Faisalabad Development Authority,

Faisalabad Development Authority, Faisalabad Development Authority established on 20th October 1976 under the Punjab Development of Ci

فیصل آباد ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ش...
03/09/2026

فیصل آباد ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کرپشن فری، شفاف اور عوام دوست دفتری نظام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ایف ڈی اے میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی، بددیانتی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں کے جائز کاموں میں بلاجواز تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ احکامات ایف ڈی اے کے افسران کے اجلاس کے دوران جاری کئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، اسماء محسن، سہیل مقصود پنوں، یاسر اعجاز چٹھہ، عاصم محمود، افنان سعید سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ، دیگر افسران و سٹاف کے ضروری ارکان اجلاس میں موجود تھے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کرپشن کے خلاف سخت ترین اقدامات کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ محمد آصف چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں عوام کو شفاف اور میرٹ پر مبنی خدمات کی فراہمی شامل ہے، لہٰذا ایف ڈی اے کے افسران و ملازمین بھی اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایف ڈی اے ایک عوامی خدمت کا ادارہ ہے، شہریوں کو ان کے جائز کاموں کے لیے غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے،کسی بھی شہری کی درخواست یا کیس کو بلاجواز التوا میں رکھنے، دفتری معاملات میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرنے یا اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایت سامنے آئی تو ذمہ دار افسر یا اہلکار کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سے کہا کہ سٹاف کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں اور کرپشن میں ملوث ہونے کی شکایت پر قصور وار اہلکار کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام کیسز اور درخواستوں کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق میرٹ پر تیزی سے نمٹائیں اور زیر التوا امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایف ڈی اے میں کسی قسم کی بددیانتی برداشت نہیں کی جائے گی، لہٰذا ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ سرکاری عہدہ عوام کی خدمت اور قانون کے مطابق فرائض کی ادائیگی کی ذمہ داری ہے، اسے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی، دیانت داری اور بہترین عوامی خدمت کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ کرپشن، غفلت، بدعنوانی یا اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی ہو گی، شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مانیٹرنگ اور فالو اَپ کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں ایسا ماحول یقینی بنائیں جہاں شہریوں کو عزت، سہولت اور شفاف طریقہ کار کے مطابق خدمات میسر ہوں۔ ایف ڈی اے کو ایک مؤثر، شفاف اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے تمام افسران و ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور ایمانداری سے ادا کرنا ہوں گی۔

فیصل آباد کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ایسٹ کینال سروس روڈ پر لائلپور گیلریا کے قریب ٹریفک کی روانی میں حائل ...
03/09/2026

