Rescue-1122 District Larkana

Rescue-1122 District Larkana Sindh Emergency Rescue Service (Rescue-1122)
District Larkana

06/08/2026
لاڑکانہ: 06 اگست 2026ترجمان، ریسکیو 1122 لاڑکانہ سندھجشنِ آزادی پاکستان 2026 کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ...
06/08/2026

لاڑکانہ: 06 اگست 2026
ترجمان، ریسکیو 1122 لاڑکانہ سندھ

جشنِ آزادی پاکستان 2026 کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو، ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین اعجاز احمد لغاری اور میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر کی مشترکہ زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور ایمرجنسی آفیسر، ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر لاڑکانہ اسٹیشن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران جشنِ آزادی کے موقع پر صفائی، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، قومی پرچموں کی تنصیب، سرکاری عمارتوں پر چراغاں، ہنگامی طبی سہولیات، ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی ریسپانس، ایمبولینس سروس، میڈیکل کور اور ریسکیو اہلکاروں کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یومِ آزادی کے موقع پر عوام کو بروقت، محفوظ اور مؤثر ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے تاکہ تقریبات قومی جذبے، نظم و ضبط اور پرامن ماحول میں منعقد کی جا سکیں۔

میڈیا انچارج
سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)
ڈسٹرکٹ لاڑکانہ اسٹیشن

06/08/2026
06/08/2026

لاڑکانہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ریلی، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی,
لاڑکانہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق منظور چانڈیو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جس میں محکمۂ تعلیم کے افسران، اساتذہ، طلبہ، ریسکیو 1122، اسکاؤٹس، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مختلف نعرے لگائے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اظہار کیا اور مسئلۂ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا۔

لاڑکانہ: 05 اگست 2026ترجمان، ریسکیو 1122 لاڑکانہ سندھآج ڈپٹی کمشنر آفس لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA)...
06/08/2026

لاڑکانہ: 05 اگست 2026
ترجمان، ریسکیو 1122 لاڑکانہ سندھ

آج ڈپٹی کمشنر آفس لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے کی۔

اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں، لائن ڈیپارٹمنٹس اور شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلعی سطح پر آفات سے نمٹنے کی تیاری، بین الادارہ رابطہ، ہنگامی حالات میں بروقت ردِعمل اور مختلف اداروں کی ذمہ داریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے باہمی رابطے، پیشگی تیاریوں اور مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جا سکے۔

میڈیا انچارج
سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)
ڈسٹرکٹ لاڑکانہ اسٹیشن

تاریخ: 05-08-2026وقت: 03:37 شامترجمان، ریسکیو 1122 لاڑکانہ سندھمقام: براڈ آفس، امین منگل بنگلہ، لاڑکانہنوعیت: روڈ ٹریفک ...
05/08/2026

تاریخ: 05-08-2026
وقت: 03:37 شام
ترجمان، ریسکیو 1122 لاڑکانہ سندھ

مقام: براڈ آفس، امین منگل بنگلہ، لاڑکانہ

نوعیت: روڈ ٹریفک حادثہ / ریکوری آپریشن

لاڑکانہ: براڈ آفس، امین منگل بنگلہ کے قریب ایک گاڑی کے حادثے اور ریکوری کی ضرورت کی اطلاع موصول ہوئی۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی لاڑکانہ ڈسٹرکٹ اسٹیشن کی تربیت یافتہ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوئی۔

موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ آلٹو کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے اتر کر قریبی تالاب میں جا گری۔ ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکوری آپریشن انجام دیا اور گاڑی کو بحفاظت نکال کر مالک کے حوالے کر دیا۔

حادثے میں ایک خاتون، ڈاکٹر عائشہ رانا، متاثر ہوئیں جنہیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریکوری آپریشن مکمل کرنے اور صورتحال کو محفوظ قرار دینے کے بعد ریسکیو ٹیم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) لاڑکانہ اسٹیشن واپس روانہ ہوگئی۔

میڈیا انچارج
سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)
ڈسٹرکٹ لاڑکانہ اسٹیشن

لاڑکانہ: 05 اگست 2026ترجمان، ریسکیو 1122 لاڑکانہ سندھلاڑکانہ: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر “کشمیر بنے گا پاکستان” ریلی...
05/08/2026

لاڑکانہ: 05 اگست 2026
ترجمان، ریسکیو 1122 لاڑکانہ سندھ

لاڑکانہ: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر “کشمیر بنے گا پاکستان” ریلی کا انعقاد

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی قیادت میں “کشمیر بنے گا پاکستان” ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لاڑکانہ، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں” کے نعرے بلند کیے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لاڑکانہ کی ہدایت پر ریلی کے دوران ریسکیورز، ایمبولینس اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات کو مکمل طور پر الرٹ رکھا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر امدادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

میڈیا انچارج
سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)
ڈسٹرکٹ لاڑکانہ اسٹیشن

Address

Vip Road Opposite Civil Hospital
Larkana
77150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue-1122 District Larkana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share