23/08/2026
اسسٹنٹ کمشنر دنیور کیپٹن ریٹائرڈ حسن سلیم بٹ کے احکامات کی روشنی میں میونسپل مجسٹریٹ دنیور اور انچارج ٹریفک پولیس دنیور کی نگرانی میں دنیور ٹیکسی ڈرائیور یونین کے انتخابات پُرامن اور شفاف انداز میں منعقد ہوئے۔
انتخابات میں محمد ابراہیم عرف ’’فوجی‘‘ کو 23 اگست 2026 سے 22 اگست 2029 تک تین سال کے لیے بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا۔
نومنتخب کابینہ:
سینئر نائب صدر: مہربان علی
جنرل سیکرٹری: سرتاج حسین
فنانس سیکرٹری: ذاکر حسین
نومنتخب صدر اور کابینہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔ امید ہے کہ نئی کابینہ ٹیکسی ڈرائیور برادری کے مسائل کے حل، جائز حقوق کے تحفظ اور انتظامیہ کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