10/11/2026
بجلی صارفین کے لیے اہم انتباہ!
۔۔
واپڈا پیسکو کی ریکوری مہم مزید تیز ۔۔ بجلی چوری اور کنڈا سسٹم کے خلاف سخت اقدامات!
۔۔
بجلی کے واجبات کی وصولی، بجلی چوری کی روک تھام اور غیر قانونی ڈائریکٹ کنکشنز کے خاتمے کے لیے متعلقہ حکام کی ہدایات پر خصوصی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران واپڈا پیسکو کی ٹیموں کو پولیس اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل ہو سکتی ہے۔
۔۔
تمام صارفین سے گزارش ہے کہ:
✅ بجلی کے بلوں کے تمام بقایاجات بروقت ادا کریں۔
✅ غیر قانونی ڈائریکٹ کنکشنز ختم کرکے باقاعدہ بجلی کا میٹر نصب کروائیں۔
✅ کنڈا سسٹم کا مکمل خاتمہ کریں اور بجلی کا قانونی استعمال یقینی بنائیں۔
✅ اپنے بجلی کے کنکشن اور میٹر کو قانونی تقاضوں کے مطابق رکھیں۔
۔۔
اہم تنبیہ: غیر قانونی بجلی استعمال کرنے، کنڈا لگانے اور واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
۔۔
آئیے! بجلی چوری کے خاتمے، واجبات کی بروقت ادائیگی اور بجلی کے نظام کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔
۔۔
واپڈا پیسکو ۔۔ آپ کا تعاون، بہتر بجلی نظام کی ضمانت!
۔۔
واپڈا ہزیکو اپڈیٹس۔