24/07/2026
مظفرآباد 24 جولائی 2026
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس رضا علی خان اور جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس خالد یوسف چوہدری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ، بلوچستان، عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان کی دہشت گرد حملے میں شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں معزز چیف جسٹس و ججز صاحبان نے کہا کہ عبدالحکیم کاکڑ ایک دیانتدار، باصلاحیت اور فرض شناس جوڈیشل افسر تھے جنہوں نے قانون کی بالادستی، آئین کی سربلندی اور انصاف کی فراہمی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی شہادت نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کی عدلیہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔معزز چیف جسٹس و ججز صاحبان نے عبدالحکیم کاکڑ اور محمد زمان کے درجات کی بلندی، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ، بلوچستان کی عدلیہ اور پوری قانونی برادری سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