Social Development Department GB

Social Development Department GB This page is to promote activities of the SW, PW, WD, HR/CR and YA GB

گلگت:- *محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی کاوشیں، پانچ این جی اوز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری* محکمہ سوشل ویلف...
10/08/2026

گلگت:-

*محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی کاوشیں، پانچ این جی اوز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری*

محکمہ سوشل ویلفیئر گلگت بلتستان کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان چیریٹیز رجسٹریشن، ریگولیشن اینڈ فسیلیٹیشن ایکٹ 2025 کے تحت پانچ غیر سرکاری تنظیموں کو باقاعدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کر دیے گئے۔
رجسٹرڈ ہونے والی تنظیموں میں:
*1* .بقیۃ اللہ ویلفیئر فاؤنڈیشن
*2* .متل ویمنز ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن
*3* .انڈیپنڈنٹ لیونگ سنٹر، ضلع گلگت
*4* .ماؤنٹین ریڈز
*5* .خیرالحُنر فاؤنڈیشن، ضلع گلگت شامل ہیں۔

اس موقع پر *ایڈیشنل سیکریٹری سوشل ویلفیئر، محمد موسیٰ* نے کہا کہ گلگت بلتستان چیریٹیز رجسٹریشن، ریگولیشن اینڈ فسیلیٹیشن ایکٹ 2025 کے تحت این جی اوز اور چیریٹیز کی رجسٹریشن کا مقصد فلاحی شعبے کو ایک منظم، شفاف اور مؤثر قانونی فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور سہل بنانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ فلاحی ادارے قانونی دائرۂ کار میں رہتے ہوئے معاشرے کے مستحق، کمزور اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات مزید مؤثر انداز میں انجام دے سکیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری سوشل ویلفیئر جناب محمّد موسیٰ نے رجسٹرڈ ہونے والی تمام تنظیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارے حکومت کے ساتھ مؤثر شراکت داری کے ذریعے سماجی بہبود، سماجی تحفظ اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔


گلگت:- *سیکریٹری سوشل ویلفیئر گلگت بلتستان منصور عالم کا ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا دورہ، ادارے کی خدمات کو سراہا* سیکریٹر...
06/08/2026

گلگت:-

*سیکریٹری سوشل ویلفیئر گلگت بلتستان منصور عالم کا ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا دورہ، ادارے کی خدمات کو سراہا*

سیکریٹری سوشل ویلفیئر، حکومتِ گلگت بلتستان جناب منصور عالم نے ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت کا دورہ کیا اور بصارتی معذوری کے حامل افراد، خصوصاً بچیوں کے لیے ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی تعلیمی، کمپیوٹر و آئی ٹی، ڈیجیٹل، اسکرین ریڈر اور مختلف پیشہ ورانہ و تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر *ایڈیشنل سیکریٹری سوشل ویلفیئر جناب محمد موسیٰ صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محترمہ جمیلہ شیر* بھی موجود تھیں۔ سیکریٹری سوشل ویلفیئر جناب منصور عالم نے چیئرمین ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن جناب سید ارشاد حسین کاظمی کی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بصارتی معذوری کے حامل افراد کو تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور ہنر سے آراستہ کرکے انہیں خودمختار اور باوقار زندگی کے قابل بنانا ایک عظیم انسانی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب ارشاد حسین کاظمی نے محدود وسائل کے باوجود جس عزم، اخلاص اور مستقل مزاجی کے ساتھ بصارتی معذوری کے حامل افراد کی تعلیم، تربیت، بحالی اور سماجی شمولیت کے لیے کام کیا ہے، وہ قابلِ تحسین اور معاشرے کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔ ان کی کاوشیں خصوصی افراد میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔سیکریٹری سوشل ویلفیئر نے مزید کہا کہ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن خصوصی افراد کے لیے امید، خودمختاری اور روشن مستقبل کا ذریعہ بن رہا ہے۔ حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں مساوی مواقع کی فراہمی کو اہمیت دیتی ہے اور اس ضمن میں فلاحی اداروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ ادارے کو درپیش مسائل اور ضروریات کو متعلقہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جائے گا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن سطح پر معاونت کی کوشش کی جائے گی۔

