25/11/2026
گوجرانوالہ میں ویلفیئر گرانٹس آگاہی سیشن سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ویلفیئر) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ عبدالرحمٰن کی گفتگو۔
🔹 یہ تاثر درست نہیں کہ پورٹل نہیں چل رہا۔ MIS پورٹل مکمل طور پر فعال ہے اور گزشتہ تین ماہ میں ریکارڈ پراسیسنگ اور ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
🔹 سسٹم پر مبنی بڑی آبزرویشنز ختم کرنے کے بعد، محنت کشوں کی آسانی کے لیے اور ان پر کوئی بوجھ ڈالے بغیر، متعلقہ درخواستیں سسٹم کے ذریعے بیک اینڈ سے ری سبمٹ کی گئیں اور ایس او پیز کے تحت ان کی پراسیسنگ جاری ہے۔
🔹 جو امور ابھی زیرِ تکمیل ہیں، ان کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
🔹 پورٹل کی ری ویمپنگ کے بعد جن امور سے عدم واقفیت کیسز جمع کروانے میں رکاوٹ بن رہی تھی، ان کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی۔
🔹 محنت کشوں کو درپیش مسائل لاہور کے چکر لگوائے بغیر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
🔹 ورکرز کے مسائل پرفارما پر درج کروائے گئے؛ انہیں حل کر کے آپ کو آگاہ کیا جائے گا، آپ کو لاہور آنے کی ضرورت نہیں۔
🔹 ہیلپ لائنز کے بارے میں بھی مکمل آگاہی دی گئی تاکہ ورکرز کے چکر بچ سکیں اور وہ گھر بیٹھے معلومات حاصل کر سکیں۔
ہیلپ لائن: 042-99260242
ای میل: [email protected]
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab