District Police Nagar

District Police Nagar Official page of District Police Nagar.

Acting as an authoritative portal for public and media engagement, delivering updates, alerts and community safety information.

Gilgit-Baltistan Police
11/04/2026

Gilgit-Baltistan Police

گلگت بلتستان کابینہ کا اہم اقدام ۔۔۔

گلگت بلتستان میں پہلی بارCTU اور جی بی پولیس سروس رولز 2026 کی منظوری دے دی گئی۔ اس اہم فیصلے سے: -

پولیسنگ کے نظم و ضبط میں بہتری -
تمام پولیس افسران کی، پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع -
⁠ عوامی خدمات کے معیار میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔

یہ اقدام گلگت بلتستان پولیس میں میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ بہتری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

10/04/2026
Gilgit-Baltistan Police
10/04/2026

Gilgit-Baltistan Police

گلگت۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کو اب پورے گلگت بلتستان میں مکمل فعال کردیا گیا ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال، شکایت یا فوری پولیس مدد کے لیےاب صرف 15 ڈائل کریں--

فوری رسپانس۔
جدید سیف سٹی سسٹم سے منسلک۔
چوبیس گھنٹے پولیس معاونت دستیاب۔

آپ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام ہر وقت متحرک ہے۔
آپ کی حفاظت — ہماری اولین ذمہ داری-

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

08/04/2026
31/03/2026

گلگت۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سنٹرل پولیس آفس گلگت میں گلگت شہر کے جامع اور مربوط سیکیورٹی سے متعلق پولیس،فیڈرل کانسٹبلری، رینجرز اور گلگت بلتستان سکاوٹس کے فیلڈ افیسران کے منعقد اجلاس سے اظہار خیال کر رہے ہیں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

30/03/2026

گلگت:
گلگت بلتستان پولیس میں شمولیت کے خواہشمند امیدواروں کیلئے آئی جی پی گلگت بلتستان کا ایک اور احسن اقدام—درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 5 اپریل 2026 مقرر کر دی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل امیدوار اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
مقررہ تاریخ تک تمام پولیس خدمت مراکز بلا ناغہ فعال رہیں گے۔ اہلیت رکھنے والے خواتین و حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بروقت اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

30/03/2026

انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کی جانب سے پولیس میں شمولیت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے ایک اور شاندار سہولت کا اعلان۔

اب وہ امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں جن کی عمر اٹھارہ برس مکمل ہو چکی ہو اور انہوں نے قومی شناختی کارڈ کیلئے درخواست جمع کروا رکھی ہو اور نادرا کی جانب سے جاری کردہ کوپن رکھتے ہوں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

Address

N35 Herespo
Nagar
15400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Nagar:

Share