Deputy Commissioner Mansehra

Deputy Commissioner Mansehra This is Deputy Commissioner Mansehra Official Government Page.

یومِ استحصالِ کشمیر (5 اگست) کے موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر (5 اگست) کے موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں طلبہ، ضلعی انتظامیہ کے افسران و عملہ، اساتذہ کرام، ٹی ایم اے ملازمین، ریونیو اسٹاف اور دیگر شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا ,پرچم کشائی ، جس کے بعد قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ پیش کیا گیا۔ آخر میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی، شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی، پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

کشمیر بنے گا پاکستان، اِن شاء اللہ۔

🇵🇰 یومِ استحصالِ کشمیر — 5 اگست 2026تحصیل اوگی میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پ...
05/08/2026

🇵🇰 یومِ استحصالِ کشمیر — 5 اگست 2026

تحصیل اوگی میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف تحصیل اوگی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران، سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ، سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، بنیادی حقوق اور آزادی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کی مذمت کی۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، جبکہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔






🇵🇰 یومِ استحصالِ کشمیر — 5 اگست 2026بالاکوٹ میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات اور ریلیڈپٹی کمشنر مانسہرہ ک...
05/08/2026

🇵🇰 یومِ استحصالِ کشمیر — 5 اگست 2026

بالاکوٹ میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات اور ریلی

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تحصیل بالاکوٹ میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حسرت خان نے E&SED کے زیر اہتمام GPS Paras میں منعقدہ یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ کی جانب سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے گئے جن کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس کے بعد شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یکجہتی ریلی میں شرکت کی۔

اس موقع پر بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، بنیادی حقوق اور آزادی کے لیے حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر منعقدہ سرگرمیوں میں سرکاری افسران، محکمہ تعلیم کے نمائندگان، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں نے شرکت کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔








05/08/2026
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر اوگی محمد افتاب منیر نے  ڈویژنل  فارسٹ افیسر سعید وزیر ، ڈی او ایف سی ...
04/08/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر اوگی محمد افتاب منیر نے ڈویژنل فارسٹ افیسر سعید وزیر ، ڈی او ایف سی فہیم خان ، ایس ڈی ایف او فارسٹ، تحصیلدار ایس ڈی سی اور ٹی ایم او اوگی کے ساتھ مل کر ایف سی فورٹ اوگی میں مون سون شجرکاری میں حصہ لیا اور اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے ۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ٹی ایم او بفہ پکھل نے 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے تحصیل بھر...
03/08/2026

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ٹی ایم او بفہ پکھل نے 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے تحصیل بھر کے اہم مقامات پر بینرز آویزاں کر دیے۔ ان بینرز کا مقصد عوام کو 5 اگست کی تاریخی اہمیت، کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کے حقِ خودارادیت سے آگاہ کرنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ،  جنید جمشید  نے ناران میں مختلف...
03/08/2026

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ، جنید جمشید نے ناران میں مختلف ہوٹلز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت کے اصولوں، اشیائے خورونوش کے معیار، کچن کی حالت اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ حفظانِ صحت کے اصولوں اور سرکاری ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے،

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ،  جنید جمشید  نے ناران میں مختل...
03/08/2026

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ، جنید جمشید نے ناران میں مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پٹرول کی قیمت، پیمائش، معیار، اسٹاک کی دستیابی، دستاویزات اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری نرخوں اور قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ،  جنید جمشید  نے ناران میں فشری...
03/08/2026

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ، جنید جمشید نے ناران میں فشریز آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فشنگ لائسنس کے اجراء، ریکارڈ، عملے کی حاضری اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ فشنگ لائسنس کا اجراء شفاف، بروقت اور حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جائے، تاکہ سیاحوں اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور مون سون بارشوں کے دوران عوام کو ولنریبل مقامات سے دور رہنے کی آگائی فراہم کی جائے۔

Address

Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92997304148

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Mansehra:

Shortcuts

Share