Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan

Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan Hajj pilgrimage, Ziarat, Promote teachings of Islam, Seerat un Nabi, Hifz o Qirat, Interfaith Harmony
(870)

The Ministry of Religious Affairs is responsible for the pilgrimage beyond Pakistan, Muslims pilgrims visits to India for Ziarat and Saudi Arabia for Umra & Hajj. It is also responsible for the welfare and safety of pilgrims and zairines.The main activities also include research based Islamic studies, holding of conferences, seminars ,training education of Ulemas and Khateebs , exchange of visits

of scholars of Islamic learning with the liaison amongst foreign and international institutions. This Division also performs the activities like management of Ruit-e-Hilal, Dawah , infants and minor adoption laws. There are six subordinate offices working as Directorates of Hajj of this Ministry

Ministry of Religious Affairs consists of one division, Religious Affairs Division. Please visit the web site of the Religious Affairs Division for a more comprehensive and detailed information about its Policies, Publications, Information and Services, Forms, Tenders, Jobs, News & Press Releases, and Related Links.

فوری اور مصدقہ خبروں کے لیے وزارت کے واٹس ایپ چینل کو فالو کریںFollow the Ministry of Religious Affairs Pakistan channel...
04/09/2026

فوری اور مصدقہ خبروں کے لیے وزارت کے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں
Follow the Ministry of Religious Affairs Pakistan channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Va8Z5qY1dAvwRs1P1h1v

Follow Ministry of Religious Affairs Pakistan's WhatsApp channel. Official Whatsapp Channel of Ministry of Religious Affairs and Interfaith Harmony, Government of Pakistan, Islamabad ....
Latest Updates on Hajj, Umrah, Ziarat to India, Iran, Iraq, National Hifz o Qirat Quran Competition, Seerat Book Competition, Interfaith Harmony, Minority Student's Scholarships, Hajj Training, Traveling, Religious Tourism. Join 41K followers for the latest updates.

پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی ، بیشتر کمپنیوں نے حج پیکیج پورٹل پر اپ لوڈ کر دیےپرائیویٹ حج پیکیج 14 لاکھ سے ساڑھے 3...
04/09/2026

پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی ، بیشتر کمپنیوں نے حج پیکیج پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے
پرائیویٹ حج پیکیج 14 لاکھ سے ساڑھے 37 لاکھ روپے تک ، 20 نومبر تک بکنگ اور ادائیگی مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (4 ستمبر، 2026) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ہدایات پر بیشتر حج منظم کمپنیوں نے رواں سال پرائیویٹ حج سکیم کے تحت اپنے حج پیکیج حج پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے ہیں، جس کے بعد پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی آگئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین کو اپنی ضروریات، ترجیحات اور بجٹ کے مطابق 16 بنیادی حج پیکیج میں سے انتخاب کی سہولت فراہم کی گئی ہے،جن کی قیمتیں 14 لاکھ روپے سے ساڑھے 37 لاکھ روپے تک ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پرائیویٹ حج سکیم میں عازمین کو مختصرترین دورانیے کے حج پیکیج کے انتخاب کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے سعودی عرب کے لیے براہِ راست پروازوں اور فائیو اسٹار حج پیکیج کے انتخاب کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اس سہولت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور اپنی ترجیحات کے مطابق حج ادا کرنے کے خواہشمند عازمین کو مختلف آپشنز میں سے انتخاب کا موقع ملے گا۔ پرائیویٹ عازمینِ حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دستیاب حج پیکیجز کی تمام تفصیلات کو اچھی طرح سمجھنے اور مطلوبہ سہولیات اور شرائط کا جائزہ لینے کے بعد اپنے لیے موزوں پیکیج کا انتخاب مکمل کریں تاکہ بعد میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اضافی وضاحت یا رہنمائی کے لیے ایپ پر موجود متعلقہ حج منظم کمپنی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ عازمینِ حج پیکیج کا انتخاب اور ادائیگی صرف اور صرف حج پورٹل کے ذریعے کریں۔ کسی فرد، ایجنٹ یا کمپنی کو براہِ راست رقم کی ادائیگی سے گریز کیا جائے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق کسی فرد یا کمپنی کو براہِ راست رقوم کی ادائیگی کی صورت میں وزارتِ مذہبی امور کسی بھی مالی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں برس پرائیویٹ حج سکیم کے لیے 71 ہزار 684 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ پرائیویٹ حج سکیم میں پیکیج کے انتخاب اور ادائیگی کی آخری تاریخ 20 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ عازمین اور حج منظم کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ تک بکنگ اور ادائیگی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ حج انتظامات کو بروقت حتمی شکل دی جاسکے۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں وزارت کو ازسرِنو کوٹہ مختص کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ وزارت کی جانب سے عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے دستیاب پیکیجز کا بروقت جائزہ لے کر اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق پیکیج منتخب کریں اور مقررہ طریقہ کار کے تحت ادائیگی مکمل کریں۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن میں شفافیت، سہولت اور ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانے کے لیے پرائیویٹ حج سکیم کے پیکیجز کے انتخاب اور ادائیگی کے عمل کو حج پورٹل اور پاک حج ایپ کے ذریعے سہل بنایا گیا ہے۔ عازمینِ حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج پیکیج کے انتخاب اور ادائیگی کے لیے صرف سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کریں اور کسی غیر مجاز ذریعے سے لین دین نہ کریں۔

اسلام آباد: 2 ستمبر 2026وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مصری قراء کرام کو پاکستان آمد پر خوش آمدیدوفاقی وزیر بر...
03/09/2026

اسلام آباد: 2 ستمبر 2026
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مصری قراء کرام کو پاکستان آمد پر خوش آمدید
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے آج بدھ کے روز عالمی شہرت یافتہ مصری قراء کرام کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔مصر سے پاکستان تشریف لانے والے قراء کرام میں قاری ایوب عاصف، قاری طہٰ نعمانی، قاری ابراہیم عاصف، قاری ماہر الشناوی اور قاری اسماعیل عاصف شامل ہیں۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے معزز مہمانوں کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم قرآنِ کریم، اس کے قرّاء اور خدامِ قرآن سے گہری محبت اور عقیدت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے معزز مہمانوں کو ان کے دوسرے گھر پاکستان میں دلی خوش آمدید کہتے ہیں۔ مصر سے عالمی شہرت یافتہ قرّاء کرام کی پاکستان آمد اہلِ پاکستان کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے دورۂ پاکستان کو بابرکت بنائے، اہلِ پاکستان کو ان کی خوبصورت اور روح پرور تلاوتوں سے مستفید فرمائے اور اس عظیم اجتماع کو قرآنِ کریم کے پیغام، محبت اور اسلامی اخوت کے فروغ کا ذریعہ بنائے۔اس سے قبل وزیر مذہبی امور اور حاضرین نے وزارتِ مذہبی امور کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں قرا حضرات سے ان کی دلنشیں آوازوں میں تلاوت قرآن کریم سننے کا شرف حاصل کیا۔ واضح رہے کہ تمام مصری قراء کرام 5 ستمبر 2026ء کو بعد نماز عصر فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد ہونے والی عظیم الشان عوامی محفلِ حسنِ قرأت میں شرکت کریں گے۔ قرآنِ کریم کی روح پرور تلاوت پر مشتمل یہ خصوصی پروگرام عامۃ الناس کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں وزارتِ مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری دعوۃ و زیارات شہباز مصطفی ، ڈائریکٹر قرآن ، وزارتِ مذہبی امور ڈاکٹر شاہد الرحمن مارتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیرت مفتی محمد خلیق ، جامعہ بنوریہ سے ایڈووکیٹ رفیق شاہ، پروفیسر سجاد قمر، قاری محبوب الرحمن ، صاحبزادہ پروفیسر قاری محمد مشتاق انور، چیئرمین صوت القرآن اکیڈمی پاکستان، جوہرآباد، قاری محمد ذیشان حیدر، چیئرمین قرآن اکیڈمی اسلام آباد، معروف نعت خواں سید ذیشان بخاری ، مفتی جمیل الرحمن فاروقی اور مفتی ابرار، اسلام آباد شامل ہیں۔

03/09/2026

Federal Minister for Religious Affairs and Interfaith Harmony Sardar Muhammad Yousaf warmly welcomed the world-renowned Egyptian Qaris upon their arrival in Pakistan on Wednesday.
The distinguished Qaris visiting Pakistan from Egypt include Qari Ayub Asif, Qari Taha Naumani, Qari Ibrahim Asif, Qari Maher Al-Shanawi, and Qari Ismail Asif.
Expressing his pleasure at the arrival of the distinguished guests, Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf said that the people of Pakistan hold deep love, respect, and devotion for the Holy Quran, its reciters, and those dedicated to serving the Quran.Federal Minister for Religious Affairs and other participants had the honor of listening to the recitation of the Holy Quran in the melodious voices of the distinguished Qaris during a meeting held in the Committee Room of the Ministry of Religious Affairs.The event attended by Joint Secretary Dawat & Ziyarat, Ministry of Religious Affairs, Shehbaz Mustafa; Director Quran, Ministry of Religious Affairs, Dr. Shahid ur Rehman Marth; Deputy Director Seerat, M***i Muhammad Khaliq; Advocate Rafiq Shah of Jamia Banuria; Professor Sajjad Qamar; Qari Mehboob ur Rehman; Sahibzada Professor Qari Muhammad Mushtaq Anwar, Chairman, Saut-ul-Quran Academy Pakistan, Joharabad; Qari Muhammad Zeeshan Haider, Chairman, Quran Academy Islamabad; renowned Naat Khawan Syed Zeeshan Bukhari; M***i Jameel ur Rehman Farooqi; and M***i Abrar of Islamabad.

