JUI Digital Media Cell Bahawalpur

JUI Digital Media Cell Bahawalpur ڈیجیٹیل میڈیا سیل جےیوآئی ضلع بہاول پور

27/08/2026

وفاقی حکومت کاپٹرولیم مصنوعات میں بڑا ریلیف!
پیٹرول کی قیمت میں 50پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 19پیسے فی لیٹرکمی کافیصلہ😜

جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس طلب۔ اراکینِ عمومی کے نام دعوتی خط
27/08/2026

جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس طلب۔ اراکینِ عمومی کے نام دعوتی خط

27/08/2026

اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کی قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

27/08/2026
عدالتی فیصلوں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی تنقید اور درد مندانہ نصیحت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچ...
27/08/2026

عدالتی فیصلوں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی تنقید اور درد مندانہ نصیحت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پچھلے کچھ عرصے سے نکاح، طلاق، فسخ، حضانت اور وراثت جیسے حساس عائلی امور پر ہماری عدالتوں نے کئی ایسے فیصلے دیے ہیں جو شرعی لحاظ سے قابلِ گرفت ہیں۔ ایسے کئی فیصلوں پر میں نے تنقیدی کالم بھی لکھے اور مختلف فورمز پر بات بھی کی۔
میرے لیے یہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ اب حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے اس موضوع پر پوری دردمندی کے ساتھ اداریہ لکھا ہے، اور میرے لیے سعادت کی بات ہے کہ انھوں نے یہ اداریہ خود مجھے بھیجا۔ میں نے فوراً ہی کہا: ذلک ما کنّا نبغ! اسی کی تو ہمیں تلاش تھی! یہی تو ہم چاہتے تھے!
انھوں نے ججوں، وکلا اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں بھی بتائی ہیں۔
پڑھیے، سوچیے، آگے پھیلائیے اور اپنی ذمہ داری پوری کیجیے۔

مشتاق احمد خان

26/08/2026

اپوزیشن قیادت سے مولانا صاحب کی باتیں!
جو ترمیم ہوئی ہے، ہم آپس میں بیٹھے ہیں۔ میں کھل کر آپ سے کہنا چاہتا ہوں، ہم نے واک آؤٹ تو کیا، لیکن ہم نے قانون کا مطالعہ نہیں کیا۔اگر ہم اس قانون کا مطالعہ کر لیتے تو ہم پہلے لڑتے، اپنا پوائنٹ آف ویو دیتے، بحث کرتے۔ اگر وہ زبردستی ووٹ کا مرحلہ آتا تو پھر ہم نکل کر واک آوٹ لیکن نشاندہی تو ہونی چاہیے تھی۔

وہ جو کسی زمانے سے بات چلی آ رہی ہے کہ ملک کے سیاسی نظام میں فوج کا کردار ہونا چاہیے اور اس کو قانون کے حوالے سے، اس کو کردار دیں تو یہ تو ترکی بنانا چاہتے تھے۔ ہم اتا ترکی حکومت بنانا چاہتے تھے کہ اس میں فوج کا کردار ہونا چاہیے۔ آج اس قانون کے ذریعے ان کو یہ کردار دے دیا گیا ہے۔

اور میں درخواست کروں گا بیرسٹر گوھر، علی ظفر صاحب سے بھی، علی ظفر صاحب سے بھی، کامران صاحب سے بھی، یہ بیٹھیں آپس میں اور آپ ان چیزوں کو ڈسکس کریں کہ کہاں کہاں پر کیا کچھ ہوا ہے اس کے اندر۔

وہ جو فیڈرل گورنمنٹ کے اختیارات تھے، فوج کے ادارے کے اختیارات کے حوالے سے جو ایک اختیارات تھے، جس میں بری فوج ہو، فضائی فوج ہو، بحری فوج ہو، اس کی قیادت میں ردوبدل کرنا، چھٹی دینا نہ دینا، ترقی دینا نہ دینا، کسی کی ملازمت میں۔۔۔یہ سارے اختیارات جو فیڈرل گورنمنٹ کے پاس تھے، وہ آپ نے آج چیف آف ڈیفنس فورسز کو حوالے کر دیے ہیں۔

اور ان کو اگر آپ نے ایڈوائزر بھی بنا دیا ہے، ڈیفنس ایڈوائزر، تو اب وہ کیبنٹ میں بیٹھے گا۔ اب فیلڈ مارشل بھی ہو، آرمی چیف بھی ہو اور وہ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہو، اور وہ کیبنٹ میں بیٹھا ہو۔ آپ بتائیں، فیصلے کون کرے گا؟ فیصلہ شریف صاحب کرے گا؟ اس کی کابینہ کرے گی؟

امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی جوائنٹ اپوزیشن اجلاس سے خطاب

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مرکزی جنرل سیکرٹری جےیوآئی مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کی رہائشگاہ آم...
26/08/2026

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مرکزی جنرل سیکرٹری جےیوآئی مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کی رہائشگاہ آمد

اسپیکر قومی اسمبلی نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کےدوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

26/08/2026

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مرکزی جنرل سیکرٹری جےیوآئی مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کی رہائشگاہ آمد

اسپیکر قومی اسمبلی نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کےدوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share