M Waqas Abbasi PPP Digital Media Coordinator Distt SHP

M Waqas Abbasi PPP Digital Media Coordinator Distt SHP Pakistan People's Party PS-07 Shikarpur
03343426217

08/01/2026
08/01/2026

اگر اس بار چوری کی یا ووٹ پر ڈاکہ مارا۔۔۔ تو پھر لکھ لو! وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع


08/01/2026

‏پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر میں سچ اور مفاہمت کے کمیشن کے قیام کے حوالے سے ویڈیو پیغام

‏کشمیر کے عوام کی مشکلات فوری ختم ہونا چاہئیں، انٹرنیٹ اور بینکنگ بحال ہونا چاہئیے، کھانا دوا اور ضروری سامان ان تک پہنچنا چاہئیے۔
‏تعلیم، کاروبار اور روزگار دوبارہ معمول پر آنا چاہئیے۔
‏آزاد کشمیر اسمبلی سچ اور مفاہمت کے کمیشن کے قیام کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے۔
‏اب احتجاج کرنے والے اور وفاق، دونوں اس کمیشن کو تسلیم کریں۔
‏احتجاج اور کارروائی کا سلسلہ فوراً معطل ہو، ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا۔
‏یہی کشمیر میں امن و انصاف کا راستہ ہے۔
‏اگر آپ اس سب سے اتفاق کرتے ہیں تو دو اگست کو تیر پر مہر لگائیں۔

‏⁦‪‬⁩

‏⁧‫

08/01/2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر کے پہلے انتخابی مرحلے کے حوالے سے اہم بیان

کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی کریڈیبلٹی کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف سے ہوگا
الیکشن کمیشن دو اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے۔
الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، بیلٹس اور انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔
الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ہے بلکہ کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔
ہمیں کسی کا احسان نہیں بلکہ ہمیں ہمارا حق چاہئیے۔
ہمیں صرف صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات چاہئیں۔

08/01/2026

پاکستان پیپلزپارٹی کا وادی کشمیر کو جنتِ بینظیر بنانے کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام

میں وادی کشمیر کو جنتِ بینظیر بنانا چاہتا ہوں
جنتِ بینظیر محض ایک نعرہ نہیں بلکہ اس کا مطلب ایک ایسا کشمیر ہے جہاں امن، انصاف اور خوشحالی ہو۔
جہاں کشمیر کے وسائل پر پہلا حق کشمیر کے عوام کا ہو۔
ہر نوجوان کو روزگار ملے
اور کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام خود کریں۔
میرا یہ خواب “حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار” کے تین حقوق کی بنیادوں پر کھڑا ہے
دو اگست کو تیر پر مہر لگائیں، وادی کشمیر کو جنتِ بینظیر بنائیں۔

08/01/2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد ڈویژن کے عوام کے لئے خصوصی ویڈیو پیغام

مظفرآباد کے جلسے میں عوام نے موسلا دھار بارش کے دوران جس حوصلے اور جذبے کا مظاہرہ کیا، میں اس پر آپ کو دل سے سلام پیش کرتا ہوں۔
آپ نے پورے کشمیر کو پیغام دیا ہے کہ مظفرآباد اپنے حقوق لینے کے لئے تیار ہے۔
مظفرآباد والوں! دو اگست کو اسی جذبے کے تحت باہر نکلیں، تیر پر مہر لگائیں، حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کے لئے
کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔

08/01/2026

کشمیر کی سرحد پر کھڑا ہمارا سپاہی صرف سرحد کی حفاظت نہیں کرتا بلکہ وہ اپنا گھر، ماں باپ اور اپنے بچے چھوڑ کر اپنی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے۔
میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈلائن ہے۔
ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہییں، وہ قوم کا فخر ہیں۔
ہمارے شہید فوجیوں اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔
ہر قربانی کا احترام اور شہداء کے لواحقین کو انصاف ملے گا۔
جو اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کررہے ہیں، ان کی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔

08/01/2026

الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد؟ آدھے کشمیر میں ویسے ہی احتجاج ہو رہا ہے تو کیا آپ چاہتے ہو میرپور اور مظفر آباد میں پیپلز پارٹی بھی احتجاج پر نکل جائے؟

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا انتخابی مہم کے حوالے سے مظفرآباد میں جلسۂ عام سے خطاب


Address

New York City
New York, NY

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Waqas Abbasi PPP Digital Media Coordinator Distt SHP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share