06/09/2026
بہت مصروف رہنا بھی
خدا کی ایک نعمت ہے
ہجوم دوستاں ہونا
کسی سنگت کا مل جانا
کبھی محفل میں ہنس لینا
کبھی خلوت میں رو لینا
کبھی تنہائی ملنے پر
خود اپنا جائزہ لینا
کبھی دکھتے کسی دل پر
تشفی کا مرہم رکھنا
کسی آنسو کو چن پانا
کسی کا حال لے لینا
کسی کا راز ملنے پر
لبوں کو اپنے سی لینا
کسی بچے کو چُھو لینا
کسی بوڑھے کی سُن لینا
کسی کے کام آ سکنا
کسی کو بھی دعا دینا
کسی کو گھر بلا لینا
کسی کے پاس خود جانا
نگاہوں میں نمی آنا
بلا کوشش ہنسی آنا
تلاوت کا مزا آنا
کوئی آیت سمجھ پانا
کبھی سجدے میں سو جانا
کسی جنت میں کھو جانا
خدا کی ایک نعمت ہے۔۔۔