13/08/2026
لوئر دیر: پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری ہمایون خان نے اوڈیگرام ہاؤس میں سابق ایم پی اے محمد زمین خان ایڈووکیٹ کے بھائی اور سابق سیکرٹری ہیلتھ مظفر خان مرحوم کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔
اس موقع پر ہمایون خان نے مرحوم کی عوامی و سرکاری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مظفر خان مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بلامبٹ کے صدر مظہر حسین بھی موجود تھے۔