CCD Headquarter FSD

Directions

CCD Headquarter FSD One for All All for one

سی سی ڈی کا پنجاب میں طلبا ُ کو نشہ ویپ اور سگریٹ سے بچانے کے لئے عملی کاوشوں کا آغاز نئی نسل کی اچھی معاشرتی ترتیب کی ط...
20/11/2026

سی سی ڈی کا پنجاب میں طلبا ُ کو نشہ ویپ اور سگریٹ سے بچانے کے لئے عملی کاوشوں کا آغاز نئی نسل کی اچھی معاشرتی ترتیب کی طرف مثبت اصلاحی آغاز

*فیصل آباد ریجن میں سی سی ڈی کے قیام کے بعد سنگین جرائم میں نمایاں کمی*فیصل آباد: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ق...
24/10/2026

*فیصل آباد ریجن میں سی سی ڈی کے قیام کے بعد سنگین جرائم میں نمایاں کمی*
فیصل آباد: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کے بعد فیصل آباد ریجن (فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ) میں سنگین جرائم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سی سی ڈی کے قیام کے بعد کے عرصے کا گزشتہ برسوں کے اسی عرصے سے تقابلی جائزہ لیا گیا تو جرائم کی تمام اہم کیٹیگریز میں واضح کمی سامنے آئی۔
*مجموعی طور پر سنگین جرائم میں 68 فیصد کمی آئی*
ڈکیتی کی وارداتوں میں 74 فیصد کمی
گھروں میں ڈکیتی میں 93 فیصد کمی
رابری کی وارداتوں میں 71 فیصد کمی
گھروں میں رابری میں 58 فیصد کمی
موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 66 فیصد کمی
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 65 فیصد کمی
ریجنل آفیسر سی سی ڈی فیصل آباد نے کہا کہ یہ کامیابی سی سی ڈی کی مؤثر حکمتِ عملی، منظم و سنگین جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بروقت کارروائیوں، اور پولیس افسران و جوانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، فیصل آباد ریجن

*ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چھٹہ کی ہدایات پہ ، ایس ایس پی وسیم ریاض کی زیر نگرانی ، انسپکٹر  حسن صدیق چیمہ، انسپکٹر سید ار...
09/09/2026

*ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چھٹہ کی ہدایات پہ ، ایس ایس پی وسیم ریاض کی زیر نگرانی ، انسپکٹر حسن صدیق چیمہ، انسپکٹر سید ارم رضا شاہ اور سب انسپکٹر علی اکرام گواریہ کی سربراہی میں منشیات کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی۔*

پنجاب کا سب سے بڑا آئس ڈیلر پولیس مقابلے میں اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کے دوران چار مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔
پولیس اور ملزمان کے درمیان تقریباً 20 سے 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
فائرنگ رکنے کے بعد ایک ملزم محمد طیب زخمی حالت میں ملا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے *پسٹل، 34 کلو آئس، 20 کلو افیون اور تقریباً 14 کلو چرس* برآمد کی گئی۔
طیب اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر منشیات کا ایک بڑا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
ملزمان خواتین کے ذریعے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔
اس منشیات نیٹ ورک کے خلاف طویل عرصے سے کارروائیاں جاری تھیں۔ اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔
ایس ایس پی وسیم ریاض نے کامیاب کارروائی پر سی سی ڈی ٹیم کو شاباش دی ۔ کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

شہید سب انسپکٹر عدنان غیور — فرض کی راہ میں شہید ہونے والا بہادر سپوتراولپنڈی میں ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے سب انسپکٹر ع...
02/09/2026

شہید سب انسپکٹر عدنان غیور — فرض کی راہ میں شہید ہونے والا بہادر سپوت

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے سب انسپکٹر عدنان غیور نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض کی ادائیگی جاری رکھی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو کر وہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔

سب انسپکٹر عدنان غیور شہید کی قربانی سی سی ڈی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے باعثِ فخر اور قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے اپنے فرض، اپنے محکمے اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی قیمتی جان قربان کر دی۔

شہید کی موت قوم کی زندگی ہوتی ہے۔

اللہ تعالیٰ شہید سب انسپکٹر عدنان غیور کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔

شہید سب انسپکٹر عدنان غیور — آپ کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
سلام ہے آپ کی بہادری، فرض شناسی اور عظیم قربانی کو۔ 🇵🇰👮‍♂

02/09/2026


Happy Independence Day! 🇵🇰 Our commitment to the safety of the homeland, the supremacy of the law, and service to the pu...
13/08/2026

Happy Independence Day! 🇵🇰
Our commitment to the safety of the homeland, the supremacy of the law, and service to the public is our hallmark. CCD — Crime Control Department. Integrity, Courage, Professionalism.”

*شاہ گینگ کے بعد توقیر تنا گینگ سی سی ڈی کی نشانے پر۔* ایس ایس پی سی سی ڈی وسیم ریاض کی زیر نگرانی ، سرکل آفیسر سی سی ڈی...
25/07/2026

*شاہ گینگ کے بعد توقیر تنا گینگ سی سی ڈی کی نشانے پر۔*
ایس ایس پی سی سی ڈی وسیم ریاض کی زیر نگرانی ، سرکل آفیسر سی سی ڈی مدینہ ڈویژن سید ارم رضا انسپکٹر کی زیر قیادت علی اکرام گرایہ سرکل آفیسر اقبال ڈویژن اور عامر فرمان سرکل آفیسر سمندری نے بدنام زمانہ اشتہاری اور بھتہ ماسٹر توقیر عرف تنا کو پولیس مقابلہ کرتے ہوے ہلاک کردیا مقابلہ چک جھمرہ کے علاقہ میں ہوا ہے۔
نعش کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔
سی سی ڈی کی کاروائی سے اہلیان فیصل آباد نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
یاد رہے توقیر تنا نے کچھ عرصہ قبل کرائے کے قتل کرتے ہوئے ستیانہ میں 4 افراد قتل کئے تھے جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
بعد میں بھتہ نہ دینے پر محکمہ ہیلتھ کے ملازم کے گھر فائرنگ کر کے اس کی زوجہ کو قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کر دیاتھا -
بھتہ لینا روز کا معمول تھا ۔ذرائع

Additional Inspector General of CCD, Sohail Zafar Chattha, addressed the training session as the Chief Guest at the Poli...
02/07/2026

Additional Inspector General of CCD, Sohail Zafar Chattha, addressed the training session as the Chief Guest at the Police Training Center, Chung.
CCD Officers


Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CCD Headquarter FSD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category

Nearby government services