Deputy Commissioner Kohat

Deputy Commissioner Kohat An official page of Deputy Commissioner, Kohat.

Upon the directions of the worthy  Deputy Commissioner, Kohat, the Assistant Commissioner (HQ), along with officials of ...
02/08/2026

Upon the directions of the worthy Deputy Commissioner, Kohat, the Assistant Commissioner (HQ), along with officials of the TMA, WSSC, Revenue Department, and Irrigation Department held meeting and after that conducted a joint visit to inspect the canal and irrigation channels for the identification of encroachments. During the inspection, it was observed that, out of a total of 61 kanals under encroachment, only approximately 4 to 4.5 kanals remain encroached, while the remaining area has been cleared. The remaining encroachments are currently sub judice, with litigation pending between the Irrigation Department and the encroachers before the competent courts. The Irrigation Department will share the details of all pending court cases with this office for further follow-up. Furthermore, it was observed that certain encroachments, in the shape of pipelines, pertain to PTCL and SNGPL. The concerned organizations will be served with notices for the removal of these encroachments.

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز صاحب کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گمبٹ، سید مختیار شاہ نے بنوں بازار میں واقع امام ...
31/07/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز صاحب کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گمبٹ، سید مختیار شاہ نے بنوں بازار میں واقع امام بارگاہ کا دورہ کیا اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران سیکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا گیا۔ امام بارگاہ کے متولی نے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنرز...
31/07/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار کوہاٹ، تحصیلدار لاچی، تحصیلدار گمبٹ، تحصیلدار سروس ڈیلیوری سنٹر کوہاٹ، نائب تحصیلدار کوہاٹ اور سب رجسٹرار کوہاٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی سہولیات، ریونیو امور، بازاروں کی چیکنگ اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سروس ڈلیوری سینٹرز اور ریونیو دفاتر میں آنے والے سائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، ان کے معاملات میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر نمٹائے جائیں اور ریونیو امور کو قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیا جائے۔ انہوں نے افسران کو بازاروں کی باقاعدہ چیکنگ جاری رکھنے، اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی نگرانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں معیاری انداز سے مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بروقت فوائد پہنچ سکیں۔

کوہاٹ: صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی متعلقہ اداروں کے حکام کو ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت  خیبرپختونخوا کے ...
30/07/2026

کوہاٹ: صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی متعلقہ اداروں کے حکام کو ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت
خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم کی زیرِصدارت جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے کیمپ آفس میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کوہاٹ کو درپیش ترقیاتی، مواصلاتی اور عوامی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ اداروں کو بروقت حل کیلئے مربوط اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز وزیر، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، مول پاکستان اور کوہاٹ سیمنٹ کمپنی کے اعلیٰ حکام کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔شرکاء کو قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت، کوہاٹ ٹنل کی آپریشنل صورتحال، ٹریفک کے بہاؤ، صنعتی سرگرمیوں، کمیونٹی ڈیویلپمنٹ منصوبوں اور دیگر جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی گئی جبکہ مختلف منصوبوں کو درپیش رکاوٹوں اور ان کے حل پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا عوامی مسائل کے بروقت اور پائیدار حل کو ترجیح دے رہی ہے۔ لہٰذا تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطے کے ذریعے جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کریں اور مفاد عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں شاہراہوں کی بہتری، انفراسٹرکچر کی مضبوطی، صنعتی و سماجی ترقی اور مقامی آبادی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیر قانون نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ فیصلوں پر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جائے اور منصوبوں کی پیشرفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات پہنچ سکیں۔

On the directions of Deputy Commissioner Kohat Mr. Muhammad Nawaz, AAC-1 Muhammad Hamza Mutahir conducted inspections of...
30/07/2026

On the directions of Deputy Commissioner Kohat Mr. Muhammad Nawaz, AAC-1 Muhammad Hamza Mutahir conducted inspections of petrol pumps across the city in light of frequent changes in petroleum prices. During the inspections, fuel sale prices were checked to ensure compliance with the notified rates, while dispensing gauges were also examined for accuracy and transparency. Petrol pump managements were directed to strictly adhere to the prescribed prices and maintain calibrated dispensing equipment to safeguard consumer rights.

