Deputy Commissioner Gilgit

Deputy Commissioner Gilgit ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتمورخہ: 06 اگست 2026ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد سے دنیور میوگاہ ن...
06/08/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
مورخہ: 06 اگست 2026

ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد سے دنیور میوگاہ نالے اور دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے مختلف وفود کی ملاقات، فوری اقدامات کی ہدایت

گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت، کیپٹن (ر) عارف احمد سے دنیور کے میوگاہ نالے سے متعلق وفد سمیت ضلع گلگت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود نے ملاقات کی۔ وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ دنیور کے میوگاہ نالے میں ایکسکیویٹر کی فراہمی، سڑکوں کی بحالی اور دیگر عوامی امور سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے تمام وفود کے مسائل کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ عوام کو درپیش تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ایکسیئن بی اینڈ آر گلگت ڈویژن اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو فوری تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں اور عوامی مسائل کا فوری جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور پیش رفت سے ڈپٹی کمشنر آفس کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے، متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے، جبکہ سڑکوں کی بحالی، نکاسیٔ آب اور دیگر ضروری انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال کے تحفظ، فوری ریلیف کی فراہمی اور بنیادی مسائل کے پائیدار حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں۔

ملاقات کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت بھی موجود تھے۔ وفود نے ڈپٹی کمشنر گلگت کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل، مؤثر عوامی رابطے اور بروقت فیصلوں کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتمورخہ: 06 اگست 2026ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد سے بلچی بگروٹ کے ...
06/08/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
مورخہ: 06 اگست 2026

ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد سے بلچی بگروٹ کے عوامی وفد کی ملاقات، مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری

گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت، کیپٹن (ر) عارف احمد سے بلچی بگروٹ کے عوامی وفد نے اپنے علاقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آگاہ کیا کہ حالیہ سیلاب کے باعث علاقے کا واٹر چینل اور فٹ برج شدید متاثر ہوئے ہیں، جن کی فوری بحالی ناگزیر ہے۔ وفد نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کے لیے ایکسویٹر کی فراہمی بھی اشد ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے وفد کے مسائل تفصیل سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ عوام کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ گلگت کو ہدایت جاری کی کہ بلچی بگروٹ کے واٹر چینل کی بحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، موقع کا فوری معائنہ کیا جائے اور تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ مرمتی کام بلا تاخیر شروع کیے جا سکیں۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر گلگت ڈویژن کو تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ متاثرہ فٹ برج کی جلد از جلد مرمت اور علاقے میں ایکسویٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کسی بھی علاقے کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتچہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اعل...
04/08/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت

چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ حکام کا مختلف داخلی و خارجی راستوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

گلگت: سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان فیصل احسن پرزادہ، کمشنر گلگت ڈویژن توقیر حیدر کاظمی، ڈی آئی جی گلگت رینج، ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں کا تفصیلی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اعلیٰ حکام نے موقع پر موجود پولیس، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر رکاوٹیں (Barricading) قائم کی جائیں اور ہر آنے والے فرد کی مکمل اور جامع چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی کے تمام طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اعلیٰ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ عزاداروں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تاکہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس کو پرامن، محفوظ اور منظم انداز میں اختتام پذیر کیا جا سکے۔

بعد ازاں سیکرٹری داخلہ، کمشنر گلگت ڈویژن، ڈی آئی جی رینج، ڈپٹی کمشنر گلگت اور دیگر افسران نے سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کے روٹس، حساس مقامات اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے کنٹرول روم کے عملے کو ہدایت کی کہ تمام کیمروں کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کیا جائے تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ گلگت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی، مؤثر ٹریفک مینجمنٹ اور بہترین انتظامی اقدامات کے ذریعے عزاداروں کو ہر ممکن سہولت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتچہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرو...
04/08/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری
گلگت: چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور عزادارانِ کرام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی رینج، ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد اور ایس ایس پی گلگت سیف سٹی کنٹرول روم سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کے تمام روٹس، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر متعلقہ سیکیورٹی اداروں اور انتظامی افسران کے ساتھ رابطہ برقرار رکھتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ جلوس کے راستوں پر پولیس، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، رینجرز، ٹریفک پولیس، ریسکیو اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عزاداران کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور دیگر انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیے جائیں۔
ضلعی انتظامیہ گلگت نے عزادارانِ کرام کے تعاون کو سراہتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتچہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس، امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے...
03/08/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس، امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد
گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت، کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس کے پرامن انعقاد، سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، بین الادارہ جاتی رابطہ کاری اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کمانڈر لاگ، ایس ایس پی گلگت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، ونگ کمانڈر گلگت بلتستان سکاؤٹس، ونگ کمانڈر رینجرز، نمائندہ اسپیشل برانچ، حساس اداروں کے افسران اور مختلف محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع گلگت میں مجموعی امن و امان کی صورتحال، چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس کے روٹس، سیکیورٹی پلان، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری، ٹریفک کی روانی، صفائی، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت، کیپٹن (ر) عارف احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر امن و امان کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطہ، مکمل ہم آہنگی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ جلوس کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حساس مقامات کی مؤثر نگرانی، داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے، سرچ اور سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جلوس کے روٹس پر صفائی، روشنی، طبی امداد، ریسکیو اور ٹریفک مینجمنٹ کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
اجلاس کے اختتام پر مختلف انتظامی اور سیکیورٹی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے اور تمام متعلقہ اداروں کو ان پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

دعوت نامہ برائے میڈیا نمائندگانپبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتالسلام علیکم!ضلعی انتظامیہ گلگت کے زیرِ اہتمام 5 اگست...
03/08/2026

دعوت نامہ برائے میڈیا نمائندگان

پبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت

السلام علیکم!

