Deputy Commissioner Sargodha

Call Website Contact the organization

Deputy Commissioner Sargodha District Administration Sargodha
(1)

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے فیملی پارک ساہیوال کا دورہ کیا اور پودوں کی تراش خراش، گھاس کی کٹائی اور جھولوں کی دیکھ بھال کا ...
13/11/2026

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے فیملی پارک ساہیوال کا دورہ کیا اور پودوں کی تراش خراش، گھاس کی کٹائی اور جھولوں کی دیکھ بھال کا جائزہ لیا۔ پارک کی حالت مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا بھی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی اور فلٹرز کی تبدیلی کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کا دورہ کیا اور عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہسپتال کی برانڈنگ اور سائن بورڈز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے نواز شریف سکول آف ایمننس بھلوال کا دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مخ...
13/11/2026

اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے نواز شریف سکول آف ایمننس بھلوال کا دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ بنیادی مرکز صحت (BHU) اور مریم نواز ہیلتھ کلینک 7 این بی بھلوال کا بھی دورہ کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی نے گوگا فلنگ اسٹیشن سلانوالی کا معائنہ کیا اور پیمائش کے پیمانوں کی درستگی سمیت وزیراعظم فیول سبسڈ...
13/11/2026

اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی نے گوگا فلنگ اسٹیشن سلانوالی کا معائنہ کیا اور پیمائش کے پیمانوں کی درستگی سمیت وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد اور فعالیت کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 سلانوالی کا دورہ بھی کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن نے رورل ہیلتھ سینٹر للیانی کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، ضروری ادویات کی دس...
13/11/2026

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن نے رورل ہیلتھ سینٹر للیانی کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، ضروری ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی آلات کی فعالیت، مریضوں کی آراء اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران میڈیکل آفیسر کی عدم موجودگی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ مومن کا دورہ کیا اور یونیورسٹی آف سرگودھا اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ س...
13/11/2026

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ مومن کا دورہ کیا اور یونیورسٹی آف سرگودھا اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے طلبہ کے لیے امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے موضع معظم آباد میں جی او پیٹرولیم کا بھی معائنہ کیا اور وزیراعظم فیول سبسڈی پیکیج پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

13/11/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاون خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں سی ایم انسپکشن ٹیم کا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ

ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چودھری ، اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل ، کوآرڈینیٹر وزیراعلی انسپکشن ٹیم میاں سبحان بھی ہمراہ تھے۔

سی ایم انسپکشن ٹیم کا طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا

سرجیکل ایمرجنسی بیڈز کی تعداد 24 سے بڑھا کر 45 کر دی گئی ، ہسپتال کی اندرونی دیواروں پر پینٹ (رنگ و روغن) کروا دیا گیا ہے، مریضوں کی سہولت کے لیے ریمپس پر ای پی ڈی ایم (EPDM) شیٹس بچھا دی گئی ہیں، اور مرکزی عمارت میں رش کم کرنے کے لیے پیتھالوجی سیکشن کو ملحقہ ٹی بی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، بچوں کی ایمرجنسی (پیڈز ایمرجنسی) کے سامنے ماؤں کے لیے ایک علیحدہ ویٹنگ ایریا قائم کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں مکمل طور پر نئی روشنیاں لگا دی گئی ہیں، جبکہ رہنمائی کے لیے ایک ہی طرز کے نئے سائن بورڈز بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ Govt of Punjab Team MNS

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے (MO I&S) کے ہمراہ (PDP) کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ اس موق...
12/11/2026

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے (MO I&S) کے ہمراہ (PDP) کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ اس موقع پر کام کے مقامات پر حفاظتی اقدامات، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے، برانڈنگ اور عملے کے لیے حفاظتی سامان (PPEs) کی دستیابی کا جائزہ لیا اور تمام ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے لین مارکنگ (Lane Marking) کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا، جبکہ گرین بیلٹ (Green Belt) کے دوسرے حصے کی مرمت اور بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ترقیاتی کاموں کا معیار برقرار رکھنے اور مقررہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہ...
12/11/2026

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو طبی سہولیات کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ ...
12/11/2026

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کی زیرِ صدارت ریونیو کورٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوامی ریونیو معاملات اور زیرِ التوا کیسز کی سم...
12/11/2026

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کی زیرِ صدارت ریونیو کورٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوامی ریونیو معاملات اور زیرِ التوا کیسز کی سماعت کی گئی۔

Address

Deputy Commissioner Office, Katchery Road, Punjab
Sargodha
40100

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92489230025

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Sargodha:

Shortcuts

Share