PWF Balochistan

PWF Balochistan workers Federation

11/08/2026
پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان ریجن اہم اجلاس کا نوٹستمام عہدیداران اور کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن کا ...
07/08/2026

پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان ریجن

اہم اجلاس کا نوٹس

تمام عہدیداران اور کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن کا ایک اہم اجلاس درج ذیل شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا:

📅 تاریخ: 11 اگست 2026 (بروز منگل)
🕓 وقت: شام 4:00 بجے
📍 مقام: مرکزی آفس، رانی باغ، سریاب روڈ، کوئٹہ.

تمام متعلقہ ساتھیوں سے بروقت شرکت کی درخواست ہے تاکہ اہم تنظیمی امور پر مشاورت اور فیصلے کیے جا سکیں۔

جاری کردہ:
صوبائی ترجمان پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان ریجن

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی اور من گھڑت طریقے سے استعمال کیے جانے والے لی...
30/07/2026

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی اور من گھڑت طریقے سے استعمال کیے جانے والے لیٹر پیڈ پر ایک خودساختہ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن اور منظوری کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ماضی میں بھی مختلف سرکاری محکموں میں اسی نوعیت کی نام نہاد یونینوں اور ایسوسی ایشنز کے قیام کا سلسلہ جاری رکھا گیا، جس سے ملازمین میں ابہام اور گمراہی پیدا ہوئی۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر مذکورہ فیڈریشن خود کسی قانونی یا عدالتی کارروائی/اپیل کے مرحلے میں ہے، تو وہ کس قانون، کس آئینی آرٹیکل اور کس قانونی اختیار کے تحت نئی ایسوسی ایشنز کو رجسٹر، منظور یا تسلیم کر رہی ہے؟
چند مفاد پرست عناصر، جو محض ایک یا دو افراد پر مشتمل ہوں، پورے محکمے کے ملازمین کی نمائندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔ اسی طرح کسی فیڈریشن کو بھی یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ قانون کے برخلاف کسی خودساختہ ایسوسی ایشن کو قانونی حیثیت دے یا اس کا اعلان کرے۔
مزید برآں، نام نہاد ایسوسی ایشن اور اس کے عہدیداروں کی حلف برداری پر محکمانہ پابندی اس امر کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ یہ تمام کارروائی متنازع، خودساختہ اور قانونی تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔
ہم پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر، جنرل سیکرٹری اور متعلقہ ریجنل نمائندگان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مبینہ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدام پر فوری وضاحت پیش کریں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
اس کے علاوہ، ملازمین کو گمراہ کرنے، لیٹر ہیڈ کے مبینہ غیر قانونی استعمال اور خودساختہ دعووں کے حوالے سے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (NIRC) کو بھی باقاعدہ قانونی درخواست ارسال کی جائے گی تاکہ معاملے کا مکمل جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
ترجمان
پاکستان ورکرز فیڈریشن

پریس ریلیزلورالائی: پاکستان ورکرز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری ثناء الحق ناصر کی جانب سے بلوچستان گرینڈ الائنس کے اسی...
27/07/2026

پریس ریلیز
لورالائی: پاکستان ورکرز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری ثناء الحق ناصر کی جانب سے بلوچستان گرینڈ الائنس کے اسیرانِ تحریک کے اعزاز میں ایگریکلچرل انجینئرنگ آفس لورالائی میں ایک ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں بلوچستان ایریگیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زونل صدر عبدالقیوم خان ترین (لورالائی)، جنرل سیکریٹری جانان خان ناصر، عبدالظاہر، رحمت شاہ اور دیگر ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملازمین کے جائز، قانونی اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ شرکاء نے اتحاد و یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملازم تنظیمیں باہمی تعاون اور اتفاق کے ساتھ کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔

اسیران گرینڈ الائنس کے رہائی کے موقع پر قیادت و کارکنان استقبال کررہے ہیں
20/07/2026

