Pakistan Embassy Bahrain

Call Directions Website

Pakistan Embassy Bahrain The Official page of the Embassy of Pakistan in the Kingdom of Bahrain.

12/11/2026

On the birth anniversary of Allama Muhammad Iqbal, we pay tribute to the Poet of the East, whose timeless message inspir...
08/11/2026

On the birth anniversary of Allama Muhammad Iqbal, we pay tribute to the Poet of the East, whose timeless message inspires self-belief, courage, ambition and self-realisation.

“تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں”

His words remind us to rise above limitations, pursue excellence and embody the spirit of Khudi (selfhood) in our thoughts and actions.

The Embassy of Pakistan in Bahrain wishes all community members a happy Iqbal Day.

06/11/2026

🔴LIVE: Spokesperson's Weekly Press Briefing 06-11-2026 at Ministry of Foreign Affairs, Islamabad

27/10/2026

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا یوم سیاہ جموں و کشمیر پر پیغام (27 اکتوبر 2026)

یومِ سیاہِ جموں و کشمیر کے موقع پر، ہم 27 اکتوبر 1947 کے ان واقعات کو یاد کرتے ہیں جب بھارتی فوج سرینگر میں داخل ہوئی، جس سے جموں و کشمیر کی تاریخ کے ایک طویل اور دردناک باب کا آغاز ہوا۔ تقریباً آٹھ دہائیاں گزرنے کے بعد بھی، بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام اس دیرینہ تنازعے کے نتائج بھگت رہے ہیں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں تسلیم شدہ اپنے حقِ خودارادیت سے محروم چلے آ رہے ہیں۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیور عوام دہائیوں سے بنیادی آزادیوں پر پابندیوں، انسانی حقوق کی پامالیوں اور گہرے آلام و مصائب کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان تمام تر صعوبتوں کے باوجود، ان کا عزم، شجاعت اور استقامت غیر متزلزل ہے۔ کشمیریوں کی نسلوں کی قربانیاں ان کی انصاف، امن اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے حق کے لیے مسلسل جدوجہد کی عکاس ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے جموں و کشمیر پر متعدد قراردادیں منظور کی جن میں عوام کی منشاء کے مطابق پرامن تصفیے پر زور دیا گیا ہے۔ پاکستان کا مسلسل مؤقف ہے کہ یہ قراردادیں تنازع کے حل کے لئے مرکزی ہیں اور اس طویل المدتی تنازع کے منصفانہ، پرامن اور پائیدار تصفیے کے لیے بین الاقوامی برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔

5 اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بین الاقوامی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ بعد ازاں کی گئی قانون سازی اور انتظامی اقدامات، بنیادی آزادیوں پر قدغنوں، آبادیاتی اور سیاسی تبدیلیوں، اور کشمیری سیاسی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کی مسلسل نظر بندی نے مقبوضہ علاقے کے عوام میں عدم تحفظ اور احساسِ محرومی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ ان اقدامات نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے متعلقہ عالمی معیار کے تحت سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے متعلقہ اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت بین الاقوامی برادری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور انسانی حقوق کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ خدشات عالمی برادری کی جانب سے مسلسل توجہ اور عملی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔

تاہم، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام ان شدید مظالم کے باوجود پرعزم ہیں۔ اپنے بنیادی حقوق کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کسی قوم کی امنگوں کو جبر اور تشدد کے ذریعے نہیں دبایا جا سکتا۔ ان کی قربانیاں اور حقِ خودارادیت کے لئے جدوجہد بین الاقوامی برادری کی توجہ کی مستحق ہے۔

اس موقع پر، پاکستان بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے مصائب کے خاتمے اور ان کے بنیادی حقوق کے احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ جموں و کشمیر تنازع کے پرامن حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر مسلسل اور معنی خیز کوششیں ناگزیر ہیں۔

پاکستان، بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے، اپنی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم ہر متعلقہ بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور جموں و کشمیر تنازع کے پرامن و منصفانہ حل کی وکالت جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔

27/10/2026

27/10/2026
بحرین میں مقیم معزز پاکستانی کمیونٹی،جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اب امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (IMPASS) سیکشن ای پاسپورٹ جاری کر ر...
26/10/2026

بحرین میں مقیم معزز پاکستانی کمیونٹی،

جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اب امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (IMPASS) سیکشن ای پاسپورٹ جاری کر رہا ہے، جو زیادہ محفوظ اور دنیا بھر میں تسلیم شدہ سفری دستاویز ہے۔

سفارت خانے میں آپ کی آمد کو آسان بنانے کے لیے، 27 اکتوبر سے ای پاسپورٹ کی خدمات کے لیے روزانہ پہلے 50 درخواست گزاروں کو صبح 8 بجے سے ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔ کم انتظار، بہتر خدمت۔

براہ کرم تمام ضروری دستاویزات ساتھ لائیں۔ دستاویزات کی فہرست یہاں دیکھیں:
https://www.dgip.gov.pk/passport/ordinary-passport.php -required

یا کال کریں: 17244113

ہم آپ کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔

سفارت خانۂ پاکستان، منامہ

24/10/2026

Address

Villa No 35, Road No 1901, Block No 319, Diplomatic Area
Manama

Opening Hours

Sunday 08:00 - 16:00
Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00

Telephone

+97317244113

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Embassy Bahrain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share