17/07/2026
ٹرانس پشاور کے دفتر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید مرتضیٰ اصغر بخاری کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ڈی اے کے حکام اور NESPAK کے کنسلٹنٹس نے شرکت کی۔
اجلاس میں بی آر ٹی پشاور کے فیڈر روٹس کے بس اسٹاپس پر شیلٹرز کی تعمیر پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس دوران NESPAK نے بس اسٹاپس کے شیلٹرز کے ڈیزائن پیش کیے۔ ڈیزائن، اس کے تکنیکی پہلوؤں اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے درکار اقدامات پر اتفاق کیا اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ کام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