PTI Youth Wing Islamabad

PTI Youth Wing Islamabad Official PTI Youth Wing Islamabad under Imran Khan, empowering youth for a better Pakistan....

“PTI Youth Wing Islamabad stands for justice, unity, and youth empowerment. Together with Imran Khan, we are working to build Naya Pakistan and make the voice of the youth stronger than ever.”

Pti ready for long march 4 october 2026 💪✌️😶
29/09/2026

Pti ready for long march 4 october 2026 💪✌️😶

29/09/2026

"کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اس کی برآمدات ہوتی ہیں۔ بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے کہ پاکستان کی ایکسپورٹس 100 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو ویژن 2010، پھر ویژن 2025 اور اب ویژن 2035 جیسے منصوبے پیش کیے جاتے ہیں۔

جب 2022 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو پاکستان کی برآمدات 31.8 ارب ڈالر تھیں، جبکہ 2026 میں یہ 30.8 ارب ڈالر ہیں۔ یعنی چار سال گزرنے کے باوجود برآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ یہ ہے ان کی معاشی کارکردگی!

اب فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) کی بات کر لیتے ہیں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے دعوے کیے گئے تھے۔ کبھی امریکہ سے وفود آ رہے ہیں، کبھی مختلف سرمایہ کاری کے اعلانات ہو رہے ہیں۔ پرسوں وزیراعظم صاحب امریکہ میں تھے اور آج اسٹاک ایکسچینج بھی گئے ہوئے تھے۔

مجموعی طور پر 50 سے زائد سرمایہ کاری سے متعلق اعلانات اور اقدامات کیے جا چکے ہیں، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ گزشتہ سال پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ صرف 486 ملین ڈالر رہی، یعنی آدھے ارب ڈالر سے بھی کم۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی کم ترین سطح ہے۔

شہباز شریف کے چار سالہ دور میں چار آئی ایم ایف پروگرام آ چکے ہیں اور اگلے سال پانچویں پروگرام کی بات کی جا رہی ہے, عام طور پر آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی استحکام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن یہاں صورتحال یہ ہے کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ مسلسل کم سطح پر ہے۔

29/09/2026

"پاکستان میں 2022 میں جب پی ڈی ایم ون کی حکومت آئی اور شہباز شریف وزیراعظم بنے تو پاکستان کا مجموعی قرضہ 43 ہزار 500 ارب روپے تھا۔ 30 جون 2026 تک یہ قرضہ بڑھ کر 99 ہزار 500 ارب روپے ہو چکا ہے۔ میرے خیال میں اب تک قرضے کی 100 ٹریلین روپے کی سینچری بھی مکمل ہو چکی ہوگی، کیونکہ یہ اعداد و شمار 30 جون 2026 کے ہیں۔

یعنی تقریباً چار سال میں مجموعی طور پر 56 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا۔ پاکستان کے قیام سے لے کر 2022 تک ملک کا مجموعی قرضہ 43 ہزار 500 ارب روپے تھا، جبکہ اس کے بعد اس میں مزید 56 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

جب خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو یہ پروپیگنڈا کیا جاتا تھا کہ خیبرپختونخوا قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، صوبے پر 3 ہزار ارب روپے اور 2 ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑھ چکا ہے۔ یہ تمام باتیں ڈس انفارمیشن پر مبنی تھیں۔

2024 میں خیبرپختونخوا کا مجموعی قرضہ 634 ارب روپے تھا، جو گزشتہ دو سال میں بڑھ کر تقریباً 800 ارب روپے ہوا ہے۔

لیکن اس میں ایک اہم اور خوش آئند بات یہ ہے کہ ہم نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے ایک الگ اکاؤنٹ قائم کیا ہے، جس میں آج، جب ہم یہ بات کر رہے ہیں، تقریباً 250 ارب روپے موجود ہیں۔

اگر اس رقم کو بھی مدنظر رکھا جائے تو 2024 کے مقابلے میں ہم نے اپنے قرضے کو الٹا تقریباً 62 ارب روپے کم کیا ہے۔

لہٰذا جو لوگ یہ کہتے تھے کہ خیبرپختونخوا تاریخی قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اور صوبائی حکومت مسلسل قرضے لے رہی ہے، ان کے سامنے اصل صورتحال اور اعداد و شمار موجود ہیں"
مشیر خزانہ مزمل اسلم

29/09/2026

ایک میں جانتا ہوں کہ 4 اکتوبر کو کتنی بڑی تعداد میں عوام نکلے گی، اور ایک اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ جانتی ہے۔ ان کو پتا ہے کتنی عوام نکلے گی، اس لیے اتنے کنٹینر رکھے ہیں۔“-

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا


29/09/2026

”کوئی بھی Adventure کرنے کی کوشش کی گئی یا ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر یاد رکھنا ایسا عوامی ردعمل آئے گا کہ تمھیں سر چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملے گی،

خیبرپختونخوا میں حکومت عوام کی طاقت سے آئی ہے اور عوامی طاقت ہی اس حکومت کی حفاظت کرے گی، جس طرح 8 فروری کو اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کی تھی، اسی طرح اپنی منتخب حکومت کی حفاظت کرے گی۔“
وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ

29/09/2026

”پہلے مرحلے میں ہم صوابی جائیں گے ۔ “- وزیرِ اعلیٰ


29/09/2026

”میں نے آج سب کو پیغام دیا ہے کہ صرف 2 ہاتھوں اور 2 پاؤں سے بالکل نہتے آتا ہے۔ کوئی بھی بندہ جس کے ہاتھ میں انتشار پھیلانے والی کوئی بھی چیز ہو اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنا ہے کیونکہ وہ ہم میں سے نہیں ن لیگ کا ہو گا یا ان کا ہو گا جو انہیں لائے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا


29/09/2026

دھمکیاں، ڈنڈا، بندوق یا زور زبردستی ہمیں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔ ان شاء اللہ 4 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا بڑا لانگ مارچ ہوگا۔ - وزیرِ اعلیٰ، خیبر پختونخوا


29/09/2026

چار اکتوبر لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے انصاف لائرز فورم کا لاہور میں کنونشن۔ چیئرمین عمران خان اور ان کے اہل خانہ کو فوری انصاف کی فراہمی ، عمران خان کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی، تمام پی ٹی آئی سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ۔

29/09/2026

All eyes on Pakistan: Regime’s Fascism At Its Worst!

Address

Islamabad
45400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Youth Wing Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share