MC Gojra

MC Gojra میونسپل کمیٹی گوجرہ

14/03/2026
14/03/2026
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے جناح پارک گوجرہ کا دورہ کیا اور پارک میں جاری تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور شہری...
14/03/2026

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے جناح پارک گوجرہ کا دورہ کیا اور پارک میں جاری تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری ریاض گجر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یاسر شاہ بھی ہمراہ تھے
اس موقع پر انہوں نے پارک میں لینڈ اسکیپنگ، فلاور بیڈز، واکنگ ٹریک، فواروں اور دیگر خوبصورتی کے اقدامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو پارک کی دیکھ بھال اور صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی

18/02/2026

MC Gojra

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر کا تحصیل گوجرہ کا تفصیلی دورہجناح پارک گوجرہ میں بحالی و بیوٹیفی...
18/02/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر کا تحصیل گوجرہ کا تفصیلی دورہ

جناح پارک گوجرہ میں بحالی و بیوٹیفیکیشن کے کام تیز کرنے کا حکم

16/02/2026

میونسپل کمیٹی گوجرہ کے سئنیر کلرک جناب محمد ارشد اعوان اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گے

میونسپل کمیٹی گوجرہ کے  سنیئر کلرک  محمد ارشد اعوان کی ریٹائرمنٹ پر میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں ایک پروقار تقریب کا اہ...
16/02/2026

میونسپل کمیٹی گوجرہ کے سنیئر کلرک محمد ارشد اعوان کی ریٹائرمنٹ پر میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی گوجرہ جناب چوہدری ریاض احمد گجر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ جناب سید یاسر علی شاہ انے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر سنئیر کلرک کےاعزاز میں ظہرانہ دیا گیا آخر میں ملازمین کی جانب سے تحائف دئیے گئے ۔

5 فروری یومِ کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی ہال گوجرہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ...
09/02/2026

5 فروری یومِ کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی ہال گوجرہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے کی۔
سیمینار میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران،انجمن تاجران گوجرہ، وکلاء صاحبان، اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار کے بعد یومِ کشمیر کے سلسلے میں ایک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی، جس میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
واک کے دوران کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے اور ان کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
کشمیری عوام کی جدوجہد ایک منصفانہ اور حق پر مبنی جدوجہد ہے اور پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر
کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر
آخر میں کشمیری شہداء کے لیے دعا کی گئی اور یومِ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور جناح پارک گوجرہ کا دورہ کرکے تفریحی سہولیات کا جائزہ کے رہے ہیں۔
09/02/2026

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور جناح پارک گوجرہ کا دورہ کرکے تفریحی سہولیات کا جائزہ کے رہے ہیں۔

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور میونسپل کمیٹی آفس گوجرہ میں میٹنگ کررہے ہیں۔
09/02/2026

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور میونسپل کمیٹی آفس گوجرہ میں میٹنگ کررہے ہیں۔

Address

Gojra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MC Gojra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to MC Gojra:

Share