02/09/2026

اسلام آباد: 2 ستمبر 2026
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مصری قراء کرام کو پاکستان آمد پر خوش آمدید
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے آج بدھ کے روز عالمی شہرت یافتہ مصری قراء کرام کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔مصر سے پاکستان تشریف لانے والے قراء کرام میں قاری ایوب عاصف، قاری طہٰ نعمانی، قاری ابراہیم عاصف، قاری ماہر الشناوی اور قاری اسماعیل عاصف شامل ہیں۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے معزز مہمانوں کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم قرآنِ کریم، اس کے قرّاء اور خدامِ قرآن سے گہری محبت اور عقیدت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے معزز مہمانوں کو ان کے دوسرے گھر پاکستان میں دلی خوش آمدید کہتے ہیں۔ مصر سے عالمی شہرت یافتہ قرّاء کرام کی پاکستان آمد اہلِ پاکستان کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے دورۂ پاکستان کو بابرکت بنائے، اہلِ پاکستان کو ان کی خوبصورت اور روح پرور تلاوتوں سے مستفید فرمائے اور اس عظیم اجتماع کو قرآنِ کریم کے پیغام، محبت اور اسلامی اخوت کے فروغ کا ذریعہ بنائے۔اس سے قبل وزیر مذہبی امور اور حاضرین نے وزارتِ مذہبی امور کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں قرا حضرات سے ان کی دلنشیں آوازوں میں تلاوت قرآن کریم سننے کا شرف حاصل کیا۔ واضح رہے کہ تمام مصری قراء کرام 5 ستمبر 2026ء کو بعد نماز عصر فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد ہونے والی عظیم الشان عوامی محفلِ حسنِ قرأت میں شرکت کریں گے۔ قرآنِ کریم کی روح پرور تلاوت پر مشتمل یہ خصوصی پروگرام عامۃ الناس کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں وزارتِ مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری دعوۃ و زیارات شہباز مصطفی ، ڈائریکٹر قرآن ، وزارتِ مذہبی امور ڈاکٹر شاہد الرحمن مارتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیرت مفتی محمد خلیق ، جامعہ بنوریہ سے ایڈووکیٹ رفیق شاہ، پروفیسر سجاد قمر، قاری محبوب الرحمن ، صاحبزادہ پروفیسر قاری محمد مشتاق انور، چیئرمین صوت القرآن اکیڈمی پاکستان، جوہرآباد، قاری محمد ذیشان حیدر، چیئرمین قرآن اکیڈمی اسلام آباد، معروف نعت خواں سید ذیشان بخاری ، مفتی جمیل الرحمن فاروقی اور مفتی ابرار، اسلام آباد شامل ہیں۔

02/09/2026
31/08/2026

اسلام آباد: 31 اگست، 2026

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے یکم ستمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی نام نہاد بین المذاہب کانفرنس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق کانفرنس کے انعقاد میں وزارت کی کوئی شراکت یا معاونت شامل نہیں جبکہ وزارت کا کوئی نمائندہ بھی مذکورہ کانفرنس میں شریک نہیں ہو رہا۔

ترجمان نے کہا کہ وزارت کے اشتراک یا سرکاری سرپرستی کا تاثر دینا غیر مجاز اور گمراہ کن عمل ہے۔ متعلقہ حلقوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مذکورہ کانفرنس کو وزارتِ مذہبی امور یا حکومت پاکستان کی نمائندہ سرگرمی نہ سمجھا جائے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے نام، سرکاری شناخت یا شراکت کے غیر مجاز استعمال کے معاملے پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق تاریخی اور مرکزی دھارے کی مسیحی برادری کے مذہبی تشخص اور عقائد کا احترام حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔ وزارت پاکستانی مسیحی مذہبی رہنماؤں کی جانب سے موصول ہونے والے تحفظات کا احترام کرتی ہے۔

Uploading, sharing & propagating unlawful, sacrilegious/blasphemous content on internet/social media is prohibited / off...
29/08/2026

Uploading, sharing & propagating unlawful, sacrilegious/blasphemous content on internet/social media is prohibited / offence under the laws of Pakistan.

29/08/2026

پاک حج ایپ/حج پورٹل پر عازمین حج کے میڈیکل کی آپشن اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دوسری قسط کے موقع پر ایکٹیو ہو گی

حج میڈیکل مشن 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی بذریعہ OTS میں 30 اگست تک توسیع
28/08/2026

حج میڈیکل مشن 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی بذریعہ OTS میں 30 اگست تک توسیع

Address

1st Floor, Kohsar Block, Pak Secretariat, Constitution Avenue
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

+92519216980

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan:

Shortcuts

Share