ANP BAGRA

ANP BAGRA Awami National Party
Peace | Democracy | Development

ہنگو ، پولیس چیک پوسٹ پر دھماکےمیں پولیس اہلکاروں کی شہادت، عوامی نیشنل پارٹی کا اظہار افسوس◼️ہنگو دھماکے میں پولیس اہلک...
25/10/2025

ہنگو ، پولیس چیک پوسٹ پر دھماکےمیں پولیس اہلکاروں کی شہادت، عوامی نیشنل پارٹی کا اظہار افسوس

◼️ہنگو دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت نہایت افسوسناک ہے، میاں افتخار حسین
◼️صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے لیکن حکمرانوں کی ترجیح میں امن شامل نہیں
◼️پختونخوا پولیس عوام کیلئے قربانیاں دے رہی ہے لیکن افسوس کہ وہ خود بھی محفوظ نہیں
◼️بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے
◼️حالات پر قابو پانے میں حکمرانوں کی عدم دلچسپی نے عوام کو مایوسی میں دھکیل دیا ہے
◼️مرکزی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہے، عوام کو دہشتگردی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے
◼️جب تک مرکزی و صوبائی حکومت نیک نیتی سے قیام امن کو اولین ترجیح نہیں دیتی، دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں
◼️اے این پی شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں شریک ہے
◼️اے این پی نے قیامِ امن، دہشتگردی کے خاتمے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے قربانیاں دی ہیں
◼️بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے سدباب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہنگو دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت نہایت افسوسناک ہے۔ صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے لیکن حکمرانوں کی ترجیحات میں امن شامل نہیں۔ ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایس ایس پی آپریشنز اسد زبیر اوردیگر دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مگر افسوس کہ وہ خود بھی محفوظ نہیں رہے۔ اگر محافظ ہی غیر محفوظ ہوں تو عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور بدامنی کے دیگر واقعات معمول بن چکے ہیں، جو مرکزی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ مرکزی و صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور حالات پر قابو پانے میں حکومتی عدم دلچسپی نے عوام کو شدید مایوسی میں دھکیل دیا ہے۔ میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو بدامنی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، جب کہ پولیس فورس کو سہولیات اور حوصلہ دینے کے بجائے حکومت کی مجرمانہ غفلت ان کے حوصلے پست کر رہی ہے۔ جب تک مرکزی و صوبائی حکومت عوام کو اعتماد میں لے کر قیامِ امن کو اولین ترجیح نہیں دیتی، اس وقت تک دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیاب نہیں ہوسکتی۔ اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے پولیس افسر اسد زبیر اور دیگر اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ قیامِ امن، دہشت گردی کے خاتمے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے قربانیاں دی ہیں، اور آج بھی اسی عزم پر قائم ہے۔ اے این پی مطالبہ کرتی ہے کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے سدباب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

| |

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا انہی ریاستی پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کے تحت ادارے تحریک انصاف کی گرتی...
25/10/2025

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا انہی ریاستی پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کے تحت ادارے تحریک انصاف کی گرتی ہوئی مقبولیت کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ ایک طرف علی آمین گنڈاپور کو آسان راستہ دیا گیا، وہی علی آمین جسے کل تک پی ٹی آئی خود گالیاں دے رہی تھی، آج اسی کو دوبارہ ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف غیر ضروری شور، واویلا اور پریس کانفرنسوں کا ڈرامہ رچایا گیا۔ سیاسی جماعتوں کو عدالتوں کے چکروں میں الجھایا گیا اور سہیل آفریدی کو اس ماحول میں پختونخوا اسمبلی کا نیا "قائد ایوان" منتخب کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر جذباتی ماحول پیدا کیا گیا تاکہ صوبہ انتظامی اور معاشی طور پر مزید کمزور، غیر مستحکم اور قرضوں میں جکڑا رہے۔ اس سب کا مقصد صوبے میں غیر یقینی صورتِ حال کو برقرار رکھنا ہے، تاکہ اس جنگ زدہ خطے میں بدامنی، انتشار اور سیاسی افراتفری کو دوام دیا جا سکے۔ یہی پالیسی ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایسے حکمران لائے جائیں جو عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کو آپس میں تقسیم اور بے اتفاقی میں مبتلا رکھیں۔
جب تک یہ پرائی اور ڈالر سے چلنے والی جنگیں جاری ہیں، تب تک ریاست اور اس کے ادارے ایسے ہی غیر سنجیدہ اور غیر سیاسی حکمرانوں کو صوبے پر مسلط رکھتے رہیں گے۔
درحقیقت، وزیراعلیٰ کو اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا ایک سوچی سمجھی چال ہے تاکہ تحریک انصاف کو مظلوم ظاہر کیا جا سکے اور عوام کے دلوں میں ہمدردی پیدا کی جا سکے۔
سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

|

د 90 سيټونو باوجود ئې د وزير اعلي کرسۍ پۀ خطره کښې ده. او دوي وائي مونږ عوامي نېشنل پارټي ختمه کړه.
12/10/2025

د 90 سيټونو باوجود ئې د وزير اعلي کرسۍ پۀ خطره کښې ده. او دوي وائي مونږ عوامي نېشنل پارټي ختمه کړه.

06/10/2025

جس نے بھی سیکیورٹی ہٹانے کی ہمت کی ہے، وہ مان بھی لے کہ میں نے کیا ہے۔

میرے ساتھ جانشین ہیں سیکیورٹی نہیں۔ مجھے ذاتی طور پر سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے میرے پاس باچا خان کے وہ پیروکار ہیں جو اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فوج کا کام صرف دفاع ہے دیگر داخلی امور اس کی ذمہ داری نہیں بنتے۔

اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار محسن نقوی اور شہباز شریف ہوں گے۔

مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان

| |

06/10/2025

آج جب میں سینیٹ میں گیا تو حسبِ روایت اجلاس معطل کر دیا گیا۔
میں جو بات کرنا چاہتا ہوں، وہ اجلاس میں ہی کروں گا۔ میں اُن لوگوں میں سے نہیں جو کسی کونے میں بیٹھ کر خاموشی سے بات کریں۔ میری خواہش ہے کہ میری ہر بات ریکارڈ پر آئے، اور ابھی بھی ان کے پاس وقت ہے کہ وہ عوام کے سامنے معافی مانگ لیں۔

میرے ایسے چاہنے والے موجود ہیں جن کی وفاداری مثالی ہے، مجھے کسی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں۔ آج اجلاس ملتوی ہو گیا لیکن یہ سلسلہ کب تک چلے گا؟ میرے پاس چار سال ہیں، اور طلال چوہدری کو عوام کے سامنے معافی مانگنی چاہیے۔ اگر نہیں تو اگلے اجلاس میں میرا اس فرد سے کوئی لینا دینا نہیں میرا حساب اس کے بڑوں سے ہوگا۔

مرکزی صدر، سینیٹر ایمل ولی خان

| |

30/09/2025

سانحۂ تیراہ پر بات شروع کرتے ہی سینیٹر ایمل ولی خان کا مائیک بند کر دیا گیا، لیکن سخت احتجاج کے بعد انہیں دوبارہ بات کرنے کی اجازت دی گئی۔

تیراہ میں ہونے والے سانحے میں 17 افراد شہید ہوئے۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ وہاں طالبان کے بم بنانے کا کارخانہ تھا، جس کے دھماکوں کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ صوبائی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو ایک کروڑ روپے کی امداد دی اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہاں گن شیلنگ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ سوال یہ ہے کہ دونوں بیانات ایک دوسرے سے مختلف کیوں ہیں؟ یہ کس معاہدے کے تحت ہے کہ ایک طرف سے مارو اور دوسری طرف معاوضہ دو؟ اس واقعے کی شفاف اور بااختیار تحقیقات ہونا لازمی ہے، کیونکہ ایک ہی حکومت کے مختلف بیانات سے عوام کے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔

| |

30/09/2025

پی ڈی ایم میں بھی ہم سب ایک تھے، لیکن بعد میں ہمیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو باہر نکال دیا گیا۔ اُس دور میں بڑے زور و شور سے نعرے لگتے تھے، "ووٹ کو عزت دو"، لیکن افسوس! آج وہی نعرہ بدل کر "بوٹ کو عزت دو" ہو چکا ہے۔ہم سمجھتے تھے کہ اب جمہوریت آئے گی، انقلاب آئے گا، لیکن جب حقیقت کا آئینہ سامنے آیا تو صاف نظر آیا کہ ہر طرف صرف حافظ ہی حافظ ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینٹ اجلاس میں خطاب

| |

30/09/2025

جو 20 نکاتی ایجنڈا دنیا کے سامنے رکھا گیا، اس پر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے سب کچھ قبول کر لیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کس پاکستان نے قبول کیا؟ عوام یا پارلیمان کو تو کوئی خبر ہی نہیں! میں مطالبہ کرتا ہوں کہ جب وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف واپس آئیں تو فوراً پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ اتنا بڑا سودا خفیہ طور پر کیوں کیا جا رہا ہے؟

مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کا سینٹ اجلاس میں خطاب

| |

30/09/2025

باجوڑ میں ہمارا دوسرا رہنما شہید کیا گیا اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ میں نے مطالبہ کیا تھا کہ مولانا خانزیب شہید کے قتل پر جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایا جائے، مگر آج تک یہ مطالبہ نہیں مانا گیا۔سوال یہ ہے کہ آخر کیوں؟کیا حکومت خود اس قتل میں ملوث ہے؟

| |

30/09/2025

آج چیف آف آرمی اسٹاف کس حیثیت سے دنیا کے دورے کر رہے ہیں اور سوٹ کیسوں میں زمینی وسائل اٹھا کر پھر رہے ہیں؟ یہ اگر قوم کے ساتھ کھلا مذاق نہیں تو اور کیا ہے؟ کون سا آرمی چیف بریف کیسوں میں معدنیات رکھ کر بیچے گا؟ جو منظر سامنے آیا ہے، وہ ایک برین اسٹور سے کم نہیں۔ اندر منیجر خوشی خوشی بیٹھا ہے اور باہر دکاندار آوازیں لگا رہا ہے: "آؤ، ہمارے پاس سب کچھ ہے، لے لو!"

مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان کا سینٹ اجلاس میں خطاب

|

د شهيد مولانا خانزېب نوے کتاب «پښتانهٔ او نېشنلزم» د چاپ د مرحلو نه را ووتهٔ. دا کتاب اوس تاسو د باچا خان مرکز نه لاس په...
26/09/2025

د شهيد مولانا خانزېب نوے کتاب «پښتانهٔ او نېشنلزم» د چاپ د مرحلو نه را ووتهٔ. دا کتاب اوس تاسو د باچا خان مرکز نه لاس پهٔ لاس او د ډاک پهٔ ذريعه هم تر لاسه کولے شئ.
د اړيکو شمېره: 03379594333

| | |

Address

Bunerwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP BAGRA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share