Civic Politics of Okara

Civic Politics of Okara This Page is for Honorable Citizen of Okara District for the Open Discussion on Local Politics.
(1)

04/08/2026
اوکاڑا: سیاسی اعتبار سے سب سے طاقتور کون ہے۔؟
04/08/2026

اوکاڑا: سیاسی اعتبار سے سب سے طاقتور کون ہے۔؟

04/08/2026

اوکاڑا: نوجوانوں، تیار ہو جاؤ! میں آپ کے ساتھ ہوں۔ وقت آنے پر ہم ایک ایسی تحریک کا آغاز کریں گے جو نوجوانوں کی آواز بنے گی، ان کے خوابوں کو طاقت دے گی اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔
آئیں، مل کر ایک بہتر مستقبل کے لیے قدم بڑھائیں۔ نوجوان آگے آئیں، کیونکہ تبدیلی کا سفر آپ ہی سے شروع ہوتا ہے۔

゚ #تبدیلی

04/08/2026

دیپالپور: بستی نور محمد میں آلودہ پانی کی فراہمی، شہری سراپا احتجاج
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ملک اکرام اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ سے بستی نور محمد کے مکینوں کی فوری توجہ کی اپیل ہے۔ شہریوں کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے نلکوں میں صاف پانی کے بجائے گندا اور بدبودار پانی آ رہا ہے، متعدد شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔
مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر آلودہ پانی کی فراہمی بند اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

04/08/2026

بیلجیم میں مقیم اوورسیز پاکستانی بڑی تعداد میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے تاکہ عمران خان اور بشریٰ عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا سکے، اور پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جمہوریت کی پامالی اور آئین کی مسلسل بے توقیری کے خلاف اپنی آواز بلند کی جا سکے۔

یورپ کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے پاکستانیوں نے برسلز میں دنیا کو یہ یاد دلایا کہ پاکستان کے مقبول ترین عوامی رہنماؤں میں سے ایک عمران خان کی گزشتہ تین برس سے قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ عمران خان کی مسلسل قید ایک سنگین انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، جس پر عالمی برادری کی فوری توجہ ضروری ہے۔

مقررین نے اپنے خطابات میں پاکستان میں آئین کی بالادستی، آزاد و شفاف انتخابات، بنیادی انسانی حقوق کی بحالی اور حقیقی جمہوریت کے قیام پر زور دیا۔ ساتھ ہی کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ اور انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔

برسلز سے ہمارا واضح پیغام تھا کہ انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی، آزادانہ سیاسی عمل اور جمہوری اقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ہم یورپی پارلیمنٹ، جرمن بنڈسٹاگ اور عالمی جمہوری اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق، آئین، جمہوریت اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنی توجہ اور کردار مزید مؤثر بنائیں

03/08/2026

🚨کوشش کریں یہ بات جتنی جلدی سمجھ لیں، اتنا ہی آپ کے لیے بہتر ہے۔ اپنے ترقیاتی/سیاسی مسائل کا حقیقی حل تبھی ممکن ہے جب ہمارا سیاسی نمائندہ اشرافیہ سے نہیں، بلکہ ہم میں سے ہو۔ جو شخص عوام کے درمیان رہتا ہے، وہی عوام کے مسائل، ضروریات اور مشکلات کو بہتر انداز میں سمجھتا ہے اور ان کے حل کے لیے مؤثر آواز بن سکتا ہے۔ یاد رکھیں! مضبوط اور بااختیار عوام ہی بہتر قیادت کا انتخاب کرتے ہیں، اور بہتر قیادت ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔

03/08/2026

اوکاڑا: طوبی ہائیر سیکنڈری سکول آف سائنس ایجوکیشن کوہلہ میں ایک طالب علم کے ساتھ مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور معاملہ ہسپتال تک جا پہنچا۔
احمد حسن جو کہ کلاس ہشتم میں طوبی ون کوہلہ میں زیر تعلیم ہے اس کے کلاس ٹیچر وسیم سجاد نے اُسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اُسے تھپڑوں سے مارا۔ تھپڑ کی وجہ سے بچے کے کان پر زخم آ گیا اور خون کان کے اندر جم گیا جسکی وجہ سے اُسکی سننے کی سماعت بھی متاثر ہوئی ۔ بات صرف اتنی تھی کہ اُسکی بہن کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے اُس نے کلاس ٹیچر وسیم سجاد سے اور پرنسپل کو بھی اپنی چھٹی کی اطلاع کرنے کے بعد چھٹی کر لی لیکن چند دن بعد کلاس ٹیچر نے کلاس میں بچے کو کھڑا کر کے پیسے مانگے اور سزا دی بچے کے پیسے نہ دینے پر اُستاد صاحب نے بچے کو تھپڑوں سے مارا۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ تعلیم گاہوں میں تشدد نہیں، احترام، انصاف اور محفوظ ماحول ہونا چاہیے۔

اوکاڑا: طوبی ہائیر سیکنڈری سکول آف سائنس ایجوکیشن کوہلہ میں ایک طالب علم کے ساتھ مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیج...
03/08/2026

اوکاڑا: طوبی ہائیر سیکنڈری سکول آف سائنس ایجوکیشن کوہلہ میں ایک طالب علم کے ساتھ مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور معاملہ ہسپتال تک جا پہنچا۔
احمد حسن جو کہ کلاس ہشتم میں طوبی ون کو ہلہ میں زیر تعلیم ہے اس کے کلاس ٹیچر وسیم سجاد نے اُسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اُسے تھپڑوں سے مارا۔ تھپڑ کی وجہ سے بچے کے کان پر زخم آ گیا اور خون کان کے اندر جم گیا جسکی وجہ سے اُسکی سننے کی سماعت بھی متاثر ہوئی ۔ بات صرف اتنی تھی کہ اُسکی بہن کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے اُس نے کلاس ٹیچر وسیم سجاد سے اور پرنسپل کو بھی اپنی چھٹی کی اطلاع کرنے کے بعد چھٹی کر لی لیکن چند دن بعد کلاس ٹیچر نے کلاس میں بچے کو کھڑا کر کے پیسے مانگے اور سزا دی بچے کے پیسے نہ دینے پر اُستاد صاحب نے بچے کو تھپڑوں سے مارا۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ تعلیم گاہوں میں تشدد نہیں، احترام، انصاف اور محفوظ ماحول ہونا چاہیے۔

03/08/2026

حویلی لکھا: دو معصوم بچوں کی جان لینے کے بعد بھاگنے والے ملزم حامد خان کو شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آلہ ق ت ل سمیت پکڑ لیا۔

Address

London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civic Politics of Okara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share