Wild Rush

Wild Rush Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wild Rush, Wildlife sanctuary, Yazman Mandi.
(258)

WildLife Documentarian
Researching, Educating & Protecting Wildlife
🇵🇰 "پاکستان کی وائلڈ لائف میری پہچان" 🇵🇰
Follow on Instagram 👇
https://www.instagram.com/wildrushpk

22/05/2026

چار ننھے ہیج ہاگ بچوں کو ریسکیو کرنا ہمارے لیے ایک یادگار تجربہ تھا۔ یہ بچے اپنی ماں سے بچھڑ گئے تھے اور خطرناک ماحول میں موجود تھے۔ ہم نے انہیں محفوظ جگہ پر منتقل کیا، ان کی حالت چیک کی اور لوگوں کو یہ بھی بتایا کہ جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کے بجائے ان کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کچھ دن نگرانی اور دیکھ بھال کے بعد ان ننھے ہیج ہاگز کو دوبارہ ان کے قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا گیا تاکہ وہ فطرت کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔ ہمارا مقصد صرف ریسکیو نہیں بلکہ لوگوں میں وائلڈ لائف کے بارے میں شعور اور محبت پیدا کرنا بھی ہے
fans Wild Rush










کیا آپ جانتے ہیں؟ پاکستان میں پائی جانے والی دو عام فاختائیں، Laughing Dove اور Collared Dove اپنی خوبصورت آواز اور منفر...
22/05/2026

کیا آپ جانتے ہیں؟
پاکستان میں پائی جانے والی دو عام فاختائیں، Laughing Dove اور Collared Dove اپنی خوبصورت آواز اور منفرد پہچان کی وجہ سے مشہور ہیں۔ Laughing Dove کے گلے پر سیاہ دھبے دار پیٹرن جبکہ Collared Dove کی گردن پر کالا کالر اس کی خاص شناخت ہے۔ یہ دونوں پرندے شہروں، دیہاتوں اور باغات میں عام دیکھے جاتے ہیں اور ماحول کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔ Wild Rush PK کے ساتھ جانیے پاکستان کے خوبصورت پرندوں، ان کی پہچان، دلچسپ معلومات اور وائلڈ لائف کی دنیا کے حیرت انگیز راز۔
fansWild Rush

21/05/2026

ہم نے ایک نایاب اور خوبصورت انڈین سافٹ شیل ٹرٹل کو ریسکیو کرنے کے بعد دوبارہ اس کے قدرتی ہیبٹیٹ میں آزاد کر دیا۔ یہ کچھوا دریاؤں اور ویٹ لینڈز کے ایکو سسٹم کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ پانی کو صاف رکھنے، مردہ جانداروں کو ختم کرنے اور آبی توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ بدقسمتی سے غیر قانونی شکار، آلودگی اور ہیبٹیٹ کی تباہی کی وجہ سے یہ نسل خطرے میں ہے۔ جنگلی حیات کا تحفظ صرف جانوروں کو بچانا نہیں بلکہ قدرت کے توازن کو محفوظ رکھنا ہے
fans The Wild Rush Couple

ہم ایک نیا سیشن شروع کر رہے ہیں جس میں ہر روز آپ کو پاکستان کے خوبصورت مقامی پرندوں سے متعارف کروایا جائے گا۔ہم آپ کو ان...
20/05/2026

ہم ایک نیا سیشن شروع کر رہے ہیں جس میں ہر روز آپ کو پاکستان کے خوبصورت مقامی پرندوں سے متعارف کروایا جائے گا۔
ہم آپ کو ان پرندوں کے مقامی نام، دلچسپ معلومات اور ماحول میں ان کے کردار کے بارے میں بتائیں گے تاکہ ہماری نئی نسل اپنی قدرتی حیات کو بہتر طریقے سے پہچان سکے۔ 🌱

آپ بھی کمنٹ میں بتائیں کہ آپ کے علاقے میں ان پرندوں کو کس نام سے جانا جاتا ہے؟
روزانہ ایک نئی پوسٹ، ایک نیا پرندہ، اور نئی معلومات صرف
Wild Rush
fans

19/05/2026

آج ہم نے تین ہیج ہاگ ریسکیو کیے جن میں ایک نایاب البینو ہیج ہاگ بھی تھا۔ البینو جانوروں میں میلانن نامی رنگت کم یا ختم ہو جاتی ہے، اسی لیے ان کی آنکھیں سرخ اور جسم سفید نظر آتا ہے۔ ہیج ہاگ ماحول میں خطرناک کیڑے مکوڑے کھا کر نیچر کا بیلنس برقرار رکھتے ہیں۔ ہم نے ان خوبصورت اور معصوم جانوروں کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دی اور بعد میں انہیں محفوظ طریقے سے ان کے قدرتی ماحول میں آزاد کر د
fans Wild Rush @

18/05/2026

کیمیل اسپائیڈر، جسے سن اسپائیڈر، ونڈ اسکارپین یا سولیفیوگ بھی کہا جاتا ہے، حقیقت میں نہ تو مکڑی ہے اور نہ بچھو، بلکہ یہ آراکنڈ خاندان کی ایک الگ مخلوق ہے۔ دنیا میں اس کی 1100 سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں، خاص طور پر صحراؤں اور خشک علاقوں میں۔ اس کی سب سے خو-ف-ناک چیز اس کے طاقتور جبڑے ہیں جو اپنے جسم کے تقریباً ایک تہائی حصے تک بڑے ہو سکتے ہیں۔

