Excise Taxation and Narcotics Tank

Excise Taxation and Narcotics  Tank Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Excise Taxation and Narcotics Tank, Government Official, dera Road Tank, Tank.

Establishment of Excise police station in Different districts of kp
11/05/2026

Establishment of Excise police station in Different districts of kp

06/05/2026
08/04/2026
08/04/2026

اطلاعِ عام
احساس فیول سپورٹ سکیم

تمام موٹر سائیکل / سکوٹر مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت کے پیش نظر احساس فیول سپورٹ سکیم کے اجراء کی منظوری صوبائی کابینہ سے ہوچکی ہے
یہ سکیم پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے آپ پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ہے۔ سپورٹ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کا موٹر سائیکل /سکوٹر آپ ہی کے نام پر رجسٹرڈ ہو اگر ایسا نہیں تو فی الفور اپنے موٹر سائیکل /سکوٹر کو اپنے نام پر منتقل کریں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اس سلسلے میں موٹر سائیکل /سکوٹر کی ملکیت منتقلی کی تمام فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ سہولت ایک ماہ کے لئے ہے۔
اپنی موٹر سائیکل / سکوٹر کو اپنے نام منتقل نہ کرنے کی صورت میں آپ کو یہ سپورٹ نہیں ملے گی۔
وہ موٹرسائیکل /سکوٹر مالکان جو اپنی موٹرسائیکل/ سکوٹر آن لائن دستک ایپ میں اپنے نام کرلیں گے ان کو صوبائی حکومت کی طرف سے پہلی قسط کے طور پر 2000 روپے ملیں گے۔

دستک ایپ کے ذریعے اپنی موٹر سائیکل /سکوٹر اپنے نام کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

ملکیت کی منتقلی کا طریقہ کار :
♦️ سب سے پہلے Dastak ایپ کو Play Store یا App Store سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
♦️ ایپ میں لاگ اِن کریں، بطور خریدارسروس “خریدار کے لیے منتقلی” منتخب کریں۔
♦️ رجسٹریشن اور چیسیس (Chassis) نمبر درج کریں اور رجسٹریشن ضلع کا انتخاب کریں ۔

♦️ سسٹم گاڑی کے سٹیٹس کی تصدیق کرے گا (کہیں گاڑی کسی بے قاعدگی کیلئے مطلوب تو نہیں)۔
♦️ آپ بطور خریدار خود اس امر کی تصدیق کریں۔
♦️ ملکیت کی منتقلی کیلئے ضلع منتخب کریں
♦️ خریدار کے درج ذیل کوائف درج کریں:
1. نام
2. ولد یت
3. قومی شناختی کارڈ نمبر
4. آپ کے نام پر رجسٹرڈ موبائل نمبر
5. موجودہ پتہ
6. مستقل پتہ

♦️ درج ذیل مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں:
1. قومی شناختی کارڈ (فرنٹ و بیک سائیڈ)
2. رجسٹریشن بک / اسمارٹ کارڈ
3. گاڑی کے فریم پرچیسیس نمبر کی تصویر
4. فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں۔
5. e-Sahulat مرکز سےبائیومیٹرک مکمل ہونے کے بعد سسٹم میں تصدیقی سٹیٹس خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گی۔
6. درخواست ETO کو منظوری کے لیے ارسال ہو جائے گی، جو اسے منظور یا وجوہات کے ساتھ مسترد کر سکتا ہے۔
7. اگر 3 دن کے اندر فیصلہ نہ ہو تو درخواست خودبخودمنظور ہو جائے گی۔
8. منظوری کے بعد ڈیجیٹل اسمارٹ کارڈ Dastak ایپلیکیشن میں دستیاب ہوگا

نوٹ: ازراہِ مہربانی ملکیت ٹرانسفر ہونے کی صورت میں خریدار پرانے رجسٹریشن کے کاغذات فروخت کنندہ سے ہر صورت وصول کر لے۔
مزیدبرآں کوئی بھی شہری اس ایپ پر اپنی ملکیتی گاڑیوں کی تفصیل معلوم کرسکتا ہے۔
کسی بھی وضاحتی معلومات کی صورت میں نزدیک ترینETO یا مندرجہ ذیل نمبروں پر 24 گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں۔
091-9212260
091-9211693

مزیدبرآں کوئی بھی مالک جس کی موٹر سائیکل یا سکوٹر اُس کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اُسی کی ملکیت اور تحویل میں ہے (اور کسی کو بیچی نہیں گئی) اوپر درج طریقہ کار کے مطابق تصدیق کرانے کے بعد سپورٹ کا حقدار بن سکتا ہے۔

عوامی آگاہی پیغام
13/01/2026

عوامی آگاہی پیغام

09/12/2025

نشے سے انکار زندگی سے پیار ۔ منشیات فری خیبر پختونخوا ۔

                          محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کا انقلابی اقدام اب اپنی کار جیپ کے لئ...
03/12/2025






محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کا انقلابی اقدام اب اپنی کار جیپ کے لئے اپنی مرضی کا نمبر لگوائیں۔

Excise, Taxation & Narcotics Control Khyber Pakhtunkhwa نے
Provincial Motor Vehicles Rules 1969 میں ترمیم کا ڈرافٹ جاری کر دیا ہے،
جس کے مطابق شہری اب اپنی گاڑی کے لیے Custom / Personalized Registration Marks حاصل کر سکیں گے۔

🔰 نمبر پلیٹ کے لیے دستیاب کیٹیگریز

1️⃣ Three Same Alphabets
مثال: AAA – BBB – CCC

2️⃣ Three Same Digits
مثال: 111 – 222 – 333

3️⃣ Alphabet Series
مثال: ABC – CDE – EFG

4️⃣ Digit Series
مثال: 123 – 345 – 678

5️⃣ Random Alphabets & Numbers

6️⃣ Special Choice Numbers (Auction کے ذریعے)

7️⃣ Out of Series / On-Demand Alphabets & Numbers

---

✔ یہ سہولت صرف پرائیویٹ چار پہیہ گاڑیوں (Motor Car / Jeep) کے لیے ہے۔
✔ کمرشل گاڑیوں پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔
✔ تمام نمبر سرکاری فیس پر جاری ہوں گے۔
✔ فیس کی درجہ بندی نوٹیفکیشن کے شیڈول کے مطابق ہوگی۔
✔ شہری 15 دن کے اندر اپنی آراء/اعتراضات محکمہ کو جمع کر سکتے ہیں۔

---

🚗 اپنی گاڑی کو منفرد بنائیں!

اب قانونی، شفاف اور جدید نظام کے تحت اپنی پسند کا نمبر حاصل کریں۔

Address

Dera Road Tank
Tank

Telephone

+923015453530

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Excise Taxation and Narcotics Tank posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share