PVTC - Punjab Vocational Training Council

PVTC - Punjab Vocational Training Council Imparting of skill training in market relevant trades would obviously bring much higher rate of return than general education.

Official Page of Punjab Vocational Training Council (PVTC), Government of the Punjab
مریم نواز کا ہنر مند نوجوان
https://www.tiktok.com/?_t=8nr7r4DyDNS&_r=1 Establishment of PVTC came through the realization that the less privileged sections of the society eligible for Zakat should be so empowered economically that they are able to sustain themselves and their families and engage in dignified economic activity. One of the better ways to use Zakat was to provide technical and vocational skills to the youth including girls and boys with certain minimum academic qualifications. This idea of economic empowerment would generate a multiplier effect in terms of economic activity and provide dignified monthly income to them and their families so that they come out of the eligibility of Zakat bracket. With the establishment of PVTC, training the young girls and boys into professionally equipped and trained craftsmen has brought quantifiable dividends in the lives of these people.

PVTC - Punjab Vocational Training Council Highlights AI-Enabled Skills Development at Federation of Pakistan Chambers of...
02/09/2026

PVTC - Punjab Vocational Training Council Highlights AI-Enabled Skills Development at Federation of Pakistan Chambers of Commerce & Industry Economic Policy Dialogue 🇵🇰🤖

The 3rd/2026 Meeting of the Federation of Pakistan Chambers of Commerce & IndustryCentral Standing Committee on National Economic Policies & Reforms was held at the Federation of Pakistan Chambers of Commerce & Industry Regional Office, Lahore, under the chairmanship of Mr. Zaki Aijaz, Regional Chairman & Vice President, FPCCI.

Ms. Samia Saleem, Managing Director, PVTC - Punjab Vocational Training Council, participated as Guest of Honor and highlighted PVTC’s contribution to skills development, youth employability and economic empowerment through demand-driven and AI-enabled vocational training.

The meeting focused on the important agenda:

“AI & Governance: Preparing Pakistan’s Youth and Workforce for an AI-Enabled Economy”

Ms. Samia Saleem shared how PVTC is integrating AI and digital competencies into vocational training to equip youth with future-ready skills aligned with the evolving needs of industry and the labour market.

She also highlighted the importance of continuously updating vocational training, strengthening industry linkages and creating pathways through work-based training, internships, apprenticeships and employment opportunities to ensure that Pakistan’s youth can effectively participate in the emerging AI-enabled economy.

The session, convened by Ms. Sam Dada, Convener of the Committee, brought together stakeholders from diverse sectors including chambers of commerce, manufacturing, textile, construction, business incubation, higher education and industry.

Ms. Saira Iftikhar, former MPA and Member Council, also participated in the meeting, alongside other distinguished stakeholders who contributed valuable insights on skills development, employability and Pakistan’s economic priorities.

The dialogue provided a meaningful platform for public-private collaboration and policy dialogue, reinforcing the importance of an industry-responsive skills ecosystem for a productive, competitive and future-ready Pakistan.

Skilling youth. Embracing AI. Empowering Pakistan’s economy. 🇵🇰



#𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬𝐃𝐞𝐯𝐞𝐥𝐨𝐩𝐦𝐞𝐧𝐭









مصنوعی ذہانت کے دور میں پاکستان کے نوجوانوں کو مستقبل کے روزگار کے لیے تیار کرنے کی جانب اہم قدم 🇵🇰🤖مینیجنگ ڈائریکٹر پنج...
01/09/2026

مصنوعی ذہانت کے دور میں پاکستان کے نوجوانوں کو مستقبل کے روزگار کے لیے تیار کرنے کی جانب اہم قدم 🇵🇰🤖

مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل محترمہ سمیعہ سلیم صاحبہ، Federation of Pakistan Chambers of Commerce & Industry کی Central Standing Committee on National Economic Policies & Reforms کے تیسرے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

📅 یکم ستمبر 2026
🕒 دوپہر 3 بجے تا 5 بجے
📍 FPCCI Regional Office، لاہور

اجلاس کا مرکزی موضوع ہے:
“AI & Governance: پاکستان کے نوجوانوں اور افرادی قوت کو مصنوعی ذہانت پر مبنی معیشت کے لیے تیار کرنا”

مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں صنعت، معیشت، روزگار اور کام کرنے کے طریقۂ کار کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان کے نوجوانوں کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق AI، Digital Skills اور جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محترمہ سمیعہ سلیم صاحبہ اجلاس میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مینڈیٹ، وسیع تربیتی نظام اور جاری اقدامات کے ساتھ ساتھ درج ذیل اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گی:

🤖 AI اور Digital Skills
📚 مستقبل سے ہم آہنگ فنی تربیت
🏭 Industry-Responsive Curriculum
🤝 Work-Based Training اور صنعتی شراکت داری
🎓 Internships اور Apprenticeships
💼 ہنرمند نوجوانوں کے لیے روزگار اور Placement کے مواقع

اجلاس میں حکومت، صنعت اور Skills Development Institutions کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور کیا جائے گا تاکہ پاکستان کے نوجوان ٹیکنالوجی کی تبدیلی سے متاثر ہونے کے بجائے اس کے فعال شراکت دار بنیں اور نئی معاشی و روزگار کی مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا عزم ہے کہ نوجوانوں کو صرف آج کے روزگار کے لیے نہیں، بلکہ کل کی معیشت کی قیادت کے لیے بھی تیار کیا جائے۔

ہنر مند نوجوان، ڈیجیٹل طور پر بااختیار پاکستان! 🇵🇰

27/08/2026

ہنر سے خود انحصاری تک، اقرا مجید کی کامیابی کی کہانی!

ملیے اقرا مجید سے، جو ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ساہیوال سے بیوٹیشن ٹریڈ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے ہنر کے ذریعے باعزت اور پائیدار روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

سال 2021 میں اپنے والد کے انتقال کے بعد اقرا نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے کوئی ہنر سیکھیں گی۔ انہوں نے VTI ساہیوال میں بیوٹیشن کورس میں داخلہ لیا اور کامیابی سے تربیت مکمل کی۔

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ذریعے انہیں ساہیوال کے ایک سیلون میں دو ماہ کی On-Job Training (OJT) کا موقع ملا۔ تربیت کے دوران ان کی محنت اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں ملازمت کی پیشکش کر دی گئی۔

آج اقرا گزشتہ تین سال سے اسی شعبے میں کام کر رہی ہیں اور اچھی آمدن حاصل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔

اقرا کہتی ہیں:

"میں PVTC اور VTI ساہیوال کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔"

اقرا کی کہانی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ ایک ہنر انسان کو خود انحصاری، باعزت روزگار اور پائیدار ذریعہ معاش کی طرف لے جا سکتا ہے۔

ہنر سیکھیں، اپنے مستقبل کو سنواریں، خود انحصار بنیں۔

#ساہیوال




🌙 12 ربیع الاول | عید میلاد النبی ﷺ مبارک12 ربیع الاول وہ بابرکت اور مقدس دن ہے جب رحمت اللعالمین، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی...
25/08/2026

🌙 12 ربیع الاول | عید میلاد النبی ﷺ مبارک

12 ربیع الاول وہ بابرکت اور مقدس دن ہے جب رحمت اللعالمین، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی۔

اس بابرکت موقع پر دنیا بھر کے مسلمان آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اور آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگیوں کے لیے مشعلِ راہ بناتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی رحمت، شفقت، عاجزی، سخاوت، عفو و درگزر اور حسنِ اخلاق کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

یہ بابرکت دن ہمیں محبت، اخوت، بھائی چارے، انسانیت اور امن کا پیغام عام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ پوری امتِ مسلمہ کو اتحاد، امن، سلامتی اور خوشحالی عطا فرمائے۔

عید میلاد النبی ﷺ مبارک!







