Safe City Rawalpindi

Safe City Rawalpindi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Safe City Rawalpindi, Government Organization, PPIC3 Rawalpindi opposite to Jinnah Park Main Gate, Rawalpindi.
(1)

Safe City Rawalpindi Project is an initiative led by the Punjab Safe Cities Authority (PSCA) to enhance public safety and security through technology and data-driven approaches.

07/08/2026

دنیا کا سب سے نایاب بلڈ گروپ -AB ہے۔
اگر آپ کا بلڈ گروپ -AB ہے،
تو آپ کسی کی زندگی کی واحد امید بن سکتے ہیں۔ دنیا میں صرف 0.6 فیصد لوگوں کا بلڈ گروپ - AB ہوتا ہے.


request for to save lives.

07/08/2026

یہ بچی جس کا نام شیزادختر اکرم ہے۔ اس کی عمر تقریباً 13 سال ہے۔ 22 جولائی کو تھانہ وارث خان، راولپنڈی کی حدود سے لاوارث ملی تھی۔ گھر کا پتہ ننکانہ صاحب بتاتی ہے ۔اگر کسی کو اسکے ورثاء بارے علم ہو توپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی میرا پیارا ٹیم سے 15 یا 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 357125181
Help in reunite with her family

07/08/2026

ہ بچہ، جس کا نام عبدالوہاب ولد بلال ہے، عمر تقریباً 10 سال ہے۔ یہ 3 اگست 2026 کو چکلالہ، راولپنڈی سے لاوارث ملا تھا۔ بچہ اپنے گھر کا پتہ سکھیکی، حافظ آباد بتاتا ہے۔

میرا پیارا ٹیم نے بچے کی معلومات متعلقہ اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر دی ہیں تاکہ اس کے اہلِ خانہ تک جلد از جلد رسائی ممکن ہو سکے۔

اگر کسی شخص کو اس بچے یا اس کے ورثاء کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوری طور پر ہیلپ لائن 15 یا 0309-0000015 پر رابطہ کریں۔

Case ID: 365570761

Help reunite with his family.

"یا اللہ! جس نے مجھے خون عطیہ کیا، اسے دنیا و آخرت کی ہر خوشی عطا فرما، اس کی ہر پریشانی آسان کر دے، اور اسے ہمیشہ اپنی ...
06/08/2026

"یا اللہ! جس نے مجھے خون عطیہ کیا، اسے دنیا و آخرت کی ہر خوشی عطا فرما، اس کی ہر پریشانی آسان کر دے، اور اسے ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھ۔ آمین۔"
خون ملنے کے بعد شاید اس معصوم بچے کے دل کی دعا کچھ ایسی ہی ہو...!
اگر آج آپ کے ایک فیصلے سے کسی کی زندگی بچ سکتی ہو... تو کیا آپ آگے بڑھیں گے؟
ہر روز ہمارے آس پاس ایسے مریض موجود ہوتے ہیں جن کے لیے خون صرف ایک ضرورت نہیں، بلکہ زندگی کی آخری امید ہوتا ہے۔
مگر اکثر مسئلہ خون کی کمی نہیں... بروقت بلڈ ڈونر تک پہنچنے کا ہوتا ہے۔
اسی فاصلے کو ختم کرنے کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ورچوئل بلڈ بینک متعارف کرایا ہے۔
صرف 15 ڈائل کریں، 4 دبائیں، اور ضرورت مند مریض کو رجسٹرڈ بلڈ ڈونر سے فوری طور پر جوڑ دیا جاتا ہے۔
کیونکہ کبھی کبھی...
ایک کال، ایک ڈونر، اور خون کا ایک عطیہ... ایک پوری زندگی بچا دیتا ہے۔

request for to save lives

"یا اللہ! جس نے مجھے خون عطیہ کیا، اسے دنیا و آخرت کی ہر خوشی عطا فرما، اس کی ہر پریشانی آسان کر دے، اور اسے ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھ۔ آمین۔"

خون ملنے کے بعد شاید اس معصوم بچے کے دل کی دعا کچھ ایسی ہی ہو...!

اگر آج آپ کے ایک فیصلے سے کسی کی زندگی بچ سکتی ہو... تو کیا آپ آگے بڑھیں گے؟

ہر روز ہمارے آس پاس ایسے مریض موجود ہوتے ہیں جن کے لیے خون صرف ایک ضرورت نہیں، بلکہ زندگی کی آخری امید ہوتا ہے۔

مگر اکثر مسئلہ خون کی کمی نہیں... بروقت بلڈ ڈونر تک پہنچنے کا ہوتا ہے۔

اسی فاصلے کو ختم کرنے کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ورچوئل بلڈ بینک متعارف کرایا ہے۔

صرف 15 ڈائل کریں، 4 دبائیں، اور ضرورت مند مریض کو رجسٹرڈ بلڈ ڈونر سے فوری طور پر جوڑ دیا جاتا ہے۔

کیونکہ کبھی کبھی...
ایک کال، ایک ڈونر، اور خون کا ایک عطیہ... ایک پوری زندگی بچا دیتا ہے۔


request for to save lives

05/08/2026

شہدائے پنجاب پولیس، وہ جو فرض کی راہ میں امر ہوگئے

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب پولیس کے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے یہ بہادر سپوت ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

ان کی قربانیاں، بہادری اور فرض شناسی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

سلام ہے پنجاب پولیس کے ان عظیم شہداء کو، جنہوں نے امن و امان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

04/08/2026

ہسپتال کے کمرے میں ایک باپ اپنی 9 ماہ کی ننھی بیٹی کے پاس بیٹھا تھا۔ چہرے پر فکر تھی، مگر دل میں امید تھی کہ اللہ تعالیٰ ضرور آسانی پیدا فرمائے گا۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کے علاج کے لیے -A خون کی ضرورت ہے۔ باپ نے فوراً کوششیں شروع کر دیں، ہر ممکن جگہ رابطہ کیا، کیونکہ ایک باپ کے لیے اپنی اولاد کی ضرورت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔
وقت گزر رہا تھا، اور باپ کی صرف ایک ہی دعا تھی: "یا اللہ! میری بیٹی کے لیے آسانی فرما۔"
اسی دوران مدد کے لیے 15 پر رابطہ کیا گیا۔ ورچوئل بلڈ بینک کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کوششیں شروع کر دی گئیں۔ اللہ کے کرم سے کچھ ہی وقت میں خون کا انتظام ہو گیا۔ جب ڈونر ہسپتال پہنچا تو ایک باپ کے دل کو سکون ملا اور ماں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے۔
بچی کو بروقت خون فراہم کیا گیا اور والدین کو تسلی دی گئی کہ اللہ تعالیٰ بہتر فرمائے گا۔
یہ صرف خون کا انتظام نہیں تھا، بلکہ ایک خاندان کی امید کو مضبوط کرنا تھا۔
اسی طرح اگر آپ اس کارِ خیر کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو 15 پر کال کر کے آپشن 4 منتخب کریں اور خود کو بطور بلڈ ڈونر رجسٹر کروائیں۔

Address

PPIC3 Rawalpindi Opposite To Jinnah Park Main Gate
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safe City Rawalpindi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share