یہ مخلوق انتہائی تیز رفتار ہوتی ہے اور تقریباً 16 کلومیٹر فی گھنٹہ تک دوڑ سکتی ہے۔ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ کیمیل اسپائیڈر زہ—ریلی ہوتی ہے، لیکن حقیقت میں اس میں ز—ہر نہیں ہوتا۔ یہ اپنے مضبوط جبڑوں سے کیڑے، چھپکلیاں، اور چھوٹے جانور شکار کرتی ہے۔

اسے “سن اسپائیڈر” اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ گرم صحرائی علاقوں میں رہتی ہے، مگر دن کی شدید گرمی سے بچنے کے لیے اکثر سایہ تلاش کرتی رہتی ہے۔ اس کی شکل اتنی خو-ف-ناک ہوتی ہے کہ جنگی علاقوں میں اس کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر کئی جھوٹی کہانیاں مشہور کر دیں، حالانکہ یہ انسانوں سے زیادہ تر دور رہنا پسند
کرتی ہے
Wild Rush fans

کیا شادی کے بعد ہر مرد کا بازو ٹوٹتا ہے؟🤓🫣اس پوسٹ کے ذریعے آپ سب کو اگاہ کرنا چاہتا ہوں کے ایک آپ کے بھائی کا بازو فرریک...
17/05/2026

کیا شادی کے بعد ہر مرد کا بازو ٹوٹتا ہے؟🤓🫣
اس پوسٹ کے ذریعے آپ سب کو اگاہ کرنا چاہتا ہوں کے ایک آپ کے بھائی کا بازو فرریکچر ہے اس لیے زیادہ ایکٹیو نہیں آج کل لیکن الحمد اللہ آپ سب کے پیار اور دعاوں سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور میری زوجہ محترمہ روزانہ معمول کے مطابق پٹائی 🤕🤧کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں ریسرچ کے لیے بھی لے کے آ جا رہی ہیں ❣️
fans The Wild Rush Couple

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے نظام پور اور منگلوٹ نیشنل پارک کے پہاڑی علاقوں میں نہایت خط_رنا-ک Blunt Nosed Viper ...
13/05/2026

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے نظام پور اور منگلوٹ نیشنل پارک کے پہاڑی علاقوں میں نہایت خط_رنا-ک Blunt Nosed Viper کو کامیابی سے ڈھونڈ نکالا۔ اس مہم میں نظام پور کے لوگوں، خصوصاً امداد خٹک اور تحسین ،جنید،ندیم،نوید نے ر ہنماری بھرپور مدد، مہمان نوازی کی اور منگلوٹ نیشنل پارک کے اسٹاف نے بھی ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا۔ ہم نوشہرہ، نظام پور اور پورے خیبرپختونخوا کے تمام لوگوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت، تعاون اور سپورٹ کے بغیر یہ تاریخی کامیابی ممکن نہ تھی۔ یہ کامیابی ہم نظام پور کے نام کرتے ہیں۔
fans Wild Rush

09/05/2026

دو مونہی سانپ، رف اسکیل بوا اور رسل بوا کی مکمل معلومات
اس ڈاکیومنٹری میں ہم نے ان نایاب سانپوں کو ان کے قدرتی ماحول میں تلاش کیا اور ان کی دلچسپ زندگی، رہائش اور رویّوں کو قریب سے دکھایا ہے۔ اگر آپ کو وائلڈ لائف، ریپٹائلز اور نایاب جانوروں کی ڈاکیومنٹریز پسند ہیں تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔
فُل ایچ ڈی سینیمیٹک فوٹیج کے ساتھ ایک
زبردست وائلڈ ایکسپیڈیشن
Wild Rush fans

08/05/2026

ایہ معصوم اور چھوٹے سائز کا غیر زہ—ریلا سانپ آپ کو صحرا میں ملے گا اس سانپ کا منہ باقی سانپوں کی نسبت لمبا تھوتھنی والا ہوتا ہے جس کی مدد سے یہ سانپ ریت کے اندر آسانی سے چھپ جاتا ہے اس سانپ کی مکمل معلومات کے ساتھ ڈاکیو منٹری ہمارے یوٹیو—ب چینل Wild Rush
پے موجود ہے
fans

07/05/2026

رات کے اندھیرے میں نظر آنے والا “Maze Cricket” یا “Dune Cricket” قدرت کا ایک نایاب اور حیران کن کیڑا ہے۔ یہ زیادہ تر صحرائی اور ریتلے علاقوں میں پایا جاتا ہے اور اپنی لمبی ٹانگوں، طاقتور جسم اور عجیب شکل کی وجہ سے فوراً توجہ حاصل کر لیتا ہے۔ یہ کیڑا رات کے وقت زیادہ متحرک ہوتا ہے اور ریت میں تیزی سے حرکت کرتا ہے۔ اگرچہ اس کی شکل خوف-ناک لگتی ہے مگر یہ عام طور پر انسانوں کے لیے خطر-ناک نہیں ہوتا۔ وائلڈ لائف فوٹوگرافی اور نیچر ایکسپلوریشن میں اس کی بہت اہمیت ہے۔ کیا آپ نے کبھی اتنا عجیب اور بڑا کرکٹ دیکھا ہے؟

fans Wild Rush

Address

Yazman Mandi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wild Rush posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share