Lahore Police Operations Wing

Lahore Police Operations Wing This is the Official Facebook Account of the Lahore Police Ops Wing. For Emergency Please Dial 15. Official account of Lahore Police Operations Wing.

The account is handled by the Social Media team of DIG Operations Lahore.

07/09/2026

The last day & closing ceremony of Volunteer in Police Internship Program 31st Batch marked the end of an inspiring chapter.

Volunteers shared their valuable personal experiences, lessons learned, and moments that shaped their understanding of real-time policing. The ceremony concluded with the distribution of completion certificates.
Addl IG Shahzada Sultan Sp HQ khalid Saeed graced the ceremony by joining volunteers during cake cutting ceremony.

From first day nerves to last day pride this journey will always be remembered. ✨

مصری شاہ پولیس کی کارروائیون ویلنگ کرنے والے منچلے گرفتار، ویلنگ کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے...
06/09/2026

مصری شاہ پولیس کی کارروائی

ون ویلنگ کرنے والے منچلے گرفتار، ویلنگ کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئیں۔

مصری شاہ پولیس نے پابندی کے باوجود سڑکوں پر خطرناک کرتب اور ون ویلنگ کرنے والے 09 افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی جاری ہے۔

#لاہورپولیس #لاہور

06/09/2026

کرپشن پر زیرو ٹالرنس | ایس ایچ اوز اور سپروائزری افسران بھی احتساب سے بالاتر نہیں

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی زیر صدارت 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی اہلکار کرپشن میں ملوث پایا گیا تو متعلقہ ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اور ڈی ایس پی/ایس پی سے بھی جواب طلبی ہوگی۔

انہوں نے شہریوں کو تھانوں میں عزت دینے اور غیر قانونی حراست پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ اس کے علاوہ منشیات، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، پتنگ بازی اور غنڈہ گردی کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔
#لاہورپولیس #لاہور

06/09/2026

دعائیہ تقریبات پر سکیورٹی ہائی الرٹ | ڈی آئی جی آپریشنز کا فیلڈ میں سکیورٹی انتظامات کا معائنہ

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی ہدایت پر اتوار کی دعائیہ تقریبات کے موقع پر شہر بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے 2657 پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، جبکہ تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں متحرک ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے خود فیلڈ میں موجود رہ کر مال روڈ، انارکلی سمیت مختلف گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات، داخلی راستوں اور نفری کا جائزہ لیا اور چرچ انتظامیہ سے ملاقات کر کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
#لاہورپولیس #لاہور

کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائیمریضوں کے لواحقین کے موبائلز چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔پولیس نے ملزمان کو سی ...
06/09/2026

کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی

مریضوں کے لواحقین کے موبائلز چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا، جن سے چوری شدہ موبائل برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

#لاہورپولیس #لاہور

لٹن روڈ پولیس کی کارروائی45 لاکھ مالیت کے سونے کی چوری کا ڈراپ سین، 02 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی ...
06/09/2026

لٹن روڈ پولیس کی کارروائی

45 لاکھ مالیت کے سونے کی چوری کا ڈراپ سین، 02 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل نمبر ٹریسنگ کی مدد سے ملزمان کو نارووال سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان سے 30 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی، جو متاثرہ خاتون کے حوالے کر دی گئی۔

مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

#لاہورپولیس #لاہور

شیراکوٹ پولیس کی کارروائی، سودی کاروبار میں ملوث 4 ملزمان گرفتارشیراکوٹ پولیس نے دو مختلف شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے س...
06/09/2026

شیراکوٹ پولیس کی کارروائی، سودی کاروبار میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

شیراکوٹ پولیس نے دو مختلف شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے سودی کاروبار میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

#لاہورپولیس #لاہور

فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی02 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 02 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانون...
06/09/2026

فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی

02 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 02 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان مختلف علاقوں سے بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث تھے۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی۔

#لاہورپولیس #لاہور

06/09/2026

والنٹیئرز اِن پولیس انٹرن شپ پروگرام | 31 واں بیچ پاس آؤٹ، ڈی آئی جی آپریشنز کی طلباء سے ملاقات

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں "والنٹیئرز اِن پولیس" انٹرن شپ پروگرام کے 31 ویں بیچ کے طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔ انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں سے آئے وفد کو لاہور پولیس کے تنظیمی ڈھانچے، پیشہ ورانہ تربیت، فرائض، پولیس خدمت مراکز اور وویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
#لاہور #لاہورپولیس

شمالی چھاؤنی پولیس کی کارروائیٹریفک حادثے میں 22 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولی...
06/09/2026

شمالی چھاؤنی پولیس کی کارروائی

ٹریفک حادثے میں 22 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔ جاں بحق نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ملزم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی۔

#لاہورپولیس #لاہور

Address

Lower Mall, Urdu Bazar Data Gunj Buksh Town, 54000
Lahore
540000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lahore Police Operations Wing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Lahore Police Operations Wing:

Shortcuts

Share