Pakistan Weather Update پاکستان کے موسم اپ ڈیٹ

Pakistan Weather Update پاکستان کے موسم اپ ڈیٹ Our main aim is to provide daily basis weather news to public. Climate changes. Global warming.. Like all weathers, love nature, growing more and more tress.

safe nature. Love animals and birds. Love monsoon and western disturbance rains.

14/08/2026

تمام عالم اسلام اور عاشقان مصطفٰی ﷺ کو ربیع الاوّل شریف کا چاند بہت بہت مبارک ہو 💚❤️🎉
سرکار کی آمد مرحبا 💚

06/08/2026

جمعہ
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع۔ تاہم شام/رات میں کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔



گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر ) : پنجاب: اسلام آباد (بوکرا 54، ایئرپورٹ 32، زیرو پوائنٹ 24، گولڑہ 14، سیدپور 08)، راولپنڈی (گوالمنڈی 55، پیرودھائی ، کٹاریاں 47، کچہری 31، شمس آباد 29، چکلالہ 28)، سرگودھا سٹی 38، نارووال 23، لاہور (سٹی 20، ایئرپورٹ 02)، گجرات 18، مری 15، گوجرانوالہ 13، جہلم 07، اٹک 05، چکوال اور اوکاڑہ 04، سیا لکوٹ ایئرپورٹ 03، فیصل آباد 01,کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 32، سٹی 30)، گڑھی دوپٹہ 12,خیبر پختونخوا: پاراچنار 22، مالم جبہ 14، دیر 12، کاکول 11، بالاکوٹ 09، سیدو شریف 02,گلگت بلتستان: اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 45، سبی 44، دالبندین اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

03/08/2026

منگل
کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اس دوران چند مقامات پر موسلادھار /شدید موسلادھاربارش کا امکان ۔ جبکہ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم
پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ میرپور خاص اور بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔
سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر ) : پنجاب: فیصل آباد 77، سیالکوٹ (سٹی 73، ایئرپورٹ 15)، بہاولپور (سٹی 64، ایئرپورٹ 05)، گجرات 54، منڈی بہاؤالدین 49، بہاولنگر 38، راولپنڈی (کچہری 41، گوالمنڈی 31، چکلالہ 20، پیرودھائی 14، نیو کٹاریاں 03)، مری 29، لاہور (ایئرپورٹ 24، سٹی 09)، گوجرانوالہ 24، ٹوبہ ٹیک سنگھ 21، اسلام آباد (بوکرا 14، ایئرپورٹ 03)، اوکاڑہ 12، رحیم یار خان 11، چکوال 09، شیخوپورہ 07، منگلا 07، خانپور 06، نارووال 04، لیہ 04، جہلم 01، گوجرانوالہ 01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 27، ایئرپورٹ 22)، گڑھی دوپٹہ 07، خیبر پختونخوا: میرکھانی 15، دروش 09، پاراچنار 09، کاکول 07، بالاکوٹ 05، دیر 02، کالام 02، سیدو شریف 02، بلوچستان: بارکھان 08، سندھ: میرپورخاص میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دالبندین 45 ،نوکنڈی اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

01/08/2026

First Monsoon heavy rain in Hyderabad !!

31/07/2026

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم
پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

بارش (ملی میٹر) پنجاب: راولپنڈی (کچیری 103، شمس آباد 73، چکلالہ 70، پیرودھائی 62، نیو کٹاریاں 59، گوالمنڈی 43)، مری 99، اٹک 80، اسلام آباد (سید پور 68، زیرو پوائنٹ 62، گولڑہ، ائرپورٹ، 46، سٹی، 46، ائرپورٹ) جوہرآباد 56، نارووال 42، ملتان (ایئرپورٹ 37، سٹی 04) سرگودھا، بھکر 31، نور پور تھل 27، خانیوال 21، چکوال، گوجرانوالہ، شیخوپورہ 03، منگلا، جہلم، لاہور سٹی، اوکاڑہ، قصور 01، خیبر پختونخواہ 01، خیبر پختونخوا 14)، سیدو شریف 42، تخت بائی 38، کاکول 24، پشاور سٹی 21، باچا خان ایئرپورٹ 20، مالم جبہ 13، بالاکوٹ 06، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 44، مظفر آباد (ایئرپورٹ 27، سٹی 25)، کوٹلی 02۔

31/07/2026

اس وقت ہوا کا ایک شدید کم دباؤ بھارتی ریاست گجرات اور مشرقی راجستان موجود ہے یہ علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے۔
اسی طاقتور سسٹم کی وجہ سے مونسون ہوائیں جنوب مشرقی سندھ، مشرقی پنجاب، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے بیشتر علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوں گی اور ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سسٹم بھی خیبر پختون خواہ میں داخل ہو رہا ہے۔ جس کے باعث اگلے دو روز کے دوران کے ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں بارش سے جس میں شمال مشرقی پنجاب گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی، اسلام آباد ، کشمیر کے مختلف علاقے دیش موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے اسی دوران صوبہ سینٹ کے بھی کچھ جنوب مشرقی علاقوں میں بارش کی توقع حیدراباد بدین ٹھٹہ کراچی میں بارش کے کوچنگ کچھ امکانات اس کے علاوہ پشاور سمیت خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں اور وسطی یا جنوبی پنجاب کے مختلف علاقے ، شمال مشرقی بلوچستان بارش کی توقع انشاءاللہ۔

گرمی کی ایک اور لہر اگلے ہفتے  #یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، منگل کو  #فرانس اور  #اسپین پہنچے گی پھر جمعہ تک مشرق کی...
26/07/2026

گرمی کی ایک اور لہر اگلے ہفتے #یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، منگل کو #فرانس اور #اسپین پہنچے گی پھر جمعہ تک مشرق کی طرف #پولینڈ اور مشرقی یورپ تک پھیل جائے گی۔ ہیٹ ویو 3 اگست کے ہفتے تک جاری رہے گی۔ خشک سالی کے بگڑتے ہی آگ کا شدید خطرہ جاری رہے گا۔

26/07/2026

اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، مرطوب اور گرم رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کی مقدار :
پنجاب: نور پور تھل 140، جوہر آباد 40، فیصل آباد 26، قصور 20، ملتان ایئرپورٹ 14، اٹک 12، خانیوال 11، ملتان سٹی 10، بہاولنگر 07، نارووال 03، سیالکوٹ ایئر پورٹ، حافظ آباد، اوکاڑہ، بلوچستان 14، بلوچستان، 14، بلوچستان 11، سبی 07، خیبرپختونخوا: پتن 20، پشاور سٹی 13، کالام 09، مالم جبہ 08، پاراچنار 03، سندھ: ٹھٹھہ 17، چھور 14، سکھر 04، کراچی 03، خیرپور 02، روہڑی، موہنجو گلگت، گلگت بلتستان، گلگت بلتستان اور بابوسر 03، سکردو 01۔

Cholistan, Today
26/07/2026

Cholistan, Today

Beautiful Lahore yesterday
26/07/2026

Beautiful Lahore yesterday

Address

Sector 05, Phase 10, DHA Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Weather Update پاکستان کے موسم اپ ڈیٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category