DPR Sargodha Offical

DPR Sargodha Offical DGPR Sargodha Division

Dgpr Punjab Newsfeed
08/05/2026

Dgpr Punjab Newsfeed

Dgpr Punjab Newsfeed
08/05/2026

Dgpr Punjab Newsfeed

08/05/2026
08/05/2026

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
8 مئی 2026

سرگودھا ۔ گندم ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے 14 ہزار 250 بوریاں برآمد

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کی لکھیوال، موچیوال، ابووالا، بلوچاں، سیال شریف اور نوری والا میں کارروائیاں،

ہزاروں بوریاں قبضے میں لے لی گئیں، برآمد گندم پی آر سنٹر منتقل

موضع بلوچاں سے 3 ہزار 6 سو، ابووالا سے 3 ہزار 750 جبکہ موچیوال سے 2 ہزار 3 سو بوریاں گندم برآمد

غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہیں گئیں ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری

08/05/2026

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن، حکومت پنجاب، سرگودھا ڈویژن
ہینڈ آؤٹ

*سرگودھا: گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، مزید 14 ہزار 250 بوریاں برآمد*

سرگودھا (08 مئی 2026) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال خان شمس الرحمن کی قیادت میں محکمہ خوراک اور پیرا فورس پر مشتمل ٹیم نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ہزار 250 بوریاں گندم برآمد کر لیں۔ برآمد شدہ گندم کو فوری طور پر پی آر سنٹر سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موضع لکھیوال میں ایک گودام پر کارروائی کے دوران 2 ہزار بوریاں گندم برآمد کی گئیں، جبکہ موضع موچیوال میں واقع گودام سے 2 ہزار 3 سو بوریاں قبضے میں لی گئیں۔ اسی طرح موضع ابووالا میں دو مختلف گوداموں پر کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 750 بوریاں گندم برآمد ہوئیں۔ مزید کارروائیوں میں موضع بلوچاں سے 3 ہزار 6 سو بوریاں گندم قبضے میں لی گئیں، جبکہ موضع سیال شریف میں ایک گودام سے 6 سو بوریاں برآمد کی گئیں۔ اسی طرح موضع نوری والا میں دو مختلف گوداموں پر چھاپوں کے دوران ایک، ایک ہزار بوریاں گندم برآمد کر لی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا ہے کہ گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن، حکومت پنجاب، سرگودھا ڈویژنہینڈ آؤٹ*معرکۂ حق کا ایک سال مکمل، ٹرانسپورٹرز بھی جذبۂ حب الوطنی م...
08/05/2026

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن، حکومت پنجاب، سرگودھا ڈویژن
ہینڈ آؤٹ

*معرکۂ حق کا ایک سال مکمل، ٹرانسپورٹرز بھی جذبۂ حب الوطنی میں پیش پیش*

سرگودھا (8 مئی 2026) ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز برادری نے بھی بھرپور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔ شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ، کوچز، ویگنوں اور دیگر گاڑیوں پر قومی پرچم، قومی قیادت اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی پر مبنی بینرز اور فلیکس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اپنی گاڑیوں کے عقب اور اطراف میں خصوصی بینرز لگائے گئے ہیں جن میں معرکۂ حق میں تاریخی کامیابی، قومی اتحاد اور دشمن کے خلاف پاکستانی قوم کی ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کی قربانیوں کی بدولت ملک کو عظیم کامیابی حاصل ہوئی اور پوری قوم اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر رہی ہے۔ شہر کی مختلف شاہراہوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر قومی پرچموں اور خیرسگالی پیغامات سے حب الوطنی کا منفرد منظر دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے معرکۂ حق کی کامیابی کو قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب قرار دیا ہے۔
Dgpr Punjab Newsfeed

08/05/2026

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
8 مئی 2026

سرگودھا۔

معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل، ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام کل 9 مئی کو بھرپور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،

یومِ معرکۂ حق پر سرگودھا میں قومی جوش و جذبے، حب الوطنی اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی منفرد تقریبات ہوں گییں، ترجمان ضلعی انتظامیہ

مساجد میں قرآن خوانی، شہداء وطن کے لیے خصوصی دعائیں، مرکزی تقریب، ریلی، کنسرٹ اور آتش بازی پروگرام کا حصہ ہوں گے

آرٹس کونسل کمپلیکس میں مرکزی تقریب، سول و عسکری قیادت، طلبہ، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد شرکت کریں گے، ترجمان ضلعی انتظامیہ

شہر بھر میں خصوصی فلوٹس، قومی پرچم، بینرز اور قومی قیادت و افواجِ پاکستان کی تصاویر آویزاں کی جا رہی ہیں

“معرکۂ حق” کی تصویری نمائش میں تاریخی کامیابیوں اور قومی جذبے کی جھلک پیش کی جائے گی، ترجمان ضلعی انتظامیہ

یومِ معرکۂ حق قومی اتحاد، قربانی اور پاکستان کی عظیم کامیابی کی یاد دلاتا ہے، ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری

شہریوں کو پرامن، محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر سرگودھا
Dgpr Punjab Newsfeed

