Assistant Commissioner Rajanpur

Assistant Commissioner Rajanpur Official Page of Assistant Commissioner Rjanpur

01/06/2026
25/05/2026

*پریس ریلیز*

راجن پور میں محکمہ ذراعت توسیع اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے باہمی اشتراک سے سر سبز کپاس کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کاشتکاروں اور کھاد ڈیلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے ٹیکنیکل سروسز آفیسر محمد جہانزیب سہیل نے شرکاء کو پروگرام میں خوش آمدید کہا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ڈسٹرکٹ سیلز مینجر راجن پور حق نواز نے فاطمہ گروپ کے بزنس پروفائل کے بارے میں بات چیت کی۔ملک کلیم کوریہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع راجن پور نے شرکاء کو گرین ٹریکٹر سکیم، کسان کارڈ اور محکمہ ذراعت راجن پور کی پوری ٹیم کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کیں.محکمہ زراعت توسیع تحصیل راجن پور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حنیف خان مشوری نے شرکاء کو کپاس کی بہتر پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کیا۔فاطمہ فرٹیلائزر کے ڈویلپمنٹ منیجر سنٹرل زون عثمان غنی نے کہا کہ مٹی اور پانی کے تجزیے کے بعد کھادوں کی صحیح قسم، مقدار، وقت استعمال اور طریقہ استعمال کا تعین کر کے زمین کی پی ایچ کے مطابق کھادوں کا استعمال اچھی پیداوار کی بنیادی شرائط میں سے ایک ہے۔ ہماری زیادہ تر زمینیں اساسی ہیں۔اس لیے کاشتکار اپنی کوئی بھی فصل کاشت کرنے سے پہلے فاطمہ فرٹیلائزر کی مٹی اور پانی کے تجزیے کے لیے قائم کردہ جدید ترین لیبارٹری سے تجزیہ کروانے کے بعد اساسی زمینوں میں فاطمہ فرٹیلائزر کی تیزابی اثر والی چار بوری سرسبز نائٹروفاس اور چار بوری کیلشیم امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ استعمال کر کے بھر پور پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاطمہ گروپ نے کاشتکاروں کی راہنمائی کے لیے سرسبز موبائل ایپ متعارف کروائی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے کاشتکار اپنے ذرعی فارم کو رجسٹر کرکے اپنی زمین اور فصل سے متعلق کارآمد معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ موسم کی تازہ ترین صورتحال، مختلف منڈیوں میں اجناس کے ریٹ، اپنے علاقے میں فاطمہ فرٹیلائزرکے رجسٹرڈ ڈیلرز اور ان کے پاس سرسبز کھادوں کی دستیابی سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزرکمپنی کپاس کی بھر پور پیداوار بڑھانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کپاس ایکسپورٹ کر کے ملک میں زر مبادلہ ائے۔ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن عبدالحئی عابد نے کپاس کی فصل میں نقصان دہ کیڑوں اور جڑی بوٹیوں کے تدارک کے موضوع پر بات چیت کی۔ محکمہ ایگریکلچر انجینئرنگ تحصیل راجن پور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسحاق نے اپنے محکمے کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی ذرعی مشینری اور دیگر سہولیات سے آگاہ کیا.اسسٹنٹ کمشنر راجن پور محمد احمد نے پروگرام میں شرکت کی اور کسانوں کو حکومت پنجاب کی کسانوں کے لیے پالیسیز اور سکیمز کے بارے میں آگا ہ کیا اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کا سر سبز کپاس کنونشن انعقاد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔
فاطمہ فرٹیلائیزر کمپنی لمیٹڈ کے ریجنل سیلز مینجر ڈیرہ غازی خان وحید علی تالپور نے کسانوں کو کھادوں کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق معلومات فراہم کیں اور معزز مہمانوں کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا.ذراعت کےدیگر افسران راحت حسین راشد، ڈاکٹر رانا محمد صدیق، ڈاکٹر فدا حسین، ڈاکٹر عبدالخالق، ڈاکٹر محمد سلیم، اور ڈاکٹر فیصل بلال نے پروگرام میں شرکت کی. تقریب کے اختتام پر تحصیل راجن پور سے تعلق رکھنے والے ہائی پروفائل کاشتکاروں اور مہمانوں کے درمیان میں اعزازی شیلڈز کی تقسیم بھی کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور **محمد احمد خان** نے عارضی **بکر منڈی فاضل پور** کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ...
25/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور **محمد احمد خان** نے عارضی **بکر منڈی فاضل پور** کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جانوروں کے لیے صاف پانی، خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا گیا جبکہ متعلقہ عملے کی حاضری اور انتظامی امور کا بھی معائنہ کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ منڈی میں تمام انتظامات کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جائے اور بیوپاریوں و شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔








اسسٹنٹ کمشنر راجن پور محمد احمد خان نے عید کے موقع پر بس اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کے ...
25/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور محمد احمد خان نے عید کے موقع پر بس اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کے خلاف انسپیکشنز کیں۔ اس دوران متعدد بسوں کو روک کر مسافروں سے کرایوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں اور حکومتی مقرر کردہ کرایہ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ کسی بھی مسافر سے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایے سے زائد رقم وصول نہ کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی، ایف آئی آر کے اندراج اور دیگر قانونی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ راجن پور عید کے مقدس موقع پر عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے اور ٹرانسپورٹ نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔









اسسٹنٹ کمشنر راجن پور محمد احمد خان کی زیر صدارت “اپنا کھیت اپنا روزگار” پروگرام کے تحت Scrutiny & Monitoring Committee ...
22/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور محمد احمد خان کی زیر صدارت “اپنا کھیت اپنا روزگار” پروگرام کے تحت Scrutiny & Monitoring Committee کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں موصول شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال، اہلیت کے معیار کے مطابق سکروٹنی، شفافیت کو یقینی بنانے اور پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ درخواستوں کی بروقت تصدیق اور میرٹ کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسانوں کو حکومتی سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہو۔










Assistant Commissioner Rajanpur **Muhammad Ahmad Khan** visited **DHQ Hospital Rajanpur** and thoroughly reviewed the he...
13/05/2026

Assistant Commissioner Rajanpur **Muhammad Ahmad Khan** visited **DHQ Hospital Rajanpur** and thoroughly reviewed the healthcare service delivery system. During the visit, he inspected the availability of essential medicines, staff attendance, cleanliness, and overall patient care facilities being provided at the hospital.

The Assistant Commissioner also interacted with patients and attendants to obtain feedback regarding medical services and directed the hospital administration to maintain high standards of healthcare facilities and ensure better public service delivery.

**District Administration Rajanpur remains committed to providing quality healthcare facilities to the public.**








Address

Assistant Commissioner Office
Rajanpur
33500

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Rajanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share