فیصل آباد کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ایسٹ کینال سروس روڈ پر لائلپور گیلریا کے قریب ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں اور پارکنگ کے مسائل کے پائیدار، جامع اور قابلِ عمل حل کے لیے ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں چیف ٹریفک آفیسر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور لائلپور گیلریا کی انتظامیہ کے سربراہ کو شامل کیا گیا ہے۔ کمشنر فیصل آباد نے یہ احکامات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، چیف انجینئر مہر ایوب، چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر جاوید،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی لائلپور گیلریا کے منتظم سہیل خٹک اور دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایسٹ کینال سروس روڈ، بالخصوص لائلپور گیلریا کے اطراف ٹریفک کی روانی میں درپیش رکاوٹوں، گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ اور شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے ٹریفک مینجمنٹ، روڈ انجینئرنگ اور پارکنگ سے متعلق مختلف تجاویز اور اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹوں سے متعلق مسائل زردہ پوائنٹس کے جامع اور دیرپا حل کے لیے مربوط اور سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور پارکنگ کے مسائل کا مؤثر حل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ انجینئرنگ اور جدید ٹریفک مینجمنٹ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے نتیجے میں شہریوں کو عملی اور مستقل ریلیف حاصل اور ٹریفک حادثات کا احتمال نہ ہو۔ انہوں نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ لائلپور گیلریا کے قریب ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے مسائل کا زمینی حقائق کی روشنی میں جامع جائزہ لیا جائے۔ اس مقصد کے لیے گرین بیلٹ کی ری ماڈلنگ، سڑک کی ممکنہ کشادگی، ٹریفک کے دباؤ اور گاڑیوں کی آمدورفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کمرشل پلازوں اور دیگر کاروباری مراکز کی انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کے لیے آسان، محفوظ اور منظم پارکنگ کے انتظامات کو بھی یقینی بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ کمیٹی تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایسی قابلِ عمل سفارشات مرتب کرے جن پر مرحلہ وار عملدرآمد ممکن ہو اور جن کے ذریعے ٹریفک کی روانی میں بہتری، غیر ضروری رکاوٹوں کا خاتمہ اور شہریوں کو پارکنگ کی بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف ڈی اے حکام کی جانب سے کینال روڈ کی ری ماڈلنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی کو بھی کمیٹی کے جائزے میں شامل رکھا جائے تاکہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مربوط ٹریفک نظام تشکیل دیا جا سکے اور کسی ایک مقام پر کیے جانے والے اقدامات سے دوسرے علاقوں میں ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، چیف انجینئر مہر ایوب اور چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر جاوید نے ٹریفک مینجمنٹ اور کینال روڈ ری ماڈلنگ سے متعلق جاری منصوبہ بندی اور مجوزہ اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ لائلپور گیلریا کے منتظم سہیل خٹک اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں سعید کالونی میں سیوریج کے مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ سعید کالونی میں سیوریج کے مسائل کے فوری اور مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری نے علم و ادب کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف ...
31/08/2026

ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری نے علم و ادب کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی کے لیے منتخب ہونے والے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب مہر شفقت اللہ مشتاق سے ملاقات کی اور انہیں اس اعلیٰ قومی اعزاز کے لیے انتخاب پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیتی گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، پولیس آفیسر رانا زاہد، ڈین فیکلٹی آف ہسٹری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد مہر عبدالقادر مشتاق، ڈائریکٹر آئی ٹی ایف ڈی اے یاسر اعجاز چٹھہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے مہر شفقت اللہ مشتاق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ علم و ادب کے شعبے میں ان کی طویل عرصے پر محیط گراں قدر خدمات، مؤثر و پرتاثیر شاعری، علمی و ادبی کاوشوں، تحقیقی خدمات اور مطالعہ و تحقیق کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔ ان خدمات کا قومی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی کے لیے منتخب کیا جانا نہ صرف ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے بلکہ فیصل آباد کے علمی و ادبی حلقوں سمیت پورے ملک کے اہلِ علم و قلم کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہر شفقت اللہ مشتاق ایک صاحبِ مطالعہ، صاحبِ فکر اور صاحبِ قلم شخصیت ہیں، جنہوں نے سرکاری زمین داریوں میں اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں، دیانت داری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ علم و ادب سے اپنی دیرینہ وابستگی کو بھی بھرپور انداز میں برقرار رکھا۔ ان کی شخصیت میں انتظامی بصیرت اور علمی و ادبی ذوق کا حسین امتزاج نمایاں ہے۔ محمد آصف چوہدری نے کہا کہ اہلِ علم و ادب کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنی فکری، علمی، ادبی اور تحقیقی کاوشوں کے ذریعے معاشرے کی فکری تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے افراد نئی نسل کو اپنی تاریخ، تہذیب، ثقافت، اقدار اور ادبی ورثے سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں مطالعہ، تحقیق اور مثبت سوچ کی جانب راغب کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے مہر شفقت اللہ مشتاق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنی علمی، ادبی اور تحقیقی سرگرمیوں کو اسی جذبے، لگن اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے معاشرے میں علم و آگہی، مطالعے، تحقیق اور مثبت فکری رجحانات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ مہر شفقت اللہ مشتاق نے تہنیتی کلمات اور نیک خواہشات پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی ان کے لیے یقیناً ایک بڑے اعزاز اور فخر کا باعث ہے، تاہم وہ اسے اپنی ذات سے بڑھ کر علم و ادب اور ان تمام اہلِ علم و قلم کی خدمات کا اعتراف سمجھتے ہیں جنہوں نے معاشرے میں علمی و ادبی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے خوشی کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے اور وہ آئندہ بھی علم، ادب، تحقیق اور قومی خدمت کے شعبوں میں اپنی استطاعت کے مطابق مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملاقات کے دوران علم و ادب، تاریخ و تحقیق، ادبی ورثے کے تحفظ، نوجوان نسل میں مطالعے کے فروغ، علمی و فکری سرگرمیوں کے فروغ اور معاشرے میں مثبت ادبی رجحانات کے فروغ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے مہر شفقت اللہ مشتاق کے صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی کے لیے انتخاب کو ان کی طویل علمی و ادبی خدمات کا بجا اور مستحق اعتراف قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور اس قومی اعزاز پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہر شفقت اللہ مشتاق کے لیے مزید کامیابیوں، عزت و وقار، صحت و سلامتی اور علمی و ادبی میدان میں مزید نمایاں خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ...
31/08/2026

ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات براہِ راست سنیں۔ انہوں نے شہریوں کی جانب سے پیش کئے گئے مختلف نوعیت کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان کے فوری اور میرٹ پر حل کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر شہریوں نے ایف ڈی اے سے متعلقہ مختلف امور، جائیداد، کمرشلائزیشن، نقشہ جات، ہاؤسنگ سکیموں اور دیگر انتظامی معاملات کے حوالے سے اپنی درخواستیں اور مسائل ڈائریکٹر جنرل کے سامنے پیش کئے۔ ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چوہدری نے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور ہر درخواست کو قواعد و ضوابط کے مطابق مقررہ مدت میں نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے جنہیں قانونی دائرے میں لانے کے مؤثر انتظامی حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاہم شہری غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے ہوشیار رہیں اور پلاٹ خریدنے سے قبل ایف ڈی اے سے تصدیق ضرور کریں۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن کو نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا۔ درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کا بنیادی مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا اور شہریوں کو ان کے مسائل کے حل کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے۔ ایف ڈی اے میں شہریوں کے لئے دستیاب تمام سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ انہیں دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات دلائی جا سکے۔ محمد آصف چوہدری نے افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے جائز مسائل کے حل میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت میں کوتاہی، غیر ضروری تاخیر یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ایف ڈی اے شہریوں کو شفاف، میرٹ پر مبنی اور بروقت خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور عوامی شکایات کے ازالے کے عمل کی مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

فیصل آباد (27 اگست 2026) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری سے حسنِ کارکردگی کے صدارتی...
27/08/2026

فیصل آباد (27 اگست 2026) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری سے حسنِ کارکردگی کے صدارتی ایوارڈ یافتہ اور عالمی شہرت کے حامل معروف خطاط قمر سلطان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامی خطاطی کا ایک خوبصورت اور دیدہ زیب فن پارہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کو پیش کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، قانون دان و سماجی رہنما جمال طارق اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے معروف خطاط قمر سلطان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلامی خطاطی کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر فنی خدمات کو سراہا اور ان کے منفرد فن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی خطاطی ہماری عظیم تہذیبی، ثقافتی اور روحانی میراث کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا تحفظ اور اسے نئی نسل تک منتقل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سمیت مختلف عالمی و ملکی اداروں اور بعض اسلامی ممالک کے سربراہوں سے ایوارڈز حاصل کرنے والے فیصل آباد کے قمر سلطان جیسے باصلاحیت فنکار اپنے فن کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں جو ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ان کے فن پاروں میں اسلامی تہذیب و روحانیت، جمالیاتی حسن اور فنی مہارت کا حسین امتزاج نمایاں ہوتا ہے۔ ایسے فنون نہ صرف ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت، تعمیری اور روحانی اقدار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
محمد آصف چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد میں فنونِ لطیفہ، ثقافتی سرگرمیوں اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف ڈی اے شہر کی خوبصورتی، ثقافتی شناخت اور مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے متعلقہ اداروں، فنکاروں اور ادبی و ثقافتی حلقوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو فروغ دے گا۔ اس موقع پر معروف خطاط قمر سلطان نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی خطاطی جیسے عظیم فن کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی سے نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ نئی نسل میں بھی اس منفرد اور باوقار فن سے وابستگی پیدا ہوتی ہے۔ ملاقات کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے قمر سلطان کی فنی صلاحیتوں کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خوبصورت اسلامی خطاطی کا فن پارہ پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ماہِ ربیع الاوّل کے مقدس ایام کی مناسبت سے فیصل آباد آرٹس کونسل میں قرآنی خطاطی کے فن پاروں پر مشتمل ایک شاندار، روح پرو...
27/08/2026