#اسلام

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل میں E-FOAS کے مؤثر نفاذ اور ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ پر اہم اجلاسپنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل سیکر...
25/08/2026

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل میں E-FOAS کے مؤثر نفاذ اور ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ پر اہم اجلاس

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل سیکرٹریٹ میں E-FOAS کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مینیجنگ ڈائریکٹر محترمہ سمیعہ سلیم صاحبہ نے کی۔ اجلاس میں تمام ونگز کے سربراہان نے شرکت کی۔

مینیجنگ ڈائریکٹر PVTC نے E-FOAS کے مؤثر نفاذ کو حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق یقینی بنانے پر زور دیا اور تمام ونگز کو ہدایت کی کہ سرکاری ریکارڈ کی باقاعدہ اور مؤثر ریکارڈ کیپنگ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے خصوصی طور پر اس امر کی نشاندہی کی کہ تمام ونگز کو اس مدد میں سکینرز فراہم کیے جا چکے ہیں، لہٰذا ان سہولیات کو مؤثر طور پر بروئے کار لاتے ہوئے ریکارڈ کو ڈیجیٹل انداز میں محفوظ اور منظم کیا جائے۔

یہ اقدام PVTC میں ڈیجیٹل تبدیلی، مؤثر دفتری امور، بہتر ریکارڈ مینجمنٹ اور کاغذ کے بغیر دفتری ماحول کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

25/08/2026

ہنر سے روزگار، روزگار سے خودمختاری!

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور Uniworth Shop کے اشتراک سے لاہور کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کی خواتین فارغ التحصیل افراد کے لیے فنی تربیت کو عملی صنعتی تجربے اور روزگار کے مواقع سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

ملیے عظمیٰ اسلم سے، جنہوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے ڈریس میکنگ کورس مکمل کیا، جس کے بعد انہیں Uniworth Shop میں 2 ماہ کی صنعتی تربیت کا موقع ملا۔

عظمیٰ کی محنت اور تربیت کے دوران کارکردگی نے انہیں مستقل ملازمت کا موقع فراہم کیا اور آج وہ Uniworth Shop میں کام کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا رہی ہیں۔

عظمیٰ اپنے تجربے کے بارے میں کہتی ہیں:

"Uniworth Shop میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ذریعے شامل ہونے سے مجھے اپنی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملا۔ میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل، Uniworth Shop اور اپنے انسٹرکٹرز کی بے حد شکر گزار ہوں۔"

اس پروگرام کے حوالے سے جناب منور زمان، جنرل مینیجر پروڈکشن ، Uniworth Shop نے بتایا کہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور Uniworth Shop کے اشتراک سے خواتین کو تربیت مکمل کرنے کے بعد اسمبلی لائن پر عملی صنعتی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے وہ اپنے خاندان کا سہارا بننے کے ساتھ ساتھ باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے کے قابل ہو رہی ہیں۔

یہ اشتراک اس بات کی عملی مثال ہے کہ:

ہنرسے صنعتی تربیت، روزگار سے خودمختاری

جب صنعت ہنر مند خواتین کے لیے اپنے دروازے کھولتی ہے تو تربیت حقیقی کیریئر میں تبدیل ہو جاتی ہے۔



#روزگار

ہنر، صنعت اور معیشت کے درمیان مضبوط روابط کے لیے اہم پیش رفت!پی وی ٹی سی کونسل ممبر و ٹیکنیکل ایکسپرٹ، سُتھرا پنجاب اتھا...
25/08/2026

ہنر، صنعت اور معیشت کے درمیان مضبوط روابط کے لیے اہم پیش رفت!

پی وی ٹی سی کونسل ممبر و ٹیکنیکل ایکسپرٹ، سُتھرا پنجاب اتھارٹی Suthra Punjab محترمہ سائرہ افتخار اور محترمہ Sam Dada صائم علی دادا، کنوینر سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نیشنل اکنامک پالیسیز اینڈ ریفارمز Federation of Pakistan Chambers of Commerce & Industry ، بانی Crossing Barrier اورمینیجنگ ڈائریکٹر Abid Ali & Associates نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا دورہ کیا اور مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل محترمہ سمیعہ سلیم صاحبہ سے ایک مفید اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ، نوجوانوں کی روزگار سے وابستگی اور ملکی معیشت میں ہنر مند افرادی قوت کے مؤثر کردار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں فنی تعلیم و تربیت، صنعت کی ضروریات، نوجوانوں کے روزگار، انٹرپرینیورشپ اور پاکستان کی بدلتی ہوئی معاشی ترجیحات کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملک کے لیے ہنر مند، پیداواری اور عالمی سطح پر مسابقتی افرادی قوت میں تبدیل کرنے کے لیے اسٹریٹجک تعاون اور پالیسی سفارشات کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔

ہنر مند نوجوان پاکستان کی معاشی ترقی کا مضبوط اثاثہ ہیں۔ 🇵🇰



#روزگار

ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن اور ٹریننگ کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کی جانب اہم قدم!پنجاب ووکیشنل ٹریننگ ...
21/08/2026

ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن اور ٹریننگ کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کی جانب اہم قدم!

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیرِ اہتمام 4 روزہ TVET Trainer Excellence Program کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ یہ تربیتی پروگرام 18 تا 21 اگست 2026 کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (Pakistan Institute of Management (PIM))، لاہور میں منعقد ہوا۔

تربیتی پروگرام کے دوران پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے انسٹرکشنل اسٹاف کو جدید تدریسی و تربیتی طریقہ کار سے روشناس کرایا گیا، جن میں:

📚 قابلیت پر مبنی تربیت کی فراہمی
💡 تدریسی حکمتِ عملی
📝 جائزہ لینے کا عمل اور جائزہ پیکج کی تیاری
🎯 کوالیفیکیشن ڈویلپمنٹ لائف سائیکل
🤖 تعلیم میں مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال
💻 مصنوعی ذہانت (AI) ٹولز کے ذریعے ڈیجیٹل تعلیمی وسائل کی تیاری
📋 شواہد کی رہنمائی اور جانچ پڑتال کے طریقے و تشخیص کے اصول

شامل تھے۔

تربیتی پروگرام کے اختتامی روز تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی، جس میں مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل محترمہ سمیعہ سلیم صاحبہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، شرکاء سے خطاب کیا اور شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ Pakistan Institute of Management (PIM) ، لاہور کے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز جناب بلال آفتاب احمد کچھی بھی موجود تھے۔

یہ تربیتی پروگرام پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے انسٹرکشنل اسٹاف کو جدید، مؤثر اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ تربیتی طریقہ کار سے آراستہ کرنے اور پنجاب کے نوجوانوں کو معیاری اور جدید فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بہتر ٹرینرز، بہتر تربیت، بہتر ہنر، بہتر مستقبل۔


الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان Alkhidmat Foundation Pakistan کی جانب سے چونیاں میں قائم کردہ عمارت کو باضابطہ طور پر پنجاب ووکی...
20/08/2026

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان Alkhidmat Foundation Pakistan کی جانب سے چونیاں میں قائم کردہ عمارت کو باضابطہ طور پر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے حوالے کر دیا گیا، جہاں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن کیمپس چونیاں کی افتتاحی و باقاعدہ حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل جناب خالد مسعود چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جناب جبران بلوچ نے الخدمت فاؤنڈیشن سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری جناب رانا عثمان ودود کے ہمراہ کیمپس کی چابیاں چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے حوالے کیں۔

تقریب میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی جانب سے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایگزامینیشن و سرٹیفیکیشن اورسٹاف و ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے سربراہان، ریجنل منیجر سنٹرل اور ایریا منیجر لاہور-I سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے بھی مرکزی اور ضلع قصور کے عہدیداران و نمائندگان موجود تھے۔

یہ اہم اقدام چونیاں اور ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں کے لیے معیاری فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع میں اضافے اور انہیں باعزت روزگار اور پائیدار ذریعہ معاش کی جانب گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا یہ اشتراک نوجوانوں کی ہنرمندی، خودمختاری اور معاشی و سماجی ترقی کے وسیع تر مقصد کی جانب ایک عملی قدم ہے۔

عمارت ایک ادارہ بنے گی، ادارہ ہنر دے گا، اور ہنر نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ 🇵🇰


#چونیاں



#روزگار

Address

134-A, PVTC Secretariat, Green Town, Kot Lakhpat
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+924235209200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PVTC - Punjab Vocational Training Council posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PVTC - Punjab Vocational Training Council:

Shortcuts

Share

Category