Mianwali Police

Mianwali Police This is official page of District Police Mianwali. We are here to serve and protect you. Our emergency helpline is 15.
(247)

*میانوالی پولیس کی موثر تفتیش اور پیروی پر منشیات سپلائر اپنے انجام کو پہنچا*تھانہ صدر کے سابقہ تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ...
05/09/2026

*میانوالی پولیس کی موثر تفتیش اور پیروی پر منشیات سپلائر اپنے انجام کو پہنچا*

تھانہ صدر کے سابقہ تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر عزیز احمد خان کی مؤثر تفتیش اور ٹھوس ثبوتوں پر معزز عدالت جناب راشد نواز ایڈیشنل سیشن اینڈ سپیشل کورٹ نارکوٹکس جج میانوالی نے جرم ثابت ہونے پر منشیات کے مقدمہ نمبر 395/2025 کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم انعام اللہ ولد عزیز اللہ خان سکنہ نیکوخیلانوالا کو 10 سال قید، 80 روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 06 ماہ قید کی سزا سنائی۔

*مجرم انعام اللہ کو گزشتہ سال میں 2480 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے سابقہ ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اظہر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔*

*ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی جانب سے انوسٹی گیشن، پراسکیوٹر اور لیگل ٹیمز کو شاباش*

*ترجمان میانوالی پولیس*
゚

*تھانہ چھدرو پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 1220 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج       ゚
05/09/2026

*تھانہ چھدرو پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 1220 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج
゚

*🚨 انتہائی مطلوب ملزمان**تھانہ واں بھچراں میانوالی نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تصاویر جاری...
05/09/2026

*🚨 انتہائی مطلوب ملزمان*

*تھانہ واں بھچراں میانوالی نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تصاویر جاری کر دیں ہیں۔*

*شہریوں سے اپیل ہے کہ اگر کوئی شخص ان ملزمان کو پہچانتا ہو یا ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر ذیل نمبر پر اطلاع دیں۔*
📞*ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں، انسپکٹر عرفان خان:*
*0346-1740316*

*اطلاع دینے والے کا نام اور شناخت مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھی جائے گی۔*

*آپ کی ایک اطلاع، ڈکیتی کی مزید وارداتوں کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔*

*ترجمان میانوالی پولیس*
゚

*تھانہ داؤد خیل پولیس کی کاروائی، دھمکیوں اور ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں گرفتار ملوث 3 ملزمان سے مستعملہ وقوعہ اسلحہ آتشی...
05/09/2026

*تھانہ داؤد خیل پولیس کی کاروائی، دھمکیوں اور ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں گرفتار ملوث 3 ملزمان سے مستعملہ وقوعہ اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج
゚

*تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، دھمکیوں اور ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج ...
05/09/2026

*تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، دھمکیوں اور ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج
゚

*‏”خَیْرُ النَّاسِِ مَنْ یَّنْفَعُ النَّاس"*تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو دوسروں کیلئے فائدہ مند ہو (الحدیث)      ゚
05/09/2026

*‏”خَیْرُ النَّاسِِ مَنْ یَّنْفَعُ النَّاس"*
تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو دوسروں کیلئے فائدہ مند ہو (الحدیث)
゚

تھانہ واں بھچراں پولیس کو گزشتہ رات پکار 15 کی کال کے ذریعے ملنے والا کمسن لڑکا شایان علی کے ورثاء کو تلاش کرکے اس کے وا...
05/09/2026

تھانہ واں بھچراں پولیس کو گزشتہ رات پکار 15 کی کال کے ذریعے ملنے والا کمسن لڑکا شایان علی کے ورثاء کو تلاش کرکے اس کے والد عمر فاروق کے حوالے کر دیا۔
゚

تھانہ چھدرو پولیس نے گزشتہ شام گھر سے ناراض ہوکر جانے والے محمد مزمل خان کو تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا۔       ゚
04/09/2026

تھانہ چھدرو پولیس نے گزشتہ شام گھر سے ناراض ہوکر جانے والے محمد مزمل خان کو تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا۔
゚

*انصاف آپ کی دہلیز پر اور عوامی مسائل کا فوری حل**ڈی پی او میانوالی کی تھانہ واں بھچراں میں کھلی کچہری*وزیراعلیٰ پنجاب م...
04/09/2026

*انصاف آپ کی دہلیز پر اور عوامی مسائل کا فوری حل*

*ڈی پی او میانوالی کی تھانہ واں بھچراں میں کھلی کچہری*

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن "انصاف آپ کی دہلیز پر" کے تحت، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے خصوصی احکامات اور آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے تھانہ واں بھچراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں علاقے کے معززین، عمائدین اور شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست ڈی پی او میانوالی کے سامنے پیش کیں۔
ڈی پی او میانوالی نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی قانون اور میرٹ کے مطابق فوری کارروائی اور مسائل کے بروقت حل کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری قانون کی نظر میں برابر ہے اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی میانوالی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او موسیٰ خیل اسد عباس خان، سرکل کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
*ترجمان میانوالی پولیس*
゚

ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی مہر محمد ریاض ناز نے ایس پی انوسٹی گیشن آفس میں تعینات کنسٹیبل و کمپیوٹر آپریٹر مشتاق خان کے...
04/09/2026

ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی مہر محمد ریاض ناز نے ایس پی انوسٹی گیشن آفس میں تعینات کنسٹیبل و کمپیوٹر آپریٹر مشتاق خان کے گھر جا کر ان کے والد محترم کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر ریڈر ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر دفتری سٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔
*ترجمان میانوالی پولیس*
゚

Address

Mianwali

Telephone

+923459214902

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mianwali Police:

Shortcuts

Share