Directorate of Foreign Affairs-MQI

Directorate of Foreign Affairs-MQI This page is related to foreigners whose are visited and connected to DFA MQI

محترم محمد کاشف نذیر، صدر نیشنل ایگزیکٹو کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال، نے اپنے دوستوں ذیشان میر، سابق کوآرڈینیٹر ...
20/09/2026

محترم محمد کاشف نذیر، صدر نیشنل ایگزیکٹو کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال، نے اپنے دوستوں ذیشان میر، سابق کوآرڈینیٹر یوتھ گوجرانوالہ، اور نعمان صدیق، سابق صدر یوتھ گوجرانوالہ، کے ہمراہ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دورہ کیا۔

معزز مہمانانِ گرامی کا استقبال ڈائریکٹر نظامت امورِ خارجہ، محترم شکیل احمد طاہر نے پرتپاک انداز میں کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر معزز مہمانان گرامی نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے بھی ملاقات کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ سے معزز مہمان مفتی سید ہارون الازہری، صدر کیپ ٹاؤن علماء بورڈ اور شیخ سید رضوان، سرب...
19/09/2026

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ سے معزز مہمان مفتی سید ہارون الازہری، صدر کیپ ٹاؤن علماء بورڈ اور شیخ سید رضوان، سربراہ اہلِ سنت میڈیا نیٹ ورک افریقہ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور تشریف لائے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نظامتِ امورِ خارجہ محترم طاہر مصطفیٰ نے معزز مہمانوں کو آغوش آرفن کیئرکمپلکس، منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرات و تحفیظ، منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج کالج فار ویمن کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا، جہاں انہیں مختلف تعلیمی، تربیتی اور فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
دورے کے اختتام پر معزز مہمانوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تعلیمی، تربیتی اور فلاحی سرگرمیوں پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ادارے کی مختلف شعبہ جات میں جاری خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محترم غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القرآن انٹرنیشنل، گزشتہ دنوں دل کی تکلیف کے باعث علیل تھے۔ الحمدللہ اب ان ...
19/09/2026

محترم غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القرآن انٹرنیشنل، گزشتہ دنوں دل کی تکلیف کے باعث علیل تھے۔ الحمدللہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
محترم غلام مرتضیٰ علوی کی خیریت دریافت کرنے اور عیادت کے لیے نظامتِ امورِ خارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وفد، ڈائریکٹر نظامتِ امورِ خارجہ محترم شکیل احمد طاہر کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر گیا۔
وفد نے محترم غلام مرتضیٰ علوی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اللہ رب العزت محترم غلام مرتضیٰ علوی صاحب کو صحت و تندرستی، عافیت اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ آمین۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن سے بوتھ شرقہ سٹاک ہوم کے صدر محترم چوہدری محمد ارشد گجر کی والدہ محترمہ جو کہ چند روز قبل و...
17/09/2026

منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن سے بوتھ شرقہ سٹاک ہوم کے صدر محترم چوہدری محمد ارشد گجر کی والدہ محترمہ جو کہ چند روز قبل وفات پا گئی تھیں آج ان کے ایصال ثواب کے لیے ان کے آبائی شہر نڑ والا فیصل آباد میں ایک عظیم الشان محفل کا اہتمام کیا گیا، مرکز منہاج القرآن سے نظامت امور کے خصوصی وفد نے اس پروگرام میں شرکت کی، وفد میں محترم شکیل احمد طاہر ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ، محترم حافظ خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر نظامتِ امورِ خارجہ،محترم محمد عزیر بلال اسسٹنٹ ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ، اور میاں نعیم شامل تھے، اس کے علاوہ سنٹرل پنجاب کے نائب ناظم اعلی محترم رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا جس کی سعادت محترم رانا فقیر حسین نے حاصل کی بعد ازاں مرکز سے آنے والی نظامت امور خارجہ کی ٹیم کے ممبران محترم حافظ خرم شہزاد اور محمد عزیر بلال نے نعت شریف پڑھ کر ماحول کو خوبصورت بنایا،محترم ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ شکیل احمد طاہر نے اظہار خیال کرتے ہوۓ پوری فیملی سے تعزیت کی اور قبلہ حضور کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا،اور پھر محترم رانا محمد ادریس قادری نے والدین کی شان و عظمت کے حوالے سے خصوصی خطاب بھی کیا جس پر لوگوں کی طرف سے خوب پزیرائی ملی پروگرام کے آخر میں حضور شیخ الاسلام مدظلہ العالی کا تعزیتی اور دعائیہ پیغام بھی لوگوں کو سنایا گیا جس میں آپ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اس پروگرام میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی مرکزی قیادت کے علاوہ علاقہ بھر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کر کے مرحومہ کے لیے دعا مغفرت کی۔اور پروگرام کے بعد نظامت امور خارجہ کی ٹیم نے گجر برادران کے ساتھ بیٹھ کر دوبارہ فاتحہ خوانی کی اور اس پوری فیملی کو مرکز منہاج القرآن کے وزٹ کے لیے خصوصی دعوت بھی دی،

