Cantonment Board Taxila

Call Directions Website Contact the organization

Cantonment Board Taxila Cantonment Board Taxila aims at providing high quality services with access to all

Cantonment Board Taxila continues its sanitation efforts across different areas to ensure a clean and healthy environmen...
12/11/2026

Cantonment Board Taxila continues its sanitation efforts across different areas to ensure a clean and healthy environment.

Clean Taxila Cantt, Healthy Taxila Cantt!

🇵🇰 9th November – Allama Iqbal DayCantonment Board Taxila pays tribute to Dr. Allama Muhammad Iqbal (رحمۃ اللہ علیہ), th...
09/11/2026

🇵🇰 9th November – Allama Iqbal Day

Cantonment Board Taxila pays tribute to Dr. Allama Muhammad Iqbal (رحمۃ اللہ علیہ), the Poet of the East and visionary of Pakistan, whose thoughts and philosophy continue to inspire generations.

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے

Honouring his vision, wisdom and everlasting legacy.

Cantonment Board Taxila

Streetlight maintenance and restoration work is progressing rapidly. 💡The top priority of Cantonment Board Taxila is to ...
06/11/2026

Streetlight maintenance and restoration work is progressing rapidly. 💡

The top priority of Cantonment Board Taxila is to facilitate the public by ensuring better civic facilities and a safe, well-lit environment.

Cantonment Board Taxila — Committed to Public Service.

27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر — کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی 🇵🇰27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کے ...
27/10/2026

27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر — کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی 🇵🇰

27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر میڈم نے شرکت کی۔

اس موقع پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم کشمیری عوام کی جدوجہد، ان کے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ ہماری آواز مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہم ان کے لیے انصاف، امن اور آزادی کی امید رکھتے ہیں۔

Cantonment Board Taxila stands in solidarity with the people of Kashmir.

Let us raise our voices for peace, justice, and human rights in Indian-administered Jammu and Kashmir.

Kashmir’s voice is a voice for peace, justice, and the right to self-determination. 🇵🇰

کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا🧹 ہفتۂ صفائی مہم 2026 کا پُرجوش آغاز!✨ صاف ٹیکسلا کینٹ، صحت مند ٹیکسلا کینٹ!آئیے! اپنے شہر کو صاف، ...
26/10/2026

کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا

🧹 ہفتۂ صفائی مہم 2026 کا پُرجوش آغاز!

✨ صاف ٹیکسلا کینٹ، صحت مند ٹیکسلا کینٹ!

آئیے! اپنے شہر کو صاف، خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لیے ایک ساتھ آگے بڑھیں!

کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کے زیرِ اہتمام ہفتۂ صفائی مہم 2026 کے آغاز پر شاندار آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے خصوصی شرکت کی اور صفائی کے عملے کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ مہم صرف صفائی کے عملے کی ذمہ داری نہیں، بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اپنے گھروں، گلیوں، بازاروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا ایک ذمہ دار شہری ہونے کی علامت ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کی جانب سے مہم کے دوران علاقے بھر میں صفائی کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں گے۔ تاہم اس مہم کی کامیابی آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں، گلیوں اور سڑکوں کو آلودہ نہ کریں، صفائی کے عملے سے تعاون کریں اور اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور ہمسایوں کو بھی صفائی کا پیغام دیں۔

🌿 آج ہی عہد کریں!
✅ کچرا ادھر اُدھر نہیں پھینکیں گے۔
✅ اپنے گھر اور محلے کو صاف رکھیں گے۔
✅ صفائی کے عملے کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
✅ دوسروں کو بھی صفائی کی ترغیب دیں گے۔

آئیے، مل کر ٹیکسلا کینٹ کو صاف، سرسبز، خوبصورت اور صحت مند بنائیں۔ آپ کی ایک چھوٹی سی کوشش پورے شہر میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے!

صاف ٹیکسلا کینٹ—ہم سب کی ذمہ داری، ہم سب کا فخر!

🧹 کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا — ہفتۂ صفائی مہم 2026ء 🧹آئیے مل کر ٹیکسلا کینٹ کو صاف ستھرا بنائیں!کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کے زیرِ ا...
24/10/2026

🧹 کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا — ہفتۂ صفائی مہم 2026ء 🧹

آئیے مل کر ٹیکسلا کینٹ کو صاف ستھرا بنائیں!

کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کے زیرِ اہتمام ہفتۂ صفائی مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ٹیکسلا کینٹ میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا، کچرے کی مناسب تلفی اور صاف ستھرے ماحول کے حوالے سے شہریوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

📅 تاریخ: 26 اکتوبر 2026ء، بروز پیر
🕚 وقت: صبح 11:00 بجے

تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ صفائی کے اس اقدام میں بھرپور تعاون کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

صاف ٹیکسلا کینٹ، صحت مند ٹیکسلا کینٹ — صفائی ہم سب کی ذمہ داری!

کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا🤝 کھلی کچہری — عوام کی آواز، مسائل کا مؤثر حل!📅 تاریخ: 22 اکتوبر 2026ء🕛 وقت: دوپہر 12:00 بجے📍 مقام: ...
23/10/2026

کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا

🤝 کھلی کچہری — عوام کی آواز، مسائل کا مؤثر حل!

📅 تاریخ: 22 اکتوبر 2026ء
🕛 وقت: دوپہر 12:00 بجے
📍 مقام: سی بی کیئر آفس، کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا

عوامی خدمت ہمارا مشن، شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح!

کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کے زیرِ اہتمام سی بی کیئر آفس میں کینٹ ایگزیکٹو آفیسر میڈم فاطمہ طاہر کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو براہِ راست اپنے مسائل اور شکایات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانا تھا۔

کھلی کچہری میں علاقے کے معزز شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔ کینٹ ایگزیکٹو آفیسر میڈم فاطمہ طاہر نے شہریوں کے مسائل نہایت توجہ سے سنے اور متعلقہ برانچز کے سربراہان کی موجودگی میں ان کے حل کے لیے موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔

جن مسائل کا فوری حل ممکن تھا، ان کے ازالے کے لیے موقع پر اقدامات کیے گئے، جبکہ دیگر شکایات کے حل کے لیے متعلقہ برانچز کو ضروری کارروائی اور مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

اس اقدام کا مقصد عوام اور ادارے کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا، شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا اور انہیں بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا — عوامی خدمت، شفافیت اور بہتر شہری سہولیات کے لیے پُرعزم!

ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کی جانب سے سی بی کیئر آفس (بالمقابل گیٹ نمب...
21/10/2026

ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کی جانب سے سی بی کیئر آفس (بالمقابل گیٹ نمبر 4) میں کل جمعرات 22 اکتوبر 2026ء، بوقت دن 12:00 بجے اوپن ہاؤس منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام الناس کے مسائل کو سن کر ان کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔
تمام رہائشیوں سے بروقت شرکت کی درخواست ہے۔

20/10/2026

Engineering Branch development works at Museum Road 🛣️

Complaint received. Issue resolved. ✅Near Gate 06, Taxila Cantt | FB Complaint
08/10/2026

Complaint received. Issue resolved. ✅
Near Gate 06, Taxila Cantt | FB Complaint

Address

Cantonment Board Taxila
Rawalpindi
47080

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30

Telephone

051-9315462

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cantonment Board Taxila posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Cantonment Board Taxila:

Shortcuts

Share

Nearby government services