27/09/2026
وقت گزر رہا ہے اور انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروانے کی آخری تاریخ قریب آ رہی ہے!
آپ کی آمدنی کتنی ہے اور آپ کے اثاثے کہاں کہاں ہیں—ایف بی آر کے پاس مکمل معلومات موجود ہیں۔ جدید ڈیٹا سسٹمز کے ذریعے آپ کی آمدنی، اثاثوں اور مالی معاملات کی معلومات مسلسل ایف بی آر تک پہنچ رہی ہیں۔
غلط معلومات، آمدنی میں تضاد یا واجب الادا ٹیکس کی نشاندہی ہونے پر ایف بی آر قانونی کارروائی کے بعد آپ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کا اختیار رکھتا ہے۔
اپنی آمدنی اور اثاثوں کی درست تفصیلات فراہم کریں اور واجب الادا ٹیکس پوری دیانت داری سے ادا کر کے اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں۔
ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر تک لازمی جمع کروائیں۔
فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کریں۔
بروقت ریٹرن فائل کریں۔ اب چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ایف بی آر سب جانتا ہے!
ویب سائٹ: www.fbr.gov.pk
موبائل ایپ: ٹیکس آسان (Tax Asaan)
ہیلپ لائن: 051 111 772 772
ای میل: [email protected]