منہاج ایشین پیسیفک کونسل کے تحت شامل ممالک میں سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ نے نظامتِ امورِ خارجہ کے تعاون سے ...
14/09/2026

منہاج ایشین پیسیفک کونسل کے تحت شامل ممالک میں سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ نے نظامتِ امورِ خارجہ کے تعاون سے 13 ستمبر 2026ء کو ہفتہ وار روحانی و تربیتی حلقۂ درود کا انعقاد کیا، جس میں رفقاء، وابستگان اور تنظیمی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی.
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد شرکائے محفل نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ پروگرام میں ڈائریکٹر نظامتِ امورِ خارجہ، محترم شکیل احمد طاہر نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔ انہوں نے تنظیمی امور کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اہم گفتگو فرماتے ہوئے تنظیمی استحکام، رفقاء کی فعالیت اور دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔
بعد ازاں طاہر مصطفیٰ بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (نظامتِ امورِ خارجہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے "ذکرِ مصطفیٰ ﷺ ہی عبادتِ خدا ہے" کے موضوع پر جامع اور فکر انگیز گفتگو فرمائی۔ انہوں نے ذکر و محبتِ رسول ﷺ کی اہمیت، درود و سلام کی فضیلت اور تعلقِ مصطفیٰ ﷺ کے روحانی و ایمانی اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا ذکر و تذکرہ دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا اور انسان کو اطاعتِ الٰہی و اتباعِ سنت کی طرف راغب کرتا ہے۔
پروگرام کا اختتام اجتماعی دعا پر ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کی تنظیمی ترقی، فروغِ دین، امتِ مسلمہ کی وحدت، عالمِ اسلام کے امن و استحکام اور انسانیت کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت نشست کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسے محبت و ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کے فروغ اور اصلاحِ احوال کا ذریعہ بنائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

منہاج القرآن انٹرنیشنل مونشن گلادباخ (جرمنی) سےمحترم طاہر فاروق  اپنے بھائی کے ہمراہ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل تشریف ل...
14/09/2026

منہاج القرآن انٹرنیشنل مونشن گلادباخ (جرمنی) سےمحترم طاہر فاروق اپنے بھائی کے ہمراہ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل تشریف لائے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ محترم حافظ خرم شہزاد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عزیر بلال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے،

🇳🇴محترم شکیل احمد طاہر صاحب کا دورۂ ناروےمنہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فارن افیئرز، محترم شکیل احمد طاہر صاحب نے اپ...
11/09/2026

