Gilgit Baltistan Tourism Department

Gilgit Baltistan Tourism Department Welcome to Gilgit-Baltistan, where breathtaking landscapes meet warm hospitality.

Welcome to the official page of the Tourism, Sports, Culture, Archaeology & Museum Department, Government of Gilgit-Baltistan! Gilgit-Baltistan is a land of breathtaking beauty, where towering peaks meet serene valleys, and vibrant cultures thrive alongside ancient history. We’re here to share the magic of this incredible region and invite you to explore its wonders. From the majestic mountains an

d tranquil lakes to our rich traditions and archaeological treasures, we aim to connect people with the soul of Gilgit-Baltistan. Whether you’re seeking adventure, inspiration, or a glimpse into history, this is the place to be.

یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے گلگت میں شاندار محفلِ مشاعرہ کا انعقاد**گلگت (پ۔ر) محکمہ سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان کے زی...
18/08/2026

یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے گلگت میں شاندار محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

**گلگت (پ۔ر) محکمہ سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام، کرنل مجیب الرحمٰن شہید پبلک سکول اینڈ کالج گلگت اور حلقۂ اربابِ ذوق گلگت کے اشتراک سے یومِ آزادیٔ پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار اور بامقصد محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میں کرنل مجیب الرحمٰن شہید پبلک سکول اینڈ کالج گلگت کے طلبہ و طالبات، اساتذہ، معروف ادبی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مشاعرے میں گلگت بلتستان کے نامور شعرائے کرام نے اپنے کلام کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی، حب الوطنی اور خطے کی منفرد ثقافتی و ادبی روایات کو اجاگر کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری ٹوریزم، اسپورٹس اینڈ کلچر گلگت بلتستان جناب سردار اسد ہارون صاحب تھے۔ جنہوں نےاپنے خطاب میں یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ادب، شاعری اور ثقافتی سرگرمیاں نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی شعور اور مثبت اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے محفلِ مشاعرہ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے گلگت بلتستان میں ادبی، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے محکمہ سیاحت و ثقافت کے عزم کا اظہار کیا۔

محفل کے اختتام پر ادبی و ثقافتی خدمات اور بھرپور شرکت کے اعتراف میں شعرائے کرام اور طلبہ و طالبات میں **اعزازی اسناد** بھی تقسیم کی گئیں۔

تقریب کے کامیاب انعقاد میں پرنسپل کرنل مجیب الرحمٰن شہید پبلک سکول اینڈ کالج گلگت، سکول کے اساتذہ و دیگر عملے، ڈائریکٹر ٹوریزم اینڈ کلچر گلگت بلتستان اور حلقۂ اربابِ ذوق گلگت کے ذمہ داران نے کلیدی کردار ادا کیا۔

مقررین اور شرکاء نے محفل کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے گلگت بلتستان میں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ، نوجوان نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

**محکمہ ٹوریزم اینڈ کلچر گلگت بلتستان**
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan

15/08/2026
14/08/2026

Jashan-e-Azadi Pakistan | Polo Show Match
A spectacular celebration of Pakistan’s Independence Day at Agha Khan Shahi Polo Ground, Gilgit, where tradition, sportsmanship, and the spirit of freedom came alive

یومِ آزادی پاکستان: محکمہ سیاحت و ثقافت و کھیل گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام مختلف تقریبات اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقا...
14/08/2026

یومِ آزادی پاکستان: محکمہ سیاحت و ثقافت و کھیل گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام مختلف تقریبات اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد

گلگت(پ۔ر) عزت مآب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین آذرنے یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات کی تیاریوں کے دوران محکمہ سیاحت و ثقافت و کھیل گلگت بلتستان کو خصوصی ہدایات جاری کی تھیں کہ یومِ آزادی کو گلگت بلتستان بھر میں شایانِ شان اور بھرپور انداز میں منایا جائے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ سیاحت و ثقافت و کھیل گلگت بلتستان کی جانب سے 14 اگست، یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں مختلف تقریبات، ملی نغموں کے مقابلوں، کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔

یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ سیاحت و ثقافتو کھیل گلگت بلتستان نے آرمی پبلک اسکول جٹیال گلگت کے اشتراک سے اسکول کے آڈیٹوریم میں ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ مقابلے میں آرمی پبلک اسکول جٹیال، پبلک اسکول اینڈ کالج جٹیال سمیت مختلف نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنی خوبصورت آوازوں کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

یومِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کے ذریعے جشنِ آزادی کی خوشیوں کو اجاگر کرنے کے لیے سٹی پارک گلگت میں "جشنِ آزادی، کھیلوں کے ساتھ" کے عنوان سے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں انڈر 13 انٹرا پروونشل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوا، جو 14 سے 18 اگست تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع سے ایک، ایک ٹیم حصہ لے رہی ہے۔

کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح سیکریٹری سیاحت و ثقافت و کھیل گلگت بلتستان سردار اسد ہارون نے سٹی پارک کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی گیند کھیل کر کیا۔ اس موقع پر محکمہ سیاحت و ثقافت و کھیل اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

اسی سلسلے میں انڈیپنڈنس ڈے سائیکل ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز سٹی پارک گلگت سے ہوا۔ سائیکل ریلی کا افتتاح سیکریٹری سیاحت و ثقافت و کھیل گلگت بلتستان جناب سردار اسد ہارون نے کیا۔ ریلی کے شرکاء نے سائیکلوں پر سفر کرتے ہوئے کے آئی یو روڈ سے ہوتے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی تک ریلی نکالی۔ ریلی میں بچوں، نوجوانوں، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، مختلف اداروں کے نمائندگان اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم تھامے پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا، جس سے یومِ آزادی کی تقریبات کا جوش و جذبہ مزید دوبالا ہوگیا۔

گلگت میں یومِ آزادی کی مناسبت سے حیات شہید پبلک اسکول کے فٹبال گراؤنڈ میں انڈر 17 فٹبال کھلاڑیوں کے لیے خصوصی فٹبال کیمپ بھی منعقد کیا گیا۔ یہ کیمپ گلگت بلتستان اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا، انہیں کھیل کی بہتر تربیت فراہم کرنا اور نوجوان نسل کو صحت مند و مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔

یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے گلگت بلتستان کے تاریخی شاہی پولو گراؤنڈ گلگت میں بھی خصوصی پولو میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شائقینِ پولو نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی، جبکہ سیکریٹری سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان سردار اسد ہارون بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔ گلگت بلتستان کے روایتی اور تاریخی کھیل پولو نے جشنِ آزادی کی تقریبات کو مزید رنگا رنگ اور یادگار بنا دیا۔

یومِ آزادی کی تقریبات کو گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع تک بھی وسعت دی گئی۔ ضلع استور میں گلگت بلتستان اسپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام پولو ایونٹس کا انعقاد کیا گیا، جبکہ ضلع اسکردو میں مارشل آرٹس، ٹائیکوانڈو ایونٹ منعقد کیا گیا۔ اسی طرح ضلع غذر میں گلگت بلتستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون و اسپانسرشپ سے فٹسال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے جشنِ آزادی کو کھیلوں کے میدانوں تک پہنچاتے ہوئے نوجوانوں کو قومی جذبے کے ساتھ مثبت اور صحت مند سرگرمیوں میں شریک کیا گیا۔

محکمہ سیاحت و ثقافت و کھیل گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی ان مختلف سرگرمیوں میں بچوں، نوجوانوں، طلبہ، کھلاڑیوں اور عام شہریوں کی بھرپور شرکت نے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کیا۔

ان تمام سرگرمیوں کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو قومی سرگرمیوں میں شریک کرنا، کھیل، ثقافت اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور پاکستان کی آزادی کی خوشیوں کو بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانا ہے۔ گلگت بلتستان میں یومِ آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی یہ تقریبات قومی یکجہتی، امن، بھائی چارے اور پاکستان سے والہانہ محبت کے عزم کی عکاس ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan

14/08/2026

🇵🇰 Independence Day Cycling Rally in Gilgit-Baltistan 🚴‍♂️

To celebrate Pakistan’s Independence Day, the Tourism, Sports & Culture Department, Government of Gilgit-Baltistan organized a cycling rally in Gilgit.

The rally started from City Park and concluded at Karakoram International University (KIU), bringing together cycling enthusiasts, students, and members of the community to celebrate the spirit of freedom through sports and healthy activities.

The event concluded with an address and certificate distribution ceremony at KIU.

A celebration of freedom, fitness, unity, and national spirit. 🇵🇰

Pakistan Zindabad!