*سیکریٹری سوشل ویلفیئر جناب منصور عالم* نے جناب سید ارشاد حسین کاظمی اور ان کی پوری ٹیم کی مخلصانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ بصارتی معذوری کے حامل افراد کی فلاح و بہبود، تعلیم اور بااختیاری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔


گلگت *سیکریٹری قانون حکومتِ گلگت بلتستان جناب فدا حسین کا ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ILC گلگت کا دورہ* سیکریٹری قانون، ...
24/07/2026

گلگت

*سیکریٹری قانون حکومتِ گلگت بلتستان جناب فدا حسین کا ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ILC گلگت کا دورہ*

سیکریٹری قانون، حکومتِ گلگت بلتستان جناب فدا حسین نے اپنے دورے کا آغاز وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے کیا، جہاں *اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب فرحان* نے انہیں محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کے اغراض و مقاصد، جاری منصوبوں، خواتین کی فلاح و بہبود، تحفظ، معاشی خودمختاری اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں سیکریٹری قانون نے ILC گلگت کا دورہ کیا، جہاں ادارے کی جانب سے تعلیم، فنی تربیت، سماجی تحفظ، نوجوانوں کی استعدادِ کار میں اضافے، خواتین کو بااختیار بنانے اور پائیدار ترقی کے لیے جاری مختلف منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے *سیکریٹری قانون جناب فدا حسین* نے کہا کہ معاشرے کی حقیقی ترقی صرف حکومتی اقدامات سے نہیں بلکہ سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور فلاحی تنظیموں کے مؤثر اشتراک سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ILC جیسے ادارے معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ گلگت بلتستان قانون کی حکمرانی، سماجی انصاف اور عوامی فلاح کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور ایسے اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے تاکہ ترقی کے ثمرات معاشرے کے ہر فرد تک پہنچ سکیں۔سیکریٹری قانون گلگت بلتستان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ILC مستقبل میں بھی اپنی عوام دوست سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گا اور حکومت کے ساتھ مل کر تعلیم، ہنرمندی، قانونی آگاہی، خواتین کی ترقی اور سماجی بہبود کے شعبوں میں مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

دورے کے اختتام پر ILC کی انتظامیہ نے *سیکریٹری قانون جناب فدا حسین* کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا، جبکہ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر عوامی فلاح، سماجی ترقی، قانونی شعور اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔




استور :-*عالمی یومِ آبادی 2026 گلگت بلتستان میں جوش و خروش سے منایا گیا* محکمہ بہبودِ آبادی، حکومتِ گلگت بلتستان نے آغا ...
17/07/2026

استور :-

*عالمی یومِ آبادی 2026 گلگت بلتستان میں جوش و خروش سے منایا گیا*

محکمہ بہبودِ آبادی، حکومتِ گلگت بلتستان نے آغا خان ہیلتھ سروسز پاکستان (AKHS-P) اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے اشتراک سے عالمی یومِ آبادی 2026 کی مناسبت سے ضلع استور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا مقصد آبادی سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا، ذمہ دارانہ خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت اجاگر کرنا اور پائیدار ترقی کے لیے متوازن آبادی کے کردار پر روشنی ڈالنا تھا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر گلگت بلتستان، جناب منصور عالم تھے۔ اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ متوازن آبادی ہی پائیدار سماجی و معاشی ترقی، عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری اور آنے والی نسلوں کے لیے وسائل کے مؤثر تحفظ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ذمہ دارانہ خاندانی منصوبہ بندی، تولیدی صحت اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے حکومت، ترقیاتی اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

تقریب میں مختلف سرکاری محکموں اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر گلگت بلتستان، ڈائریکٹر ایجوکیشن، پراجیکٹ منیجر AKRSP، منیجر AKRSP استور، آغا خان فاؤنڈیشن (AKF) کے ڈاکٹر قیوم اور اسسٹنٹ کمشنر استور نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے آبادی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے، عوام میں شعور بیدار کرنے اور صحت مند و خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے حکومت، ترقیاتی شراکت داروں اور مقامی کمیونٹیز کے درمیان مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

گلگت :- *الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی محکمہ سوشل سیکٹر، حکومتِ گلگت بلتستان کے ساتھ ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر ...
16/07/2026

گلگت :-

*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی محکمہ سوشل سیکٹر، حکومتِ گلگت بلتستان کے ساتھ ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق*

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر اور الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے صدر نے محکمہ سوشل سیکٹر، حکومتِ گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایڈیشنل سیکریٹری سوشل سیکٹر جناب محمد موسیٰ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محترمہ جمیلہ شیر بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے دوران *ایڈیشنل سیکریٹری سوشل سیکٹر جناب محمد موسیٰ* نے کہا کہ حکومتِ گلگت بلتستان سماجی بہبود، انسانی خدمت اور پائیدار ترقی کے لیے فلاحی اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر عوامی فلاح کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور غیر سرکاری فلاحی اداروں کے تعاون سے ان اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ مستقبل میں بھی فلاحی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جاری فلاحی منصوبوں، سماجی ترقی کے اقدامات اور عوامی خدمت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور محکمہ کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ جاری اشتراک مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سماجی بہبود، انسانی خدمت، کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اور عوامی فلاح کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور الخدمت فاؤنڈیشن کے درمیان طے شدہ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت جاری تعاون کو برقرار رکھا جائے گا اور اسے مزید وسعت دی جائے گی تاکہ مشترکہ فلاحی منصوبوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کے ذریعے گلگت بلتستان کے مستحق اور کمزور طبقات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وفد نے محکمہ سوشل سیکٹر کی جانب سے فراہم کیے گئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی حکومتِ گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر عوامی خدمت اور سماجی بہبود کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔


گلگت :-سابق وزیر آئی ٹی گلگت بلتستان اور چیئرپرسن سریا زمان فاؤنڈیشن، محترمہ سریا زمان نے آج ایڈیشنل سیکرٹری سوشل سیکٹر،...
15/07/2026

گلگت :-

سابق وزیر آئی ٹی گلگت بلتستان اور چیئرپرسن سریا زمان فاؤنڈیشن، محترمہ سریا زمان نے آج ایڈیشنل سیکرٹری سوشل سیکٹر، جناب موسیٰ صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری، جناب محمد حسین صاحب بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں انسانی حقوق، سماجی بہبود، خواتین، خصوصی افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ Surya Zaman Foundation کی سرگرمیوں، ادارہ جاتی استحکام، حکومتی اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل، مستقبل کے منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

ایڈیشنل سیکریٹری سوشل سیکٹر، جناب موسیٰ صاحب نے فلاحی اداروں کے کردار کو معاشرتی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان عوامی مفاد میں کام کرنے والی تنظیموں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی اور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے قانونی اور انتظامی امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

۔گلگت :- *ورلڈ پاپولیشن ڈے 2026 کے موقع پر گلگت، دیامر،اسکردو، شگر اور کھرمنگ میں آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد* اسکردو، 11 ج...
11/07/2026

۔گلگت :-

*ورلڈ پاپولیشن ڈے 2026 کے موقع پر گلگت، دیامر،اسکردو، شگر اور کھرمنگ میں آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد*

اسکردو، 11 جولائی 2026: عالمی یومِ آبادی (World Population Day) کے موقع پر محکمہ بہبودِ آبادی گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام ضلع گلگت،ہنزہ،نگر، استور، غذر، اسکردو، شگر اور کھرمنگ میں مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی یومِ آبادی ہر سال 11 جولائی کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد آبادی سے متعلق مسائل، پائیدار ترقی، صحت، تعلیم، صنفی مساوات اور انسانی حقوق کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