ضلعی انتظامیہ گلگت کے زیرِ اہتمام 5 اگست 2026 بروز بدھ، صبح 10:00 بجے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1، گلگت میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تقریب میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بطورِ مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا، بھارت کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کی بھرپور مذمت کی جائے گی، جبکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1، گلگت سے اتحاد چوک تک یکجہتی ریلی نکالی جائے گی، جس میں سرکاری حکام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، طلبہ، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

تمام پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے معزز نمائندگان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس اہم قومی تقریب اور ریلی کی بھرپور میڈیا کوریج کے لیے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

تاریخ: 5 اگست 2026 (بروز بدھ)
وقت: صبح 10:00 بجے
مقام: گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1، گلگت

جاری کردہ:
پبلک ریلیشن آفس
ڈپٹی کمشنر آفس گلگت

20 صفر (چہلم حضرت امام حسینؑ)، 28 صفر (شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰؑ) اور آخری چہار شنبہ کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی ...
03/08/2026

20 صفر (چہلم حضرت امام حسینؑ)، 28 صفر (شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰؑ) اور آخری چہار شنبہ کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے ضلع گلگت میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم ...
03/08/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت

5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد

گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت صداقت علی کی زیر صدارت 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات، ریلی، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) گلگت، ایگزیکٹو انجینئر واٹر اینڈ پاور ڈویژن گلگت، ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر ڈویژن گلگت، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن گلگت، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن گلگت، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایس جی ٹی ایچ گلگت، ڈپٹی ڈائریکٹر جی ڈی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت، ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ (LG&RD)، ایس ڈی پی او سٹی گلگت، اے او ڈپٹی کمشنر آفس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت، ایس ایف او گلگت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت صداقت علی نے کہا کہ 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت اور بھارت کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض بروقت، ذمہ داری اور مؤثر انداز میں انجام دیں تاکہ تمام تقریبات پرامن، منظم اور باوقار انداز میں منعقد ہوں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 5 اگست کے مرکزی پروگرام کا انعقاد صبح 10:00 بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 گلگت میں ہوگا، جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 سے اتحاد چوک تک یکجہتی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ مزید برآں تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے دو، دو بینرز تیار کرکے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے کنٹرول روم میں بروقت جمع کرائیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک کی بلا تعطل روانی، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، طبی سہولیات، ریسکیو اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے تمام اداروں پر زور دیا کہ باہمی رابطے، مؤثر ہم آہنگی اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے یومِ استحصالِ کشمیر کی تمام تقریبات کو کامیاب بنایا جائے۔

اجلاس کے اختتام پر مختلف محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے اداروں کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے ہدایت کی کہ تمام انتظامات مقررہ وقت سے قبل مکمل کیے جائیں تاکہ 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر قومی جذبے، نظم و ضبط، اتحاد اور امن و امان کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا جا سکے۔

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتڈپٹی کمشنر گلگت کی ہدایات پر تھری جنکشن سیاحتی مقام پر صفائی مہم، اسسٹنٹ ک...
02/08/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
ڈپٹی کمشنر گلگت کی ہدایات پر تھری جنکشن سیاحتی مقام پر صفائی مہم، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کی نگرانی میں مشترکہ ٹیم متحرک
گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ نے تھری جنکشن سیاحتی مقام پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے مجسٹریٹ اور جی بی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (GBWMC) کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی۔
اس سلسلے میں تھری جنکشن سیاحتی مقام پر خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا، جہاں جی بی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے نے صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کی ہدایت پر تعینات مجسٹریٹ نے موقع پر موجود رہ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی اور متعلقہ عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ضلعی انتظامیہ گلگت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تھری جنکشن ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ اس لیے سیاحتی مقامات کو صاف، خوبصورت اور ماحول دوست رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام اہم سیاحتی مقامات پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں تاکہ سیاحوں کو صاف اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔

ریلیزپبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتڈپٹی کمشنر گلگت کی ہدایات پر آوارہ کتوں کے خلاف خصوصی مہم جاری، 50 سے زائد خطرن...
29/07/2026

ریلیز
پبلک ریلیشن آفس، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
ڈپٹی کمشنر گلگت کی ہدایات پر آوارہ کتوں کے خلاف خصوصی مہم جاری، 50 سے زائد خطرناک کتوں کو تلف کر دیا گیا
گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت، کیپٹن (ر) عارف احمد کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ گلگت نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے آوارہ اور خطرناک کتوں کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
مہم کے دوران پی ایچ کیو ہسپتال، سٹی ہسپتال، ایس ایس جی ہسپتال اور شہر کے دیگر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 50 سے زائد آوارہ اور خطرناک کتوں کو تلف کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حالیہ دنوں میں آوارہ کتوں کے حملوں کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جن میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ ان واقعات کے پیش نظر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں، بالخصوص بچوں اور مریضوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی علاقے میں آوارہ یا خطرناک کتوں کی موجودگی سے شہریوں کو خطرہ لاحق ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ :::**

Address

Deputy Commissioner Office
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+925811920100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share