Chief Minister Gilgit-Baltistan

Chief Minister Gilgit-Baltistan Page is handled by Social Media Team of Chief Minister's Secretariat
(1)

​Amjad Advocate, the Provincial President of the Pakistan Peoples Party (PPP), was elected as the unanimous Chief Minister of Gilgit-Baltistan by all political parties.

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین کا دورہ بارگو بالا اور عوامی اجتماع سے خطاب ۔
23/08/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا دورہ بارگو بالا اور عوامی اجتماع سے خطاب ۔

23/08/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے شکیوٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کے عوام نے تمام تر تعصبات اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر ان کے مشکور ہیں۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔شکیوٹ سکول کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور بہت جلد ہائی سکول شکیوٹ میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ بارگو، شروٹ اور شکیوٹ کے سکولوں سے تنخواہیں لینے والے تمام اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے شکیوٹ ڈسپنسری کو اپ گریڈ کر کے basic health unit (BHU) بنانے، جبکہ شروٹ، شکیوٹ اور بارگو کے لیے کسی موزوں جگہ پر 10 بیڈ کا ہسپتال اور انٹر کالج تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ برقیات کو ہدایت کی کہ شکیوٹ بورنگ منصوبے کو فوری فعال کرنے کے لیے درکار ٹرانسفارمر نصب کیا جائے، نیز آبپاشی کے لفٹ ایریگیشن منصوبے کے لیے متعلقہ محکمہ فوری کنسیپٹ پیپر تیار کرے۔ علاوہ ازیں، شکیوٹ سپورٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے شکیوٹ کی لنک روڈز کو ایک ماہ کے اندر بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ مدت میں فلنگ مکمل نہ ہونے کی صورت میں C&W اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کو شکیوٹ، شروٹ اور بارگو میں منشیات کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی جاری کی۔بعد ازاں، شروٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سیاسی مخالفین کو بھی پورا احترام دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے گرلز ہائی سکول شروٹ کو آئندہ 10 ایام میں فعال کرنے کے احکامات دیتے ہوئے اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا، جبکہ شروٹ میں ایک نیا سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا۔بعدازاں وزیر اعلیٰ نے بارگو بالا اور بارگو پائین میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ بارگو کے عوام نے انتخابات میں سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی منافرت کو شکست دی ہے، جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہو رہے ہیں۔ دور دراز علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ بارگو روڈ کی توسیع و میٹلنگ کے منصوبے کا ٹینڈر جلد جاری ہوگا، بارگو بالا و پائین کے لیے آر سی سی پل تعمیر کیا جائے گا اور واٹر سپلائی سکیم سے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔2010ء سے بارگو بالا میں گرلز ہائی سکول کی عمارت مکمل نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ دو ماہ کے اندر کام دوبارہ شروع کر کے منصوبے کو فوری مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملوداس واٹر چینل اور روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی تاکہ IFAD ان پر جلد کام شروع کر سکے۔ کھلوں کے گراؤنڈ پر جاری کام بھی جلد مکمل ہوگا، جبکہ بارگو کے پاور ہاؤسز کی مرمت کے لیے کنسیپٹ پیپر تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خصوصی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن سے خواتین اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بوائز مڈل سکول بارگو پائین کو ہائی سکول کا درجہ دینے، گرلز ہائی سکول کے زیر تعمیر منصوبے کو جلد مکمل کرنے، سیکریٹری داخلہ کو بارگو میں پولیس تھانے کے قیام کا حکم دینے، بارگو پائین سکول کو 10 کمپیوٹرز کی فراہمی، قبرستان کے لیے زمین کی فراہمی اور تھول داس سکول کی اپ گریڈیشن کے اہم اعلانات بھی کیے۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین کا دورہ تھول داس اور عوامی اجتماع سے خطاب ۔
23/08/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا دورہ تھول داس اور عوامی اجتماع سے خطاب ۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین کا دورہ بارگو پائین اور عوامی اجتماع سے خطاب ۔
23/08/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا دورہ بارگو پائین اور عوامی اجتماع سے خطاب ۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین کا دورہ شروٹ اور عوامی اجتماع سے خطاب ۔
23/08/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا دورہ شروٹ اور عوامی اجتماع سے خطاب ۔

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین  شکیوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔
23/08/2026

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین شکیوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین کی  شکیوٹ آمد پر استقبال کیا جارہاہے۔
23/08/2026

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی شکیوٹ آمد پر استقبال کیا جارہاہے۔

22/08/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ویلتھ ایکسپو 2026 کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

22/08/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کے بغیر ملک اور علاقے کی ترقی کا تصور ممکن نہیں۔ وقت نے ماضی کے اس نظریے کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ ملک خوشحال ہوگا تو عوام خوشحال ہوں گے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب تک عوام خوشحال نہیں ہوں گے، ملک اور علاقہ ترقی نہیں کر سکتا۔ گلگت میں منعقد ہونے والے ویلتھ ایکسپو 2026ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے شاندار اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے میگا پروگرامز خطے کے نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم ہونے اور معاشی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ اس وقت پوری دنیا کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے لیے حکومتوں کو ایسی پالیسیز مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس سے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور معاشی استحکام کے لیے حکومتوں کو خود کاروبار کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر کے معاملات میں مداخلت سے دور رہنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل اور دریاؤں میں سونے کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا کا امیر ترین خطہ ہے۔ اتنے بے پناہ وسائل کے باوجود علاقے میں غربت کا ہونا یہاں کے عوام کا نہیں بلکہ حکومتوں کا قصور ہے۔ عوام کو اعتماد میں لیے بغیر قدرتی وسائل کے استعمال سے علاقہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صرف گرانٹس اور سبسڈی کے ذریعے عوام اور علاقے کو معاشی طور پر مستحکم نہیں بنایا جا سکتا۔ موجودہ حکومت اکنامک ٹرانسفرمیشن پر توجہ دے رہی ہے۔ نوجوانوں کو نئے سٹارٹ اپس اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی پالیسیز بنائی جا رہی ہیں اور اس مقصد کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خطیر رقم بھی مختص کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ کہا کہ ہمارا ملک دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر ہے لیکن معاشی استحکام کے لیے ہمیں سخت محنت کرنے اور اپنی خامیوں کو درست کر کے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ بااختیار اور باعزت زندگی کے لیے نوجوانوں کو ابھی سے سنجیدگی اور سخت محنت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جبکہ صوبائی حکومت یوتھ کو تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے اور عوام کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین  کو ویلتھ ایکسپو 2026 کے افتتاحی تقریب کے موقع پر منتظمین کی جانب سے سوئینیر پیش کیا جا...
22/08/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین کو ویلتھ ایکسپو 2026 کے افتتاحی تقریب کے موقع پر منتظمین کی جانب سے سوئینیر پیش کیا جارہا ہے۔

Address

CM Office, Chinar Bagh
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chief Minister Gilgit-Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Chief Minister Gilgit-Baltistan:

Shortcuts

Share