17/10/2026
ڈی ایف سی کمیٹی کے چیئرمین جواد خان کہتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کو آگے آنے اور اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دینا چاہیے، تاکہ وہ اپنے معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔ ہمارے سب سے عظیم رہنما نبی کریم ﷺ نے نوجوانوں پر اعتماد کیا اور حضرت علیؓ، حضرت اسامہ بن زیدؓ اور حضرت مصعب بن عمیرؓ جیسے نوجوانوں کو ذمہ داریاں دیں۔ اب وقت ہے کہ ہم اپنے رول ماڈل تبدیل کریں، بالی ووڈ اداکاروں کے بجائے محمد بن قاسم، حضرت خالد بن ولیدؓ اور صلاح الدین ایوبیؒ جیسے حقیقی ہیروز سے سیکھیں۔ ڈی ایف سی کمیٹی نوجوانوں کو ان کے اصل ہیروز سے روشناس کروا کر ایک باکردار اور انصاف پسند نسل تیار کرنا چاہتی ہے۔