27/05/2026
پریس ریلیز
مورخہ: 27 مئی 2026
عید الاضحیٰ کے موقع پر ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ کا مختلف اداروں کا دورہ، جوانوں، قیدیوں، مریضوں اور یتیم بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر نمازِ عید پولیس لائن بونیر میں پولیس جوانوں کے ہمراہ ادا کی۔ نماز عید کے بعد انہوں نے پولیس لائن اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور بطورِ عیدی تحائف بھی تقسیم کئے۔
ڈی پی او بونیر نے اس موقع پر جوانوں کے جذبۂ فرض شناسی اور عوامی خدمت کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے مواقع پر بھی پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہی ہے۔
بعد ازاں ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ نے منسٹر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان باچا کے ہمراہ ڈگر جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کئے اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بونیر شہریار قمر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
بعدہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر کا تفصیلی دورہ کیا، مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ڈی پی او بونیر نے بعد ازاں یتیم بچوں کیلئے قائم امن کور سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، انہیں عید کی مبارکباد دی، عیدی اور مختلف تحائف تقسیم کئے۔ بچوں نے ڈی پی او بونیر کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر عید کی خوشیوں کو یادگار بنانے کیلئے خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ نے کہا کہ عید کا اصل پیغام خوشیوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹنا، انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے کمزور طبقات کا خیال رکھنا ہے، اور بونیر پولیس ہمیشہ عوام کے ساتھ ہر خوشی و غم میں شریک رہے
ترجمان بونیر پولیس