پوری قوم کو یومِ آزادی پاکستان مبارک ہو 🇵🇰آزادی ایک عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ یہ دن ہمیں ...
14/08/2026

پوری قوم کو یومِ آزادی پاکستان مبارک ہو 🇵🇰

آزادی ایک عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ یہ دن ہمیں اتحاد، اخوت، حب الوطنی اور قومی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔

آج کے اس تاریخی دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

گلگت بلتستان قدرتی حسن، شاندار ثقافتی ورثے اور بے پناہ سیاحتی امکانات سے مالا مال خطہ ہے۔ ہم خطے میں ذمہ دارانہ اور پائیدار سیاحت کے فروغ اور اسے عالمی معیار کی سیاحتی منزل بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
گلگت بلتستان پائندہ باد! 💚

سردار اسد ہارون
سیکریٹری سیاحت، کھیل و ثقافت
گلگت بلتستان
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan

یوم آزادی مبارک
13/08/2026

یوم آزادی مبارک

⚠️ سیاحوں اور مسافروں کے لیے اہم موسمی و سفری ہدایتمحکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 15 اگست 2026 کے دوران گلگت بلتستان کے مخ...
13/08/2026

⚠️ سیاحوں اور مسافروں کے لیے اہم موسمی و سفری ہدایت

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 15 اگست 2026 کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسلا دھار بارش اور اچانک سیلاب کا امکان ہے۔

بارش کے دوران مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے، لینڈ سلائیڈنگ، پہاڑوں سے پتھر گرنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ آسمانی بجلی گرنے کے باعث جانی و مالی نقصان کا بھی خطرہ موجود ہے۔

🌧️ تمام سیاحوں، مقامی مسافروں اور ڈرائیور حضرات سے اپیل ہے کہ اس موسمی صورتحال کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

خصوصاً ندی نالوں، دریا کے کناروں، لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے مقامات اور پہاڑی علاقوں میں انتہائی احتیاط کریں اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔

📞 ہنگامی صورتحال میں رابطہ کریں:
GBDMA: 05811-920724
پولیس کنٹرول روم: 05811-930345
ریسکیو 1122: 05811-1122

محفوظ سفر کریں، موسم کو نظر انداز نہ کریں۔

10/08/2026

یومِ آزادی پاکستان کی شایانِ شان تقریبات، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع می خصوصی پروگرامز کا فیصلہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کو گلگت بلتستان بھر میں بھرپور اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے محکمہ سیاحت کی جانب سے یومِ آزادی کے حوالے سے منعقد کی جانے والی مختلف تقریبات کے سلسلے میں دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔

وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی کہ یومِ آزادی کے موقع پر تمام اضلاع میں خصوصی تقریبات، مشاعرے، روایتی و جدید کھیلوں کے مقابلوں سمیت مختلف مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے۔ ان پروگرامز کے لیے صوبائی حکومت تمام درکار وسائل فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت کے کیلنڈر ایونٹس کے انعقاد پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آسکیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں۔

🇵🇰 جشنِ آزادی — آزادی، اتحاد اور قومی یکجہتی کا پیغام

07/08/2026

𝐇𝐎𝐌𝐀𝐆𝐄 𝐓𝐎 𝐎𝐔𝐑 𝐇𝐄𝐑𝐎𝐄𝐒
******** ********
The Tourism Department of Gilgit-Baltistan expresses its most profound sorrow and grief over the tragic loss of the courageous mountaineers who perished during their recent expedition on Broad Peak.
We extend our deepest and most heartfelt condolences to the grieving families, friends, and the global mountaineering community during this incredibly difficult time. The loss of these exceptional individuals is a tragedy felt deeply across the region and by all who understand the profound calling of the high mountains.
Today, we pay our utmost homage to the entire hiking team. These climbers embodied the truest spirit of human endurance, bravery, and adventure. Their passion brought them to the magnificent peaks of Gilgit-Baltistan, and their remarkable legacy will forever remain a part of the Karakoram's storied history. We honor their immense dedication to the sport of mountaineering, the camaraderie they shared on the mountain, and the ultimate sacrifice they made in pursuit of their dreams.
The mountains of Gilgit-Baltistan have long been a beacon for explorers, but they also serve as a humbling reminder of the uncompromising and unpredictable forces of nature.
The Government and the people of Gilgit-Baltistan stand firmly with the bereaved families in these times of immense sorrow. May the departed souls rest in eternal peace, and may their loved ones find the fortitude and strength
to bear this irreparable loss.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan
EvK2CNR Pakistan

Address

Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Tourism Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Gilgit Baltistan Tourism Department:

Shortcuts

Share