🇳🇴محترم شکیل احمد طاہر صاحب کا دورۂ ناروے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فارن افیئرز، محترم شکیل احمد طاہر صاحب نے اپنے چار روزہ دورۂ ناروے کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مختلف مراکز اور تنظیمی شعبہ جات کا خصوصی دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے منہاج کلچر سینٹر کلوفتا، منہاج القرآن درامن اور دیگر مراکز میں ذمہ داران، کارکنان، خواتین اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ مختلف تنظیمی و تربیتی نشستوں میں مراکز کی دعوتی، تنظیمی اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ذمہ داران نے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ پیش کی۔ محترم شکیل احمد طاہر صاحب نے خدمات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے قیمتی تجاویز اور رہنمائی فراہم کی۔
دورۂ ناروے کے دوران منہاج رابطہ کمیٹی کے ساتھ بھی خصوصی تنظیمی ملاقات ہوئی، جس میں کمیٹی کی سرگرمیوں اور کمیونٹی سے روابط کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
محترم شکیل احمد طاہر صاحب نے منہاج سکول اوسلو کا بھی خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کلاسز اور بچوں کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا۔
دورے کی اہم سرگرمی میلاد فیسٹیول میں خصوصی شرکت تھی۔ انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات کی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں خصوصی نعت بھی پیش کی۔ انہوں نے فیسٹیول کے بہترین انتظام و انصرام اور کارکنان کی محنت کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
محترم شکیل احمد طاہر صاحب کا دورۂ ناروے تنظیمی، دعوتی اور تربیتی اعتبار سے نہایت مفید اور حوصلہ افزا رہا۔ اس دورے سے مختلف مراکز کے ساتھ باہمی روابط مزید مضبوط ہوئے اور ذمہ داران و کارکنان کو نئی توانائی اور رہنمائی ملی۔
اللہ تعالیٰ تمام احباب کی دعوتی و تنظیمی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور منہاج القرآن کے پیغامِ محبتِ رسول ﷺ کو مزید فروغ عطا فرمائے۔ آمین۔
🇳🇴 Shakeel Ahmad Tahirs besøk i Norge
Shakeel Ahmad Tahir, Director of Foreign Affairs i Minhaj-ul-Quran International, besøkte under sitt fire dager lange opphold i Norge flere av Minhaj-ul-Quran Internationals sentre og organisatoriske avdelinger.
I løpet av besøket møtte han ansvarlige, frivillige, kvinner og ungdom ved blant annet Minhaj Kultursenter Kløfta, Minhaj-ul-Quran Drammen og andre sentre. Det ble gjennomført ulike organisatoriske og opplæringsrelaterte møter, hvor sentrenes arbeid innen dawah, organisasjonsutvikling og opplæring ble gjennomgått. De ansvarlige presenterte også arbeidet i sine respektive avdelinger. Shakeel Ahmad Tahir roste innsatsen og ga verdifulle råd og veiledning for videre utvikling og forbedring av arbeidet.
Under oppholdet ble det også gjennomført et eget organisatorisk møte med Minhaj Rabita Committee, hvor komiteens aktiviteter og kontakten med lokalsamfunnet ble diskutert.
Shakeel Ahmad Tahir besøkte også Minhaj Skole Oslo, hvor han fulgte undervisningen i ulike klasser og fikk se barnas pedagogiske og opplæringsmessige aktiviteter. Han uttrykte stor anerkjennelse for arbeidet som gjøres for utdanning og oppdragelse av den nye generasjonen.
En av de viktigste aktivitetene under besøket var hans deltakelse på Milad Festivalen. Her besøkte han de ulike standene, møtte ansvarlige og frivillige og fremførte også en spesiell nasheed i kjærlighet til Profeten Muhammad ﷺ. Han roste festivalens gode organisering og gjennomføring, og gratulerte alle involverte med den store innsatsen og arbeidet som var lagt ned.
Shakeel Ahmad Tahirs besøk i Norge var svært nyttig og inspirerende, både organisatorisk, innen dawah og når det gjelder opplæring. Besøket bidro til å styrke kontakten mellom de ulike sentrene og ga ansvarlige og frivillige ny energi, motivasjon og veiledning.
Må Allah ﷻ akseptere alles innsats innen dawah og organisasjonsarbeid, og la Minhaj-ul-Qurans budskap om kjærlighet til Profeten ﷺ nå stadig flere. Ameen.

Minhaj-ul-Quran International Hong Kong
10/09/2026

Minhaj-ul-Quran International Hong Kong

Address

365 M, Model Town
Lahore
05499

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate of Foreign Affairs-MQI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Directorate of Foreign Affairs-MQI:

Shortcuts

Share

Category