PML Q

PML Q Dedicated to serving the people of Pakistan | Voice of the people • Service to the nation • Progress for Pakistan

30/08/2026

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
Chaudhry Salik Hussain
Chaudhry Shafay Hussain

صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین وید وزیراعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،اسپیکر پنجاب اسمبلی م...
30/08/2026

صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین وید وزیراعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان،
Chaudhry Salik Hussain
Chaudhry Shafay Hussain

پشاور چمکنی میں بجلی کی طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سےعوامی جرگہ  کا انعقاد ، کوآرڈینی...
30/08/2026

پشاور چمکنی میں بجلی کی طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سےعوامی جرگہ کا انعقاد ،
کوآرڈینیٹر ٹو منسٹر اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورسز انتخاب خان چمکنی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی خصوصی شرکت

پاکستان مسلم لیگ (ق) خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر کوآرڈینیٹر وفاقی حکومت برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل محمد انتخاب خان چمکنی نے عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، خصوصاً شدید گرمی میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عوامی مفاد پر سمجھوتہ نہیں یوسکتا، پارٹی قیادت کی توجہ بھی اس طرف منبذول کراوں گا

محمد انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور چمکنی کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کرکے ان شاء اللہ جلد از جلد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دلانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Muhammad Intikhab Khan

30/08/2026

لاہور: عید میلادالنبی ﷺ کانفرنس، محمد حبیب قریشی اور مسلم لیگی راہنماوں کی خصوصی شرکت

لاہور: عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں لاہور میں ایک پروقار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام پنجاب اوورسیز فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کیا۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں جید علمائے کرام، مذہبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ لائرز ونگ کے راہنماء محمد حبیب قریشی، اے ایس سی نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت اور بہترین نمونہ ہیں۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ محبوب نبی کریم ﷺ کی سیرت و کردار پر گفتگو کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز اور انتہائی سعادت کی بات ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم آپ ﷺ کی تعلیمات، محبت، اخوت، برداشت اور عدل و انصاف کے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

کانفرنس کے شرکاء نے حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت پر عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
Muhammad Habib Qureshi

چوہدری شافع حسین کا دورۂ کینیڈا کامیاب، بلوچستان مسلم لیگ ق کی قیادت کی مبارکبادکوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کی ...
30/08/2026

چوہدری شافع حسین کا دورۂ کینیڈا کامیاب، بلوچستان مسلم لیگ ق کی قیادت کی مبارکباد

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کی صوبائی و ضلعی قیادت نے قائد محترم چوہدری شافع حسین کو کینیڈا کا کامیاب دورہ مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

صوبائی قیادت نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری شافع حسین کے دورۂ کینیڈا سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کا پیغام بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں اور بالخصوص مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں میں نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ چوہدری شافع حسین کی قیادت، سیاسی بصیرت اور متحرک کردار پارٹی کو مزید منظم اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شافع حسین کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ق) مزید مضبوط و فعال ہو۔

مبارکباد دینے والوں میں صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی، صوبائی سینئر نائب صدر حاجی ندا خان وطن یار، یوتھ ونگ صدر سید عثمان شاہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مدثر خان ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عادل علی جبکہ ضلعی قیادت کوئٹہ سے بشیر احمد خان اچکزئی، ڈاکٹر نور احمد مری، بسم اللہ خان، عبدالستار خان، عبدالمالک، فیض محمد خان اور نذیر احمد خان اچکزئی شامل ہیں۔

لاہور: وفاقی وزیر چوہدری سالک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر ای او بی آئی پنشن میں اضافے کے لیے کوش...
30/08/2026

لاہور: وفاقی وزیر چوہدری سالک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر ای او بی آئی پنشن میں اضافے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، کامیابی کی صورت میں یہ ایک سال میں دوسری بار اضافہ ہوگا وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے ای او بی آئی پنشن میں مزید اور فوری اضافے کے لیے ٹیم کو اہم ٹاسک دے دیا، چوہدری سالک نے ای او بی آئی بورڈ کو مالی گنجائش اور فنڈز کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی چوہدری سالک گزشتہ برس ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کروا چکے ہیں، ساڑھے 11 ہزار سے 32 ہزار روپے ماہانہ پنشن کے ساتھ پنشنرز کو بقایا جات کی مد میں بھی فائدہ دیا گیا۔
چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ دریں اثنا وفاقی وزیر نے ای او بی آئی پنشنرز کو فیک نوٹی فکیشن اور جعل سازوں سے محتاط رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری سالک حسین ہر فورم پر مزدوروں کی پنشن میں اضافہ کی آواز اٹھاتے ہیں
Chaudhry Salik Hussain

29/08/2026

لاہور : وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین تقریب سے خطاب کررہے ہیں ۔
Chaudhry Salik Hussain

لاہور ؛ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کنیڈا کے کامیاب دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ ...
29/08/2026

لاہور ؛ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کنیڈا کے کامیاب دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، مسلم لیگی راہنماوں صاحبزادہ عتیق گھمن اور چوہدری اسحق گجر نے پھولوں کا گدستہ پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا، مسلم لیگی راہنماوں نے چوہدری شافع حسین کی قومی خدمات کو سراہا۔
Chaudhry Shafay Hussain

28/08/2026

حیدر آباد : مسلم لیگ (ق) کے سینیئر رہنما حاجی فیض محمد بھٹو آرائیں کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت

حیدرآباد، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، مرکزی رہنما و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی ہدایات کی روشنی میں مسلم لیگ (ق) کے سینیئر رہنما حاجی فیض محمد بھٹو آرائیں کے زیرِ اہتمام پھلیلی ٹانگا اسٹینڈ حیدرآباد میں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان کی آزادی کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی سلامتی، دفاع اور خودمختاری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں پرچم کشائی، کیک کٹنگ اور آتش بازی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ اختتام پر شرکاء کے لیے عشائیے کا بھی انتظام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے عہدیداران و کارکنان، تاجر برادری، نوجوانوں اور محبانِ وطن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے سینیئر رہنما حاجی فیض محمد بھٹو آرائیں، صدر سبزی منڈی حیدرآباد، چوہدری مظہر عباس رضا، ناصر بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان آرمی، آئی ایس آئی، رینجرز اور پولیس کے بہادر افسران و جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ شہداء کا خون پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت کے عزم کو مضبوط کرتا ہے اور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مقررین نے پاکستان آرمی، اس کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تمام دفاعی اداروں، آئی ایس آئی، رینجرز اور پولیس کے شہداء و غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں تو اس کے پیچھے ہمارے شہداء کی بے مثال قربانیاں موجود ہیں۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے ہر پاکستانی اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گا اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو قومی اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنایا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے پورے جوش و جذبے کے ساتھ "پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، شہدائے پاکستان پائندہ باد" کے نعرے لگائے۔

Address

P3J6+45H, Main Margalla Road, F-7/3 F 7/3 F-7
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML Q posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share