04/09/2026
نئے صوبے بنانے کے نام پر سندھ کی چیرپھاڑ کے خلاف سندھ اسمبلی کی قرار داد کا خیرمقدم ہے۔ اس کا کریڈٹ بہادر سندھی عوام کو جاتا ہے جنہوں نے جوش و خروش سے باہر نکل کر سیاسی پارٹیوں کی راہنمائی کی ہے، بلوچستان اور پختونخوا کے عوام کی آرزوئیں بھی یہی ہیں لیکن بڑے پیمانے پر جاری جنگ اور تشدد کی وجہ سے وہاں پرامن جلسے جلوسوں کی گنجائش فی الحال نہیں ہے۔ مگر ایک بات واضح ہے کہ بڑے صوبے کی حکمران اشرافیہ نے پرانا سماجی معاہدہ توڑ دیا ہے اسلئے غریب عوام اور محکوم قومیں نوآبادیاتی نظام کی پابند نہیں ہو سکتیں۔
جمہوریت اور انصاف پر یقین رکھنے والوں کو نئے سماجی معاہدے کے لئے کام کرنا چاہئے جس میں محکوم قوموں کو خودارادیت کا حق حاصل ہو، ۲۱ویں صدی میں ملک کو راجواڑہ بناکر تشدد اور خوف کے ذریعے کروڑوں عوام کو غلام نہیں بنایا جا سکتا، اور نہ ہی ان کی زمین اور قدرتی وسائل پر قبضہ جمایا جا سکتا ہے۔ جیئے عوام۔
افراسیاب خٹک
سینئر رہنما
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