22/05/2026
📢✊ صوابی میں جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ
جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے صوابی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ناروا لوڈشیڈنگ اور شیخ ادریس صاحب کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں مولانا فضل علی حقانی، تحصیل امیر مولانا تاج نبی خان، جنرل سیکرٹری نور اسلام خان، سابقہ چیئرمین رحیم جدون، اجون خان جدون، سابقہ نائب ناظم جاوید خان سمیت کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
🗣️ مقررین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
⚡ اس موقع پر مہنگائی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھی شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