اسیران گرینڈ الائنس کے رہائی کے موقع پر قیادت و کارکنان استقبال کررہے ہیں

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ماہانہ اجلاس میں ملازمین کے مسائل، بلوچستان گرینڈ الائنس کی جدوجہد اور تنظیمی امور پر تفصیلی غو...
15/07/2026

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ماہانہ اجلاس میں ملازمین کے مسائل، بلوچستان گرینڈ الائنس کی جدوجہد اور تنظیمی امور پر تفصیلی غور

پاکستان ورکرز فیڈریشن کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت حاجی کریم ترین نے کی جبکہ اجلاس کا ایجنڈا صوبائی جنرل سیکریٹری ثناء الحق ناصر نے پیش کیا۔

اجلاس میں بلوچستان ایریگیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نعمت اللہ کاکڑ اور جنرل سیکریٹری عزت اللہ کاکڑ، آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شمس اللہ کاکڑ، ایگریکلچرل ایمپلائز یونین کے صدر حاجی کریم ترین، جنرل سیکریٹری ثناء الحق ناصر اور دیگر عہدیداران، یونائٹڈ لیبر فرنٹ کیسکو کے صدر حافظ عصمت اللہ، رکشہ یونین کے صدر حاجی افضل سمیت فیڈریشن میں شامل مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان گرینڈ الائنس کی ملازمین کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد، اسیرانِ جیل کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور دیگر اہم تنظیمی و مزدور امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن میں شامل تمام تنظیموں اور ملازمین کو مزید منظم اور متحد کیا جائے تاکہ مزدوروں اور سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ اور مؤثر جدوجہد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر فیڈریشن کے تمام عہدیداران اور نمائندگان نے اتحاد، باہمی تعاون اور مشترکہ جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جاری کردہ: پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان ۔
@

*بلوچستان گرینڈ الائنس کے آرگنائزر پروفیسر عبد القدوس کاکڑ کی قیادت میں وفد کی قائدِ حزبِ اختلاف میر یونس عزیز زہری سے ا...
02/07/2026

*بلوچستان گرینڈ الائنس کے آرگنائزر پروفیسر عبد القدوس کاکڑ کی قیادت میں وفد کی قائدِ حزبِ اختلاف میر یونس عزیز زہری سے اہم ملاقات*

بلوچستان گرینڈ الائنس کے آرگنائزر، پروفیسر عبد القدوس کاکڑ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بلوچستان اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف، میر یونس عزیز زہری سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بلوچستان گرینڈ الائنس کی جاری پُرامن اور آئینی تحریک، ملازمین کو درپیش مسائل اور اُن کے جائز مطالبات پر تفصیلی اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے قائدِ حزبِ اختلاف کو موجودہ صورتِ حال، ملازمین کے تحفظات اور تحریک کے مختلف پہلوؤں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اس موقع پر قائدِ حزبِ اختلاف، میر یونس عزیز زہری نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بلوچستان اسمبلی کے فلور پر ملازمین کے جائز مطالبات کو بھرپور انداز میں اٹھائیں گے اور حکومت سمیت متعلقہ حکام کے ساتھ مؤثر انداز میں بات چیت کرتے ہوئے ان مسائل کے جلد اور مثبت حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

وفد کے سربراہ، پروفیسر عبد القدوس کاکڑ نے قائدِ حزبِ اختلاف، میر یونس عزیز زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کی مثبت یقین دہانی، ملازمین کے مسائل میں سنجیدہ دلچسپی اور بھرپور تعاون کے جذبے کو سراہا۔

شعبۂ نشر و اشاعت
بلوچستان گرینڈ الائنس

کوئٹہ:پاکستان ورکرز فیڈریشن کے قائدین نے آل پاکستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شمس اللہ کاکڑ سے ملاقا...
30/06/2026

کوئٹہ:
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے قائدین نے آل پاکستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شمس اللہ کاکڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف تنظیمی اور مزدوروں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفد نے حاجی نعمت اللہ کاکڑ کو فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات اور حج کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں باہمی تعاون اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

Address

Rani Bagh Sariab Road Quetta Balochistan
Quetta
83700

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PWF Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share