PSF IIUI Official

PSF IIUI Official “So that the youth become political and choose the path of truth.”

آج جمعیت طلبہ کے ناظمِ جامعہ، عثمان بن صادق پر ہونے والا حملہ انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور ہر لحاظ سے ناقابلِ قبول ہ...
02/08/2026

آج جمعیت طلبہ کے ناظمِ جامعہ، عثمان بن صادق پر ہونے والا حملہ انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور ہر لحاظ سے ناقابلِ قبول ہے۔ یہ عمل نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہے بلکہ اسلامی و انسانی اقدار کے بھی سراسر خلاف ہے۔
عثمان بن صادق ہمارا بھائی ہے، اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر حملہ کیا گیا، جو اس واقعے کو مزید سنگین اور افسوسناک بنا دیتا ہے۔
ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے بھائی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
صدر سیاب کامریڈ
Siyab Comrade Bilawal Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party - PPP
Islami Jamiat -e- Talaba IIUI

02/08/2026

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے سوات میں امن دھرنے پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

یہ دھرنا خالصتاً امن، استحکام اور عوامی یکجہتی کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جہاں شرکاء نے مکمل طور پر پرامن انداز اپنایا اور اپنے مطالبات مہذب طریقے سے پیش کیے۔ لیکن اس کے باوجود اس پر حملہ اور دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے، جو انسانیت، جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جو لوگ امن کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں۔ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔

PSF IIUI مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کوئی بھی امن کے علمبرداروں کو نشانہ بنانے کی جرات نہ کر سکے۔

ہم شہداء کے لواحقین سے دلی اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ PSF ہمیشہ امن، انصاف اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں صفِ اول میں کھڑی رہے گی۔

امن ہمارا حق ہے، اور ہم اسے ہر قیمت پر حاصل کر کے رہیں گے۔
جئے بھٹو
جئو کامریڈز
صدر سیاب کامریڈ

Siyab Comrade Bilawal Bhutto Zardari Asif Ali Zardari Aseefa Bhutto Zardari Raja Pervez Ashraf PSF IIUI Official Pakistan Peoples Party - PPP

25/07/2026

جگہ بدلنا ہماری مجبوری نہیں، ان کی بزدلی کا ثبوت ہے۔
جئے بھٹو
جئو کامریڈز
پریزیڈنٹ PSF IIUI سیاب کامریڈ
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
Siyab Comrade Bilawal Bhutto Zardari PSF IIUI Official Asif Ali Zardari Raja Pervez Ashraf Aseefa Bhutto Zardari Peoples Students Federation Islami Jamiat -e- Talaba IIUI Yasir Khan یاسر خان

President PSF IIUI Siyab Comrade  پانچ روز سے جاری دھرنے میں شریک ہو کر طلبہ کے حقوق کے لیے گرجدار آواز بن گئے اور جدوجہ...
15/07/2026

President PSF IIUI Siyab Comrade
پانچ روز سے جاری دھرنے میں شریک ہو کر طلبہ کے حقوق کے لیے گرجدار آواز بن گئے اور جدوجہد کو نئی توانائی دی۔

14/07/2026

ضعیف العمر بابا ایک بار پھر نوجوان ہو گیا!

کل PSF IIUI کے کچھ ساتھی یونیورسٹی سے باہر وزٹ پہ نکلے ہوئے تھے۔ راستے میں ایک پروگرام پر گزرنا پڑا۔ جہاں تماشائی میں یہ بابا بھی کھڑے ہوئے تھے۔ PSF کی ٹوپیاں دیکھ کر سیدھا آئے اور کہا کہ پہ ٹوپی مجھے مل سکتی ہے؟ ہم نے دے دیا اور بابا سیدھا رقص کرنے لگے اور کہا کہ اس ٹوپی نے میری جان میں جان ڈال دی ، ہر کوئی اس کی طاقت کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔
جیو PSF
جئے بھٹو
جیو کامریڈز
Siyab Comrade Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Asif Ali Zardari Raja Pervez Ashraf PSF IIUI Official Peoples Students Federation Yasir Khan یاسر خان Islami Jamiat -e- Talaba IIUI Faheed Ullah Shehzad Khan

طلبہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں!اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ہم ہ...
12/07/2026

طلبہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں!
اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ہم ہر فورم پر طلبہ کی آواز بن کر کھڑے ہیں اور ان کے جائز حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
👈فیس، ریزلٹس اور دیگر مسائل پر واضح مؤقف
👈 انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف سخت ردِعمل
👈 طلبہ کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات
یہ صرف آغاز ہے۔ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
طلبہ متحد ہوں , حق لے کر رہیں گے!

آج گورنر اینکس، راولپنڈی میں پی ایس ایف (PSF) کے صدر سیاب کامریڈ کی پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان اور پی پی پی (PPP...
12/07/2026

آج گورنر اینکس، راولپنڈی میں پی ایس ایف (PSF) کے صدر سیاب کامریڈ کی پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان اور پی پی پی (PPP) اٹک کے سینئر نائب صدر ظہیر خان صاحب کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے طلباء کو درپیش مسائل کو خاص طور پر زیرِ بحث لایا گیا۔

گورنر سلیم حیدر صاحب نے پی ایس ایف IIUI کی کارکردگی اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
صدر سیاب کامریڈ

صدر سیاب کامریڈ PSF IIUI
12/07/2026

صدر سیاب کامریڈ PSF IIUI

Address

IIUI, H-10 Islamabad
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PSF IIUI Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share