08/05/2026

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب سرگودھا ڈویژن۔۔
ھینڈآؤٹ۔۔
سرگودھا(08 مئی 2026)۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا کوئین چوک تا 47 پل دو رویہ سڑک کی تعمیر کے اہم منصوبے کا تفصیلی جائزہ ۔
منصوبے کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کرنا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

بریفنگ کے دوران ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے آگاہ کیا کہ یہ منصوبہ مجموعی طور پر تقریباً 8.25 کلومیٹر طویل ہے، جو کوئین چوک سے شروع ہو کر 47 پل سے ہوتا ہوا آگے بائی پاس تک جائے گا۔ منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، جبکہ پہلے مرحلے میں کوئین چوک سے 47 پل تک تقریباً 2.45 کلومیٹر سڑک کو دو رویہ کیا جائے گا۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اس مصروف شاہراہ پر ٹریفک کا دباؤ نمایاں حد تک کم ہوگا اور آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔
اس موقع پر کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے
شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔دورہ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سید خالد گیلانی ,ایس ای ہائی ویز کامران اکرام، ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعواناور ایکسیئن محکمہ انہار یاسر منیر بھی کمشنر کے ھمراہ تھے۔
Dgpr Punjab Newsfeed

08/05/2026

*وزیراعلیٰ پنجاب کے اکنامک ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے آگاہی سیمینار آج ہوگا*

وزیراعلیٰ پنجاب کے اکنامک ٹرانسفارمیشن لائیو اسٹاک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام ایک اہم آگاہی سیمینار آج 8 مئی دوپہر 2 بجے چار مینار لاہور روڈ سرگودھا پر منعقد ہوگا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سرگودھا ڈاکٹر تنویر اشرف نے بتایا ہے کہ سیمینار میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن سمیت محکمہ لائیو سٹاک کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سیمینار میں پارلیمنٹرینز اور متعلقہ اداروں کے افسران اور لائیو سٹاک سیکٹر سے وابستہ سٹیک ہولڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ کاشتکاروں اور فارمرز کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔
سیمینار میں جدید پروفیشنل ڈیری فارمنگ، لائیو سٹاک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ایک ہزار لیٹر یومیہ پیداوار کی استعداد رکھنے والے فارمز کے قیام سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر 5 سو یا اس سے زائد جانور رکھنے والے فارمرز کو خصوصی رہنمائی بھی دی جائے گی تاکہ لائیو سٹاک کے شعبہ کو مزید ترقی دے کر دیہی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے۔

08/05/2026

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب سرگودھا ڈویژن۔۔
ھینڈآؤٹ۔۔
سرگودھا(08 مئی 2026)۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت کمشنر آفس سرگودھا میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس ۔۔
اجلاس میں مختلف عوامی فلاحی، زرعی، ریونیو اور لینڈ مینجمنٹ منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی تعریف ۔۔

اجلاس کے دوران “اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم، ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ اور پنجاب اربن لینڈ سسٹم انھانسمینٹ پراجیکٹ (pulse) پر خصوصی غور کیا گیا۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ حکومتی منصوبوں پر عملدرآمد میں شفافیت، میرٹ اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

کمشنر حافظ شوکت علی نے “اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم چھوٹے کسانوں کے لیے معاشی بہتری اور جدید زرعی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سکیم کے تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور مستحق افراد تک اس کے فوائد بروقت پہنچائے جائیں۔

اجلاس میں ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت زیر التوا مقدمات، فیصلوں کی رفتار اور سائلین کو درپیش مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سرگودھا نے اس موقع پر ہدایت جاری کی کہ ریونیو عدالتوں میں مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو نظام میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ اور پنجاب اربن لینڈ سسٹم انھانسمینٹ پراجیکٹ (PULSE) کے حوالے سے متعلقہ افسران نے اجلاس کو تفصیلی اابریفنگ دی۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ جدید لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ، ماحول دوست اقدامات اور شہری سہولیات کی بہتری مستقبل کے تقاضے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مختلف محکموں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوامی خدمت، شفافیت، ادارہ جاتی اصلاحات اور جدید نظام کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کمشنر سرگودھا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈویژن بھر میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔کمشنر سرگودھا نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی اور دوسرے اضلاع کو ان کی تقلید کرنے کی ھدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن، ایڈیشنل کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
Dgpr Punjab Newsfeed

08/05/2026

*ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا معرکۂ حق کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر پیغام*

ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے معرکۂ حق کی شاندار کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معرکۂ حق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کی ہر جارحیت کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دے کر اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ اس تاریخی کامیابی میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، جس سے قومی اتحاد، اعتماد اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت ملی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان امن، استحکام اور باہمی احترام پر یقین رکھتا ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کا جواب ہمیشہ بھرپور قوت اور قومی یکجہتی کے ساتھ دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء اور غازی قوم کا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ معرکۂ حق کے دوران مادرِ وطن کے دفاع میں دی گئی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرگودھا کے شاہین( شہری) اس دن کو 14 اگست کے جذبے کے ساتھ بھرپور ملی جوش و جذبے سے منائیں گے, اور قومی یکجہتی و حب الوطنی کے اس پیغام کو مزید مضبوط کریں گے۔
Dgpr Punjab Newsfeed

Address

Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DPR Sargodha Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share