رواں سال عالمی یومِ آبادی کا موضوع "Realizing the Hopes and Aspirations of Young People – Today and for the Future" رکھا گیا ہے، جو نوجوانوں کی امیدوں، امنگوں اور مستقبل کی تکمیل کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اس موقع پر محکمہ بہبودِ آبادی کی جانب سے ضلع گلگت، دیامر، اسکردو، شگر اور کھرمنگ میں نمایاں مقامات پر آگاہی بینرز آویزاں کیے گئے، تمام فیملی ویلفیئر سینٹرز میں عوامی رہنمائی کے لیے معلوماتی اسٹالز قائم کیے گئے، جبکہ محکمہ کی تمام سہولتی مراکز میں خاندانی منصوبہ بندی، تولیدی صحت، ماں اور بچے کی صحت اور ذمہ دارانہ والدین کے موضوعات پر آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر *ڈائریکٹر محکمہ بہبودِ آبادی گلگت بلتستان، جناب امین خان* نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کی ترقی کا محور ہیں اور ان کی صحت، تعلیم اور بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نوجوانوں کو معیاری صحت کی سہولیات، درست معلومات اور یکساں مواقع کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ محکمہ بہبودِ آبادی کی مفت اور معیاری خدمات سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ صحت مند، خوشحال اور متوازن معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے- محکمہ بہبودِ آبادی گلگت بلتستان آئندہ بھی عوامی آگاہی، خاندانی بہبود اور صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔


ورلڈ پاپولیشن ڈے 2026گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی آبادی، محدود وسائل اور قدرتی آفات11 جولائی 2026 کا عالمی یومِ آبادی اس ...
11/07/2026

ورلڈ پاپولیشن ڈے 2026

گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی آبادی، محدود وسائل اور قدرتی آفات

11 جولائی 2026 کا عالمی یومِ آبادی اس امر کی یاد دہانی ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور محدود وسائل کے درمیان توازن قائم کرنا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ گلگت بلتستان جیسے پہاڑی خطے میں یہ مسئلہ مزید اہم ہے، جہاں تقریباً 98 فیصد رقبہ پہاڑوں، گلیشیئرز اور دشوار گزار علاقوں پر مشتمل ہے جبکہ صرف 2 فیصد زمین رہائش، زراعت اور تعمیرات کے قابل ہے۔

2023 کی مردم شماری کے مطابق گلگت بلتستان کی آبادی 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث رہائشی زمین کی کمی، زرعی اراضی کا سکڑاؤ، غیر منصوبہ بند تعمیرات، بنیادی سہولیات پر دباؤ اور روزگار کے محدود مواقع جیسے مسائل شدت اختیار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرز کا پگھلنا، گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOF)، لینڈ سلائیڈنگ، اچانک سیلاب، بادل پھٹنے کے واقعات اور برفانی تودے گلگت بلتستان کو مزید غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ آبادی کا خطرناک علاقوں میں پھیلاؤ جانی و مالی نقصانات کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے۔

بڑھتی ہوئی آبادی جنگلات، پانی کے ذخائر، ماحولیات اور حیاتیاتی تنوع پر بھی دباؤ بڑھا رہی ہے، جبکہ تعلیم، صحت، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

خاندانی منصوبہ بندی آبادی میں متوازن اضافہ، ماں اور بچے کی بہتر صحت، وسائل کے مؤثر استعمال اور پائیدار ترقی کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

اہم سفارشات

- خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت سے متعلق آگاہی میں اضافہ۔
- زرعی زمین اور قدرتی وسائل کا تحفظ۔
- غیر منصوبہ بند تعمیرات کی روک تھام اور محفوظ ٹاؤن پلاننگ۔
- قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ بندی۔
- شجرکاری، نوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی اور روزگار پر خصوصی توجہ۔

نتیجہ

گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی آبادی صرف آبادی کا نہیں بلکہ رہائش، ماحولیات، قدرتی وسائل، معیشت اور انسانی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ ہے۔ اگر آج مؤثر خاندانی منصوبہ بندی، ذمہ دارانہ وسائل کے استعمال اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دیا جائے تو آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ، خوشحال اور پائیدار گلگت بلتستان یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Address

Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Development Department GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Social Development Department GB:

Shortcuts

Share