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز صاحب کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گمبٹ، سید مختیار شاہ نے عوامی شکایات پر چورلکی با...
30/07/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز صاحب کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گمبٹ، سید مختیار شاہ نے عوامی شکایات پر چورلکی بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سرکاری نرخناموں، صفائی اور زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش کا معائنہ کیا گیا۔ زائدالمیعاد اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں جبکہ نرخنامے کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔ دکانداروں کو آئندہ خلاف ورزی سے باز رہنے کی سخت ہدایت بھی جاری کی گئی۔

*کوہاٹ: چہلم کے پرامن انعقاد کیلئے اہل سنت و اہل تشیع کے الگ الگ جرگے، انتظامیہ اور مذہبی رہنماؤں کا امن برقرار رکھنے کے...
30/07/2026

*کوہاٹ: چہلم کے پرامن انعقاد کیلئے اہل سنت و اہل تشیع کے الگ الگ جرگے، انتظامیہ اور مذہبی رہنماؤں کا امن برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ، ہنگو پولیس کے شہدا کیلئے اجتماعی دعا*
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز وزیر کی زیرِصدارت چہلم کے پرامن انعقاد، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے اہل سنت اور اہل تشیع کے مشران، علماء کرام اور عمائدین کے ساتھ علیحدہ علیحدہ جرگوں کا انعقاد کیا گیا۔ جرگوں کا آغاز ہنگو پولیس کے شہدائے کرام کے ایصالِ ثواب کیلئے اجتماعی دعا سے کیا گیا جبکہ ملک کی سلامتی، امن، استحکام اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد اقبال، ایس پی کوہاٹ، سیکیورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ جرگوں میں چہلم کے جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد، حساس مقامات کی نگرانی، متعلقہ اداروں کے باہمی رابطے اور عوامی سہولت سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے مشترکہ ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نواز وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے چہلم کے پرامن انعقاد کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور تمام انتظامات بروقت مکمل کءے جا رہے ہیں۔انہوں نے علماء کرام اور مشران پر زور دیا کہ وہ امن، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں تاکہ چہلم کے تمام مذہبی اجتماعات خوش اسلوبی اور پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔ اہل سنت اور اہل تشیع کے علماء و عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور امن و امان کے قیام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

On the directions of the Deputy Commissioner, Kohat, the Assistant Commissioner (HQ), Kohat, Mr. Naveed Ahmad, visited v...
29/07/2026

On the directions of the Deputy Commissioner, Kohat, the Assistant Commissioner (HQ), Kohat, Mr. Naveed Ahmad, visited various Imam Bargahs in kohat city to review and verify the security arrangements for the Chehlum. During the visit, he inspected the security measures and directed the concerned departments to ensure comprehensive security, effective coordination, and all necessary arrangements to facilitate the peaceful conduct of Chehlum.

On the directions of the Deputy Commissioner, Kohat, Muhammad Nawaz Wazir, Assistant Commissioner (HQ), Kohat, Mr. Navee...
29/07/2026

On the directions of the Deputy Commissioner, Kohat, Muhammad Nawaz Wazir, Assistant Commissioner (HQ), Kohat, Mr. Naveed Ahmad, along with AD live stock visited various hotels and restaurants across the district to inspect food quality, hygiene, and cleanliness standards. During the inspection, he reviewed the overall sanitation conditions and directed the management to strictly comply with health and safety regulations to ensure quality services for the public. Strict action was taken against the violators found in breach of the prescribed standards.

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز صاحب کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گمبٹ، سید مختیار شاہ نے انکروچمنٹ انسپکٹر ٹی ایم ...
29/07/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز صاحب کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گمبٹ، سید مختیار شاہ نے انکروچمنٹ انسپکٹر ٹی ایم اے گمبٹ کے ہمراہ گمبٹ بازار کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سبزی، فروٹ، کریانہ سٹورز اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری نرخناموں، صفائی اور تجاوزات کا جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے گئے اور آئندہ خلاف ورزی سے گریز کی ہدایت دی گئی۔ مزید برآں، ٹی ایم اے عملے کو تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی اور ریڑھیوں و سامان کی ضبطگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

Address

Deputy Commissioner Office
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share