لوگوں کی وجہ سے کولیپس ہوا جنہوں نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو جیل میں ڈالا۔
▪️ سسٹم ان لوگوں کی وجہ سے کولیپس ہوا جنہوں نے دہشت گردی کو دوبارہ لایا اور بیرونِ ملک جزیرے خریدے۔
▪️ فیصلہ وہی ہوگا جو عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا۔
▪️ ہمیں صرف وہی سسٹم قابل قبول ہے جس میں عوام کی حکمرانی ہو اور عدالتوں میں انصاف ہو۔
▪️ ہم وہ پالیسی نہیں مانیں گے جس میں ایک وزیر اعلیٰ کا پاسپورٹ بلاک کیا جائے اور دوسرے کے لیے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا جائے۔
▪️ جس وزیر اعظم نے قانونی طور پر گھڑی لی وہ جیل میں ہے، جبکہ جنہوں نے غیر قانونی طور پر گاڑیاں لیں وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہیں، ایسا نظام ہمیں قبول نہیں۔
▪️ ہم وہ نظام لانا چاہتے ہیں جس میں عوام کی رائے کو مقدم رکھا جائے اور وہی وزیر اعظم ہو جسے عوام منتخب کرے۔
▪️ مجھے بدنام کرنے کے لیے تیراہ کے لوگوں کو نکالا گیا، آج بھی وہ لوگ میرے ساتھ ہیں۔
▪️ 5 اگست کو فیصلہ کرنا ہے کہ غلامی قبول کرنی ہے یا آزادی لینی ہے۔
▪️ 5 اگست سیمی فائنل ہے، اس میں فیصلے ہوں گے، عوام نے اس سیمی فائنل کو کامیاب بنانا ہے۔
▪️ ہمارے نوجوان کاکروچ نہیں، علامہ اقبال کے شاہین ہیں۔
▪️ 5 اگست کو جو فیصلہ ہوگا، آپ کا وزیر اعلیٰ آگے اور ورکر پیچھے ہوگا۔