ماہِ ربیع الاوّل کے مقدس ایام کی مناسبت سے فیصل آباد آرٹس کونسل میں قرآنی خطاطی کے فن پاروں پر مشتمل ایک شاندار، روح پرور اور بامقصد نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری نے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) مراد حسین نیکوکارہ بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل محمد عمران رضا، مختلف سرکاری افسران، فنکاروں، سول سوسائٹی کے نمائندگان، طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( انفورسمنٹ) مراد حسین نیکوکارہ اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد عمران رضا نے نمائش کا تفصیلی دورہ کیا اور قرآنی خطاطی کے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں، فنی مہارت اور کاوشوں کو سراہا۔ نمائش میں معروف خطاط نثار احمد، گلزار بٹ، قمر سلطان، سلامت علی سمیت دیگر فنکاروں کے تیار کردہ خوبصورت اور دیدہ زیب فن پارے آویزاں کیے گئے تھے۔ نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں کے ذریعے قرآنِ کریم کی آیات کی خوبصورت خطاطی کے ساتھ ساتھ حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت و عقیدت کے جذبات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ فنکاروں نے کہا کہ وہ اپنے فن کے ذریعے قرآنِ کریم سے وابستگی اور رسولِ اکرم ﷺ سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ نمائش میں آویزاں فن پاروں میں خطاطی کی فنی جمالیات کے ساتھ روحانی کیفیت بھی نمایاں تھی، جہاں ہر حرف میں نور، ہر خط میں عقیدت اور ہر فن پارے میں عشقِ رسول ﷺ کی جھلک محسوس کی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری اور ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل محمد عمران رضا نے نمائش میں شریک تمام فنکاروں کی فنی خدمات اور تخلیقی کاوشوں کے اعتراف میں انہیں تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔ ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاوّل کے مقدس ایام میں قرآنی خطاطی کی نمائش کا انعقاد ایک خوبصورت، روحانی اور بامقصد کاوش ہے، جس کا مقصد قرآنِ کریم کی تعلیمات اور حضور نبی کریم ﷺ سے محبت و عقیدت کے جذبات کو فن کے مؤثر ذریعے سے اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی روحانی، علمی اور ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں مثبت اقدار، دینی شعور، برداشت اور فنونِ لطیفہ سے وابستگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے قرآنی آیات کو فنِ خطاطی کے ذریعے خوبصورت انداز میں پیش کرنے والے فنکاروں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں نئی نسل کو اسلامی فنون اور ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی روایات سے جوڑنے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(انفورسمنٹ) مراد حسین نیکوکارہ نے قرآنی خطاطی کی نمائش کو ماہِ ربیع الاوّل کی مناسبت سے ایک منفرد، خوبصورت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآنِ کریم کی آیات کو فنِ خطاطی کے ذریعے اجاگر کرنا نہ صرف ایک عظیم روحانی جذبے کا اظہار ہے بلکہ یہ ہماری اسلامی تہذیب و ثقافت کی خوبصورتی اور فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کا بھی آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی نمائشیں شہریوں بالخصوص نوجوان نسل میں دینی اقدار، اسلامی فنون اور مثبت ثقافتی سرگرمیوں سے وابستگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے آرٹس کونسل کی انتظامیہ اور تمام شریک فنکاروں کو کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل محمد عمران رضا نے بتایا کہ یہ نمائش وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب محترمہ عظمیٰ بخاری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس (PUCAR) محبوب عالم چوہدری کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کی گئی ہے۔ فیصل آباد آرٹس کونسل آئندہ بھی مذہبی، ثقافتی اور فنی حوالوں سے ایسی بامقصد، معیاری اور صحت مند سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو مثبت اور تعمیری ثقافتی سرگرمیوں سے بھی روشناس کرایا جا سکے۔نمائش میں شریک سول سوسائٹی کے نمائندگان، طلبہ و طالبات اور شہریوں نے قرآنی خطاطی کے فن پاروں کو بے حد سراہتے ہوئے اسے ماہِ ربیع الاوّل کے مقدس ایام کی مناسبت سے ایک خوبصورت، روحانی، بامقصد اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔

24/08/2026

ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری نے عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر اہلِ اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے۔ آپ ﷺ نے اپنی سیرتِ طیبہ کے ذریعے محبت، اخوت، برداشت، عدل، مساوات اور انسانیت کی خدمت کا عملی درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں اور معاشرے میں امن، رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیں۔ نبی کریم ﷺ نے انسانوں کے ساتھ حسنِ سلوک، کمزوروں کی مدد، حقوق العباد کی ادائیگی اور عدل و انصاف کو خصوصی اہمیت دی، جن پر عمل پیرا ہو کر ایک مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ محمد آصف چوہدری نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں سیرت النبی ﷺ کے روشن اصولوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات اور تقریبات کے دوران امن و امان، صفائی ستھرائی اور شہری نظم و ضبط کا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ اس بابرکت موقع کی خوشیاں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ بھرپور انداز میں منائی جا سکیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے، ملک و قوم کی خدمت کرنے اور معاشرے میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی توفیق عطا فرمائے، پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔

فیصل آباد (22 اگست 2026ء)  ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کمرشلائزیشن فیسوں اور غیر قانونی ڈویلپمنٹ پر عائد ...
24/08/2026

فیصل آباد (22 اگست 2026ء) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کمرشلائزیشن فیسوں اور غیر قانونی ڈویلپمنٹ پر عائد جرمانوں کے بقایاجات کی ترجیحی بنیادوں پر سو فیصد وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور عدم ادائیگی کی صورت میں متعلقہ جائیدادوں کو سربمہر کر دیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو ریکوری کے اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند کو ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری مہم کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے، مختلف مدات میں واجب الادا رقوم کی وصولی کے اعداد و شمار روزانہ کی بنیاد پر چیک کئے جائیں اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں شعبہ فنانس کے ڈپٹی ڈائریکٹرز عدنان شہزاد، افضال انصاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد بلال اور ریکوری سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف مدات میں ہونے والی وصولیوں، بقایاجات اور ریکوری اہداف کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے واجبات کی وصولی کے لئے مؤثر اور نتیجہ خیز حکمت عملی مرتب کی گئی۔ قیصر عباس رند نے متعلقہ افسران اور ریکوری سٹاف کو ہدایت کی کہ جائیدادوں کی کمرشلائزیشن فیسوں کے بقایاجات کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لئے مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کمرشلائزیشن کی مؤثر نشاندہی کرتے ہوئے ایسی جائیدادوں کو قانونی دائرہ کار میں لایا جائے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کمرشلائزیشن سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بلاوجہ دفتری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے اور قواعد و ضوابط کے مطابق درخواستوں کو مقررہ مدت میں نمٹایا جائے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے نجی ہاؤسنگ سکیموں میں غیر قانونی ڈویلپمنٹ کے خلاف عائد کئے گئے جرمانوں کے بقایاجات کی وصولی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نادہندگان کی فہرستیں مرتب کرکے انہیں نوٹسز جاری کئے جائیں، جبکہ مقررہ مدت میں ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو ریکوری ایف ڈی اے کی مالی خود انحصاری اور انتظامی کارکردگی کا اہم پیمانہ ہے، اس لئے تمام متعلقہ افسران اور اہلکار اپنے فرائض پوری ذمہ داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔

فیصل آباد (21 اگست 2026ء)  ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں و غیر منظور شدہ...
22/08/2026

فیصل آباد (21 اگست 2026ء) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں و غیر منظور شدہ ڈویلپمنٹ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ستیانہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم کی جانے والی ہاؤسنگ سکیم کے تعمیراتی ڈھانچوں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو اسماء محسن کی زیرِ نگرانی اسٹیٹ آفیسر فاران ہاشمی کی سربراہی میں انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم انصاری اور دیگر متعلقہ سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی ٹیم نے ستیانہ روڈ کے اطراف قائم اور زیرِ تعمیر ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت اور منظور شدہ ریکارڈ کا معائنہ کیا تو اس دوران چک نمبر 225 ر ب کی اراضی پر حنا ریذیڈینشل کے نام سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے قیام اور ڈویلپمنٹ کی نشاندہی ہوئی، جس پر ایف ڈی اے ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود چاردیواری، تعمیراتی ڈھانچوں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا۔ ایف ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ ڈویلپر کو واضح ہدایت کی کہ ہاؤسنگ سکیم کے قیام اور ڈویلپمنٹ کے لیے تمام قانونی، تکنیکی اور محکمانہ تقاضے مکمل کرنے کے بعد ہی کسی قسم کی تعمیراتی سرگرمی شروع کی جائے۔ ڈویلپر کو متنبہ کیا گیا کہ منظوری کے بغیر غیر قانونی ڈویلپمنٹ یا آئندہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ایف ڈی اے قوانین کے تحت محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ فوجداری مقدمہ بھی درج کرایا جا سکتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اس موقع پر واضح کیا کہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی حوصلہ شکنی ایف ڈی اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت، منظوری اور متعلقہ این او سی کی مکمل تصدیق ضرور کریں تاکہ انہیں مستقبل میں مالی نقصان، قانونی پیچیدگیوں یا دیگر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کے متعلقہ شعبے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

فیصل آباد (20 اگست 2026ء) ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھ...
22/08/2026

فیصل آباد (20 اگست 2026ء) ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور پیرا فورس کے ہمراہ گلبرگ سی کی گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے متعدد پختہ و غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ کارروائی کے دوران گلیوں، بازاروں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم پختہ تھڑوں، ریمپس، آہنی جنگلوں، شیڈز، گاڑیوں کے گیراجز اور دیگر ناجائز تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے ختم کرکے عوامی راستے کلیئر کر دیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات قائم کرنے والے افراد کو پیشگی طور پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت تمام ناجائز تعمیرات اور رکاوٹیں ختم کر دیں، تاہم مقررہ مہلت کے باوجود عدم تعمیل پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران عوامی راستوں پر قائم تجاوزات کو بلاامتیاز ہٹایا گیا اور گلیوں کی اصل چوڑائی بحال کرنے کے لیے رکاوٹوں کا مکمل خاتمہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی ٹیم نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر فاران ہاشمی کی سربراہی میں کارروائی میں حصہ لیا۔ ٹیم میں اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر اسلم گجر، اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر اسلم انصاری اور دیگر متعلقہ سٹاف شامل تھا۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس، اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر اکرم شہزاد اور واگزاری سٹاف کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کیا۔ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی ہدایات اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی پالیسی کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رکھا جائے گا۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری اراضی، گلیوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر کسی قسم کی تعمیرات یا سامان رکھ کر راستے بند کرنے سے گریز کریں۔ ایف ڈی اے حکام نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد متعلقہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی تاکہ دوبارہ ناجائز تعمیرات قائم نہ ہو سکیں۔ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاوزات سے متعلق شکایات پر بھی فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف، کشادہ اور محفوظ عوامی راستوں کی فراہمی اور شہر کی خوبصورتی و منظم ترقی کو یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Address

FDA Faisalabad, Mall Road
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+923412245666

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Development Authority, posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Faisalabad Development Authority,:

Shortcuts

Share